Tag: مہاجر قوم

  • وزیر دفاع پانچ کروڑ مہاجرعوام سے معافی مانگیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    وزیر دفاع پانچ کروڑ مہاجرعوام سے معافی مانگیں، ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی : وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم نے کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

    متحدہ رہنماؤں نے خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجروں کو تقسیم کرنے کی سازش کو بند کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر معافی نہ مانگی گئی تو احتجاج بھی ہوگا اور کاروبار بھی بند ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے خلاف ایم کیو ایم سراپا احتجاج بن گئی۔

      اس حوالے سے کراچی سمیت پورے ملک میں متحدہ قومی موومنٹ نے خواجہ آصف کے خلاف مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

    پریس کلب کے باہر مظاہرے میں متحدہ رہنماؤں نے وزیر دفاع کے بیان کو بانیان پاکستان کی تذلیل اور مہاجر قوم کے لئے متعصبانہ، اشتعال انگیز قرار دیا۔

    مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیر دفاع نے مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے، وہ پانچ کروڑ مہاجر عوام سے معافی مانگیں ۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے نوجوان شہید ہوں گے تو کراچی بار بار بند ہوگا، خواجہ آصف جیسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان تقسیم ہوا،وزیر دفاع نے دو قومی نظرئیے اور پاکستان کے وجود کی نفی کی ہے۔

    حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجروں کو مختلف القاب دے کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے ان کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم وزیر دفاع کے بیان پر پارٹی پالیسی واضح کریں ،ہجرت کرکے آنے والے لوگ اپنی شناخت اور اپنے حصے کا پاکستان لے کر آئے تھے۔

  • پاکستان کیلئے20لاکھ مہاجروں نےجانیں قربان کیں، مہاجررابطہ کونسل

    پاکستان کیلئے20لاکھ مہاجروں نےجانیں قربان کیں، مہاجررابطہ کونسل

    کراچی: مہاجررابطہ کونسل کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے فوری قومی کمیشن تشکیل دیا جائے ،سندھ کی تقسیم نہ ہونے دینے کی باتیں کرنے والے بلاول بھٹو یاد رکھیں اکہتر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کوٹہ سسٹم نافذ کرکے سندھ کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی تھی۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر رابطہ کونسل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بتا دیا جائےمہاجر قوم کیا کرے،پاکستان بنانے کے لیے انکے ابائواجداد نے بیس لاکھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا، جنرل سیکریٹری ارشد صدیقی کہتے ہیں کہ صوبے کے مطالبے پر گرفتار کرنا ہے تو سب سے پہلے سرائیکی صوبے کا مطالبہ کرنے والوں کوگرفتار کیا جائے،مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کا نعرہ لگانے والے لیڈر یاد رکھیں ذوالفقار علی بھٹو نے انیس سو اکہتر میں کوٹہ سسٹم نافذ کرکے تقسیم کی بنیاد رکھی۔

    رہنمائوں کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کی تحریک ، عوامی جلسے اور رابطہ مہم کا آغاز جلد شروع کیا جائے گا، کراچی پریس کلب کے باہر مہاجر رابطہ کونسل کی جانب سے نئے صوبوں کے قیام اور مہاجروں کے ساتھ متعصبانہ روئیے کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔