Tag: مہمان نوازی

  • پاکستانیوں کی مہمان نوازی پی ایس ایل کی میزبان کو بھا گئی

    پاکستانیوں کی مہمان نوازی پی ایس ایل کی میزبان کو بھا گئی

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی ہوسٹ ایرن ہالینڈ وطن واپس لوٹنے کے بعد پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی بے حد مشکور ہوئیں۔

    30 سالہ ماڈل، گلوکارہ اور 2013 میں مس ورلڈ رہنے والی ایرن ہالینڈ پی ایس ایل 5 میں ہوسٹنگ کرنے کے لیے پاکستان میں موجود تھیں۔

    تاہم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پی ایس ایل 5 کے اختتامی میچز ملتوی کردیے گئے جس کے بعد غیر ملکی میزبان اور کھلاڑی اپنے وطنوں کو لوٹ گئے۔

    واپسی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی ایک ویڈیو میں ایرن ہالینڈ نے کہا کہ یہ میرا پاکستان کا دوسرا دورہ تھا اور میں اس کے ہر لمحے سے بے حد لطف اندوز ہوئی۔

    ایرن نے کہا کہ پاکستانیوں نے ہم سے بہت محبت کی اور ان کی مہمان نوازی شاندار تھی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں شکریہ بھی لکھا۔

    ایرن کے ساتھ موجود جنوبی افریقی ہوسٹ کیس نائیڈو نے بھی شکریے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چاروں شہروں کے میچز کے دوران بہت لطف اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار پی ایس ایل میں شریک ہوئی اور یہ میرے لیے کام کرنے کا زبردست موقع تھا۔

    ان دونوں کے ساتھ موجود کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر نے پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے لیگ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتطامات اور کاوشوں کو بے حد سراہا۔

  • لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا، انتونیو گوتریس

    لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا، انتونیو گوتریس

    لاہور: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا حضوری باغ پہنچنے پر استقبال کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کی جانب سے انتونیوگوتریس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا عشائیہ میں بلوچی، چولستانی، پنجابی موسیقی اور ثقافتی شو پیش کیا گیا۔ عثمان بزدار نے انتونیوگوتریس کو پنجاب کے ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ پنجاب ثقافتی حسن سے مالا مال ہے، لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا۔

    عثمان بزدار نے یواین سیکریٹری جنرل کو دورہ لاہور کی تصویری البم پیش کی، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تصویری البم دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتونیوگوتریس کو شاہی قلعہ کی پینٹنگ بھی پیش کی۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

    خوشی ہےکرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا، سیکرٹری جنرل

    اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ خوشی ہے کرتار پور راہداری دیکھنے کا اعزاز حاصل ہوا۔