Tag: مہدی کاظمی

  • مہدی کاظمی  کی بیٹی  کے میڈیکل کرانے کی  درخواست دائر

    مہدی کاظمی کی بیٹی کے میڈیکل کرانے کی درخواست دائر

    کراچی : لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے اورمبینہ اغوا کے کیس میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی نے بیٹی کےمیڈیکل کرانے کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کمسن لڑکی کےلاہور جا کر پسند کی شادی کرنے اورمبینہ اغوا کے کیس میں مدعی مقدمہ مہدی کاظمی کی جانب سے لڑکی کےمیڈیکل کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    سیشن عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ، وکیل نے کہا کل ملزمان کی درخواست ضمانت اورایم ایل اوکی درخواست پرسماعت ہوگی۔

    مدعی مقدمے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ چالان میں زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، زیادتی ثابت کرنےکیلئےایم ایل اوکا ہوناضروری ہے۔

    گذشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا تھا۔

    یاد رہے سندھ ہائیکورٹ نے مدعی مقدمہ کو سیشن کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ کے بعد صورتحال تبدیل، والد نے  نئی درخواست دائر  کردی

    دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ کے بعد صورتحال تبدیل، والد نے نئی درخواست دائر کردی

    کراچی : دعا کے والد مہدی کاظمی نے کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے نئی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق دعا زہرا مبینہ اغوا کیس میں والد مہدی کاظمی نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے سیشن عدالت میں نئی درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ دعا زہرا کی نئے میڈیکل جانچ کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، میڈیکل بورڈ نے بھی دعا کی عمر 15سال کے قریب بتائی ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر میڈیکل رپورٹ کے بعد بھی تفتیش نہیں کررہا ، مدعی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل مدعی مقدمہ کی تفتیشی افسر کی تبدیلی کی درخواست ماتحت عدالت نےمسترد کی تھی۔

    خیال رہے دعا زہرا کے والدین کے وکیل ناصر جبران دعا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد کہا تھا کہ ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے، اب اگر آئی جی ہماری درخواست پر آئی او تبدیل نہیں کرتے تو ہم دوبارہ درخواست کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی غیرذمہ دارافسرکے پاس اس کیس کی فائل ہے، جب کوئی پولیس کی وردی پہنتاہےتواس پرملک کاقانون نافذہوتا ہے۔

    واضح رہے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی تھی ، جس میں دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال بتائی گئی تھی۔