Tag: مہدی ہنر دوست

  • چینی سفیر کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

    چینی سفیر کی عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں چینی سفیر نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کی۔

    چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے بانیان کی جدوجہد تاریخ میں منفرد مقام کی حامل ہے، پاکستان کی انتظامیہ ڈھانچے میں اصلاحات کی ویژن کی حمایت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے قانون کی بالادستی ویژن کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے عمران خان کا ویژن قابل تعریف ہے، معیشت، سفارشات، عالمی معاملات میں معاونت جاری رکھیں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی چینی سفیر کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تہنیتی پیغامات اور نیک تمناؤں کے ظہار پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کریں گے، ماحولیات کے تحفظ، ایکوسولائزیشن کے لیے اشتراک میں دلچسپی ہے، سبز ترقی، نیشنل پارکس، توانائی کے فروغ میں فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔

    ایرانی سفیر کا عمران خان کے نام خط

    دوسری جانب پاکستانی میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

    ایرانی حکومت نے بھی عمران خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط کے ذریعے مبارکباد دی۔

    ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں، عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔

    مہدی ہنر دوست نے عمران خان کی اچھی صحت، تحریک انصاف کی کامیابی اور پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

    مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، انہوں نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور اگلی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، عمران خان نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مالدیپ کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک ایران دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے، ایرانی سفیر

    پاک ایران دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے، ایرانی سفیر

    کراچی : ایران نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاک ایران فوجی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک میں فوجی تعاون کے فروغ کیلیے بات چیت بے حد ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن پراپنے حصے کا کام ایران نے مکمل کر لیا ہے، آئندہ دو برس میں ایرانی گیس سے پاکستانی مستفید ہوں گے۔

    ہمیں امید ہے کہ پاکستان بھی اپنے وعدے کے مطابق اپنی پائپ لائن کا کام مقررہ وقت میں مکمل کر لے گا، مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور آرمی چیف تعیناتی خوش آئند ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاک ایران دفاعی تعلقات میں بھی وسعت لائی جائے، جس طرح دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے تعلقات بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اسی طرح دفاعی اور تجارتی تعلقات بھی بام عروج پر پہنچنے چاہیئں، ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔

    علاوہ ازیں پاک ایران تجارتی تعلقات کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکراتی عمل ایک سال میں مکمل کیا جائیگا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات اتوار کو تہران میں شروع ہوئے تھے۔

    مذاکرات میں آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ٹیکسوں سے متعلق امورپر بات چیت ہوئی، ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزارت تجارت اور ایف بی آر کے حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق آزاد تجارتی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، دوطرفہ تجارت کاحجم صرف 27 کروڑ ڈالر ہے جس کو آزاد تجارتی معاہدے کے تحت پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر

    مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر

    اسلام آباد: پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست  نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم قابل مذمت ہیں بھارت کو اپنا رویہ درست کر کے اس مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کلب پر منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی  سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ’’پاک بھارت کشیدگی خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے دونوں ممالک کو مل کر افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات پر بات کرنی چاہیے، اس ضمن میں ایران ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے تاکہ خطے کو پائیدار امن مل سکے‘‘۔

    پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،او آئی سی

    ایرانی سفیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو قابل مذمت کرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اپنا رویہ درست کرنا چاہیے، کشمیر میں ہونے والے مظالم قابل افسوس ہیں۔ اس طرح دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں فوجی طاقت استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کا مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہے، دونوں ممالک اس مسئلے کو بیٹھ کر حل کریں تاہم دونوں ممالک کے درمیان ایران ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، 11 سالہ ننھا طالب علم جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت مضبوط ہورہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آئی پی، بجلی کی فراہمی، مشترکہ اقتصادی منصوبوں سمیت کئی اہم منصوبوں پر کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے، جس کی تکمیل کے بعد دونوں ممالک کے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری

    مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ آئی پی کی تکمیل کے بعد ایرانی گیس پاکستان پہنچ جائے گی جس سے نہ صرف صنعتوں کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ روزگار کے بے شمار مواقع فراہم ہوں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی بجلی کی پاکستان آمد سے پاکستان میں توانائی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

    کشمیر سے متعلق:  بھارت نےمقبوضہ کشمیرتک رسائی دینے کی انکار کردیا،انسانی حقوق سیل اقوام متحدہ

    ایرانی سفیر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یقین ہے کہ اس خطے میں ایران اور پاکستان جیسے قریبی ممالک اور کوئی نہیں، دونوں ممالک مل کر رہ رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ روابط مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں‘‘۔