Tag: مگ 21 لڑاکا طیارہ

  • بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 شہری ہلاک ، پائلٹ محفوظ

    بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 3 شہری ہلاک ، پائلٹ محفوظ

    راجستھان : بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائیہ کامگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان کے ہنومان گڑھ کےقریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ معمولی زخمی ہوا جبکہ طیارہ گھر پر گرنے سے 2خواتین زد میں آکر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی کہ حادثہ پیش آیا، پائلٹ نے پیراشوٹ کی مدد سے طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی لیکن تاہم ہیلی کاپٹر ایک گھر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 3 خاتون ہلاک ہوگئیں۔

    ایس پی ہنومان گڑھ، سدھیر چودھری نے بتایا کہ طیارہ ایک رتی رام کے گھر پر گر کر تباہ ہوا، جس میں اس کی بیوی باشو کور اور دو دیگر خواتین جن کی شناخت لیلا دیوی اور بنتو کور کے طور پر ہوئی، ہلاک ہو گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ جھلسنے کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی، اس کے علاوہ تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

    مقامی رہائشی کا کہنا تھا کہ اس نے ایک تیز آواز سنی اور ایک پیراشوٹ کو نیچے آتے دیکھا، چند ہی لمحوں میں طیارہ رتی رام کے گھر پر گرا اور گھر میں رکھی لکڑیوں میں آگ لگ گئی۔

    مقامی رہائشی نے بتایا کہ ‘ طیارہ گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر پانی اور ریت کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں۔

    بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے قبوضہ کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے مرواہ علاقے میں مچنا کے مقام پر بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں ایک ٹیکنیشن ہلاک اور دو پائلٹ زخمی ہوئے تھے۔

    رواں سال جنوری میں جموں کشمیر پنجاب سرحد کے قریب کٹھوعہ ضلع کھن پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہوگیا تھا۔

  • کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

    کروشیا میں مگ ٹوئنٹی ون لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

    کروشین وزارتِ دفاع کے مطابق کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ  ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔

    کروشین وزارت دفاع کے مطابق مگ ٹوئنٹی ون لڑاکا طیارہ فوجی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

    حکام کے مطابق طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹ طیارے سے نکل کر زمین پر بحفاظت لینڈ کر گئے، انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔

    کروشین حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث گرا ہے۔