Tag: مہران ایکسپریس

  • شہریوں نے مہران ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے کیسے بچایا؟

    شہریوں نے مہران ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے کیسے بچایا؟

    جامشورو: شہریوں نے کراچی آنے والے مہران ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے بروقت بچا لیا، نامعلوم افراد ریلوے ٹریک سے فش پلیٹس کھول کر لے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق میرپورخاص سے کراچی آنے والی مہران ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، نامعلوم افراد ریلوے ٹریک کی فش پلیٹس کھول کر لے گئے تھے، جس کی وجہ سے ریلوے ٹریک کا ایک حصہ الگ ہو گیا تھا۔

    قریبی مکینوں نے فوری طور پر ریلوے ٹریک پر کھڑے ہو کر ٹرین کو روک لیا، بعد ازاں واقعے کی اطلاع ریلوے انتظامیہ کو دی گئی، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے کے مرمتی کام کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی فش پلیٹیں نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے تھے، فش پلیٹیں نئی لگا دی گئی ہیں اور ٹرینوں کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے۔

  • رات گئے 2 ٹرینیں حادثے سے بال بال بچ گئیں

    رات گئے 2 ٹرینیں حادثے سے بال بال بچ گئیں

    کراچی: پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل اور کراچی سے میرپور خاص جانے والی مہران ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئیں، خیبر میل ایکسپریس کی اے سی سلیپر بوگی کا بریک چوک ہوگیا جبکہ مہران ایکسپریس غلط ٹریک پر چڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، ریلوے ذرائع کے مطابق خیبر میل ایکسپریس کی اے سی سلیپر بوگی کا بریک چوک ہوگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے پیش آنے والے اس واقعے میں بریک چوک ہوجانے پر ٹرین ٹریک سے اترنے کا خدشہ تھا، بریک پلیٹس چوک ہونے سے رفتار کم کر کے ٹرین کو پلیٹ فارم تک لایا گیا، بعد ازاں متاثرہ بوگی کو پلیٹ فارم پر لا کر ٹرین سے علیحدہ کردیا گیا۔

    متاثر ہونے والی ٹرین کو مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، متاثرہ بوگی کی جگہ متبادل بوگی لگا کر ٹرین کوروانہ کیا گیا۔

    دوسری جانب ٹنڈو جام کے قریب کراچی سے میرپور خاص جاتے ہوئے مہران ایکسپریس غلط ٹریک پر چڑھ گئی، ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت بریک لگا کر حادثے سے بچا لیا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پہنچنے پر کانٹے کی خرابی کے باعث ٹریک تبدیل نہ ہوسکا جس کے باعث ٹرین غلطی سے بند ٹریک پر چڑھ گئی تھی، ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر ٹرین کو حادثے سے بچایا۔

  • مہران ایکسپریس،موسیٰ پاک ٹرین اورچلتن ایکسپریس کو بحال کردیا

    مہران ایکسپریس،موسیٰ پاک ٹرین اورچلتن ایکسپریس کو بحال کردیا

    لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی ٹرین موسیٰ پاک اور کراچی سٹی سے میرپورخاص کے لئے چلنے والی مہران ایکسپریس اور سبی سے چلنی والی چلتن ایکسپریس کوبحال کردیا ہے۔

    وفاقی وزیرِریلوے سعد رفیق نے لاہور اور ملتان کے درمیان چلنے والی ٹرین موسیٰ پاک کو پندرہ اکتوبر اور کراچی سٹی سے میرپورخاص کیلئے چلنےوالی مہران ایکسپریس کوسات سال بند رہنے کے بعد سترہ اکتوبر سے بحال کردیا ہے، سبی سے چلنے والی چلتن ایکسپریس کو تین سال بند رہنے کے بعد بحال کردیا ہے۔

    پندرہ اکتوبر سے نئے ٹائم ٹیبل اوربعض ٹرینوں کے اسٹاپوں میں اضافہ بھی کردیا ہے، عوام کی سہولت کیلئے بعض ٹرینوں کے اسٹاپ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا، اسی طرح کراچی اور پشاورکے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس کو میاں چنوں میں نیا اسٹاپ دیا گیا ہے۔

    علامہ اقبال ایکسپریس کے گھوٹکی جبکہ ملت ایکسپریس کے نوابشاہ ، رحیم یارخان اورشورکوٹ کینٹ کے اسٹاپ بڑھا دیئے ہیں، ملت ایکسپریس سرگودھا کیلئے کراچی کینٹ کے بجائے کراچی سٹی سے روانہ ہوا کریگی۔

    نئے ٹائم ٹیبل کیمطابق کراچی، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی تیزگام، خیرپو، رحیم یارخان اور گوجرخان میں بھی رکا کریگی۔