Tag: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی

  • مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات ، 394 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات ، 394 بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    ننکانہ صاحب: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے 394بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ، سکھ یاتری 3روز قیام کے دوران اپنی مذہبی رسومات اداکریں گے، سکھ یاتریوں کا کہنا ہے پاکستانی حکومت اور عوام کے پیار کو عمر بھر نہیں بھلا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے لئے 394 بھارتی سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے، بھارتی سکھ یاتری خصوصی ٹرین کےذریعےننکانہ ریلوےاسٹیشن پہنچے۔

    سکھ یاتریوں کاضلعی انتظامیہ کے افسران نےاستقبال کیا اور انھیں خصوصی بسوں کےذریعےگوردوارہ جنم استھان پہنچایاگیا ، سکھ یاتری 3روزقیام کےدوران اپنی مذہبی رسومات اداکریں گے۔

    اس موقع پر سکھ یاتری نے کہا بہترین انتظامات کرنےپرحکومت پاکستان کےمشکورہیں، پاکستانی حکومت اورعوام کےپیارکوعمربھرنہیں بھلاسکیں گے، شاندار مہمان نوازی پرپاکستان کے مشکور ہیں۔

    سکھ یاتری کا مزید کہنا تھا کہ بہترین مہمان نوازی دیکھ کربارباریہاں آنےکودل کرتاہے۔

    یاد رہے چند روز قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے بہت عرصہ حکومت کی اور مذہبی رواداری رکھی ، پنجاب کے سکھوں کو پنجابی میں ہی پیغام پہنچتا ہے، بھارت ، یورپ اور دیگرملکوں سے آنے والے سکھ بھائیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سکھوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سہولتیں دے رہے ہیں، 5 سے 10 ہزار سکھ یاتری کرتارپور آ سکیں گے۔

  • مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    لاہور : پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگہ کی 179 ویں برسی منانے کے لئے بھارت سے سکھ یاتری  واہگہ ریلوے اسٹیشن کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 179 ویں برسی منانے کے لئے دوسو اسی بھارتی سکھ یاتری واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیر خان، پاکستان سکھ کوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے رہنما سرداربشن سنگھ سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

    جتھا لیڈر سردار بلوندرسنگھ جوڑاکا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، انہیں یہاں جو پیار اور محبت ملتی ہے وہ ہمیشہ یاد رہتی ہے۔

    بیگم سردار بلوندرسنگھ جوڑا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے حالات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں، مقدس اور مذہبی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے پاکستان حکومت سکھوں کوویزے جاری کیے جانے کے حوالے سے کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں