Tag: مہتاب اکبر راشدی

  • پیر پگارا کی اہم ساتھی کا پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    پیر پگارا کی اہم ساتھی کا پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا، جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا کے اہم ساتھی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں مہتاب اکبر راشدی بھی شامل ہو گئیں، مہتاب راشدی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی سابق ایم پی اے مہتاب اکبر راشدی آج پی پی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کر کے پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

    مہتاب راشدی مسلم لیگ فنکشنل کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اکبر شاہ راشدہ اور مہتاب اکبر راشدی نے شمولیت کے لیے پی پی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔

  • ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں،مہتاب اکبرراشدی

    ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں،مہتاب اکبرراشدی

    کراچی: ممبر قومی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام مفاہمت کی اندرونی کہانی اور قیمت جاننا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں، کرپشن اورناقص حکمرانی موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں ممبر قومی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ سندھ کے عوام مفاہمت کی اندرونی کہانی جاننا چاہتے ہیں، عوام کو بتایا جائے کہ مفاہمت کس قیمت پرکی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملازمتوں میں شہری علاقوں کونظراندازکیا ۔

    انہوں نے کہا جووزارتیں ایم کیو ایم کے پاس تھیں انہوں نے کس کونوکریا ں دیں عوام کوبتایا جائے۔ مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ سندھ میں حصے کے وارث بننے والوں کوسندھ کی تکالیف کو بھی برابربانٹنا ہوگا ۔جب سندھ کی تقسیم کی بات ہوگی تو سیسہ پلائی دیواربن جائیں گے۔