Tag: مہر بانو قریشی

  • شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟ وجہ سامنے اگئی

    شیر افضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا؟ وجہ سامنے اگئی

    اسلام آباد : ایڈیشنل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی اور مہر بانو قریشی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی وجہ بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر کہا کہ سوشل میڈیا پر بیانات دے کر پذیرائی حاصل کرنا الگ چیز ہے، پارٹی میں رہ کر ڈسپلن کی پابندی کرنا الگ چیز ہے۔

    مہر بانو کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کےلیے ڈسپلن کی پابندی بہت ضروری ہے اور کوئی ڈسپلن پر نہ چلے تو پارٹی سخت فیصلے کرنے پرمجبورہوجاتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شیرافضل نے کچھ ایسے بیانات دیےجس سے پارٹی کو نقصان ہوا اور جوظلم کےذمہ دارہیں ان سے ہماری پارٹی رہنما ملاقاتیں کریں تو یہ مناسب نہیں۔

    دوسری جانب ایڈیشنل سیکریٹری پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے اس حوالے سے بتایا کہ شیرافضل مروت کو 3بار نوٹس جاری کیےگئے، انھوں نے وعدہ کیاتھا کہ ڈسپلن برقراررکھوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوٹس میں جولکھا ہے وہ حتمی ہے،ایڈیشنل سیکریٹری پی ٹی شیرافضل مروت سے ایم این اے کی نشست واپس لیں گے، ان کو پارٹی سے نکالے جانے سےمتعلق اسپیکر کو آگاہ کریں گے اور ڈی سیٹ کرنےکےلیے اسپیکر سے رابطہ کریں گے۔

  • پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی 9 کارکنان سمیت رہا، پیغام جاری

    پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی 9 کارکنان سمیت رہا، پیغام جاری

    ملتان : جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے پل چٹھہ سے گرفتار ہونے والی پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی و دیگر کارکنان کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    مقامی عدالت نے مہربانو قریشی اور دیگر کارکنان کو رہا کردیا۔ ملتان پولیس نے9پی ٹی آئی کارکنان کو رات گئے عدالت میں پیش کیا، اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔

    عدالت نے ملزمان کیخلاف مقدمہ کے ٹھوس ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے بری کیا، مخدوم رشید پولیس نے اپنی مدعیت میں مہربانو قریشی سمیت متعدد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9 افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

    رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی آڈیو پیغام میں اپنی بریت کی خبر سنائی۔

    انہوں نے کہا کہ آج لوگوں نے مجھے مایوس نہیں کیا، بلکہ میرا دل خوش کردیا، میں بالکل خیریت سے ہوں، مجھے رہا کردیا گیا ہے اب واپس اپنے گھر جارہی ہوں۔

    اپنے آڈیو پیغام میں مہر بانو قریشی نے مزید کہا کہ مجھےامید ہے کہ باقی سب کارکنان بھی اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہوں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

    نوٹی فیکشن میں کہا گیا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی  کو گرفتار کرلیا گیا

    شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو گرفتار کرلیا گیا

    قادرپورراں : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے قادرپورراں میں دفعہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مہربانو کو 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے تاہم انھیں تھانہ مخدوم رشیدمنتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما مہر دلیر خان اور زاہد ہاشمی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

    نوٹی فیکشن میں کہا گیا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

  • مہر بانو قریشی کا  وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کو کرارا جواب

    مہر بانو قریشی کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کرارا جواب

    ملتان : پی ٹی آئی رہنما مہربانوقریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے پاس جانوروں کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالف امیدوار ضمنی الیکشن میں بھی ہارے تھے، دھاندلی کے بغیر مخالفین جیت نہیں سکتے تھے۔

    مہر بانو کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں انصاف کا نظام قائم کریں گے، سیاسی استحکام انصاف کے بعد ہی آئے گا، اس ملک میں صرف انصاف کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ایک سو اسی دن کے اندر الیکشن پیٹیشن کا فیصلہ دینا چاہیے تھا، لیکن 10ماہ بعدبھی صرف 27فیصد الیکشن ٹربیونلز کے فیصلے ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ پر موجود جعلی وزیراعلیٰ دھمکیاں اور تڑیاں دیتی ہیں۔ جس کو وہ علاج کہتی ہیں ہم اُس کو فراڈ، فریب اور فسطایت اور انصاف کا گلا گھوٹنا کہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    انھوں نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا پنجاب کی وزیراعلیٰ خود جعلی طور پر بیٹھی ہیں، ان کے پاس جانوروں کا علاج ہے تو پلیٹ لیٹس گرنے کا علاج بھی ہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت میں پانچ ہمارے لیڈرز بند ہیں، میرٹ پر فیصلہ ہوجائے تو ہمارے لیڈر ایک دن میں باہر ہوں گے ، القادر ٹرسٹ کیس بھی جھوٹا ہے،سارے کیسز سیاسی انتقام ہیں، مجھے امید ہے اگلی سماعت پر میرٹ پر بات ہوگی۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا تھا کہ ہم نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔

  • عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، مہر بانو قریشی

    عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، مہر بانو قریشی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار مہر بانوقریشی کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے انصاف کی امید ہے انصاف ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ 151 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار مہر بانوقریشی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے انصاف کی امید ہے انصاف ہو گا۔

    آئی ایم ایف کو خط کے حوالے سے سوال پر مہر بانوقریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا نہ پتہ ہے خط میں کیا ہو گا، جو چیز ابھی ہوئی ہی نہیں اس پر تنقید شروع کر دی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار نے کہا کہ آئی آئی ایم ایف خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا، آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن شفاف ہوں گے لیکن نہ الیکشن شفاف ہوئے اور نہ وقت پر ہوئے۔

    یاد رہے ملتان کے حلقہ این اے 151 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار مہر بانو قریشی نے کہا تھا کہ انتخابی نتائج میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، فارم پینتالیس اورفارم سینتالیس میں بہت بڑاتضاد ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ووٹرزکویقین دہانی کراتے ہیں کہ آپ کےحق کیلئےلڑیں گے۔

  • انتخابی نتائج میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن نظرثانی کرے، مہر بانو قریشی

    انتخابی نتائج میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن نظرثانی کرے، مہر بانو قریشی

    اسلام آباد : ملتان کے حلقہ این اے 151 سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے،الیکشن کمیشن نظرثانی کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقہ 151 اور 148 کے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیداروں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

    پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار مہربانوقریشی نے کہا کہ انتخابی نتائج میں قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، فارم پینتالیس اورفارم سینتالیس میں بہت بڑاتضاد ہے۔

    مہربانوقریشی کا کہنا تھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن نتائج پر نظر ثانی کرےگی، ہم ووٹرزکویقین دہانی کراتےہیں کہ آپ کےحق کیلئےلڑیں گے،

    دوسری جانب تیمور ملک نے کہا الیکشن کمیشن فارم پینتالیس کو ریکارڈ کاحصہ بنائے تاکہ اس میں ردوبدل نہ کیاجائے اور آج رات12بجے تک فیصلہ سنایا جائے۔

  • ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیے مکمل نشستیں ہیں، مہر بانو قریشی  کا دعویٰ

    ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیے مکمل نشستیں ہیں، مہر بانو قریشی کا دعویٰ

    ملتان: این اے 151 ملتان سے آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیےمکمل نشستیں ہیں، دھاندلی نہ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 151 ملتان سے آزاد امیدوار مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام جماعت کے نمائندے کو فارم 45 دیا جاتا ہے، ہم ہر جماعت کو دعوت دیتے ہیں فارم 45 سامنےلیکرآئیں۔

    مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ دھاندلی نہ کی جائے،ہمارے پاس حکومت بنانے کے لیےمکمل نشستیں ہیں، فارم 45 فارم 47 کے ساتھ میچ نہیں کر رہا ہے

    انھوں نے کہا کہ پی پی پی ،ایم کیو ایم ،ن لیگ یہ 3جماعتیں خاموش ہیں، میرا خیال ہے پیپلزپارٹی بھی بول پڑے گی ، عوام کے حق پر ڈاکا ڈال کے حکمرانی نہیں کر سکتے۔

    پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے 8 فروری کو اپناغصہ ووٹ سے دکھایاہے ، امید ہے الیکشن کمیشن اس چیز کو لمبا نہیں چلائےگا۔

  • این اے 151 ملتان : کس کی ہوگی جیت؟ مہر بانو قریشی اور علی موسیٰ گیلانی نمایاں امیدوار

    این اے 151 ملتان : کس کی ہوگی جیت؟ مہر بانو قریشی اور علی موسیٰ گیلانی نمایاں امیدوار

    پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں پرانے سیاست دانوں سمیت نئے چہرے بھی میدان ہیں، جن میں این 151 ملتان سے امیدوار مہر بانو شامل ہیں، مہر بانو شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی ہے ، جنہیں سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ مہر بانو قریشی این اے 151 سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں لڑ رہی ہے، ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی ہیں ، جو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔

    این اے 151 میں مہر بانو قریشی اور علی موسیٰ گیلانی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، کیونکہ دونوں ’روحانی‘ خاندان ہیں۔

    این اے 151 کے امیدواروں کی فہرست

    اس حلقے کی کل آبادی 879112 ہے جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 474519 ہے، جن میں 251296 مرد ووٹرز اور 223223 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    سال 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی ملتان سے کوئی نشست حاصل نہیں کر سکی تھی، پی ٹی آئی نے شہر کی تمام چھ این اے سیٹوں پر کلین سویپ کیا تھا۔ .