Tag: مہمان

  • اچھا مہمان بننے کے 7 اصول

    اچھا مہمان بننے کے 7 اصول

    مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔ جب مہمان گھر آئیں تو ان کا خوش دلی سے استقبال کرنا چاہیئے۔

    اسی طرح جب آپ کسی کے گھر مہمان بن کر جائیں تو ایسا رویہ رکھیں کہ میزبان آپ کی آمد سے خوشی محسوس کریں۔ اس موقع پر میزبان کے گھر کے اصولوں اور پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

    یہی نہیں مہمان بن کر جانے کے کچھ اخلاقی اصول بھی ہوتے ہیں جن پر پوری دنیا میں عمل کیا جاتا ہے۔ یہ اصول آپ کو اچھا مہمان بننے میں مدد دیتے ہیں۔

    آئیے آپ بھی وہ اصول جانیں جنہیں اپنا کر آپ ایک اچھا مہمان بن سکتے ہیں۔

    :آنے اور جانے کا وقت

    guest-7

    کہیں جاتے ہوئے اپنی آمد اور روانگی کے وقت اور دن کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کریں تاکہ آپ کا میزبان الجھن کا شکار نہ ہو۔

    دن اور وقت میں بار بار تبدیلی یا درست وقت کی آگاہی نہ دینا آپ کے میزبان کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ وہ سارا دن آپ کا انتظار کر سکتا ہے جس کے باعث اس کے اپنے کئی کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔

    :کوئی تحفہ لے کر جائیں

    guest-2

    عموماً کسی کے گھر پہلی بار جاتے ہوئے کچھ لے کر جانا تو ایک روایت ہے، لیکن اگر آپ پہلے بھی کئی بار اپنے میزبان کے گھر جا چکے ہیں تب بھی کوئی تحفہ یا کھانے پینے کی کوئی چیز لے جانے میں کوئی حرج نہیں۔

    یہ عمل میزبان کے دل میں آپ کے لیے احترام کے جذبات پیدا کرے گا اور اسے یہ تاثر دے گا کہ آپ اس پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔

    :گھر کے اصولوں کی پاسداری

    guest-5

    ہر گھر کے کچھ اصول ہوتے ہیں جو ہر گھر سے مختلف ہوتے ہیں۔ کہیں جا کر ان اصولوں سے آگاہی حاصل کرنا اور ان پر عمل کرنا آپ کے اچھے مہمان ہونے کا ثبوت دے گا۔

    مثال کے طور جوتے باہر اتارنے ہیں یا نہیں، دروازہ بند کرنا ہے یا نہیں۔

    :ذاتی استعمال کی اشیا

    guest-3

    اگر آپ کسی کے گھر قیام کرنے جارہے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنا ذاتی استعمال کا سامان جیسے تولیہ، شیمپو وغیرہ لے کر جائیں۔ اگر آپ نہ لے جا سکیں تو میزبان کی کم سے کم چیزوں کو استعمال کریں۔

    ہفتہ بھر میں ایک ہی تولیہ استعمال کریں تاکہ آپ کے جانے کے بعد میزبان کے لیے میلے کپڑوں کا ڈھیر نہ رکھا ہو۔

    :مدد کی پیشکش

    guest-4

    کسی کے گھر تھوڑی دیر کے لیے جائیں یا طویل عرصہ کے لیے، ہمیشہ میزبان کو اپنی مدد کی پیشکش کریں۔ کھانے کی تیاری، برتن اٹھانے، دھونے اور مختلف کاموں میں اپنی مدد کی پیشکش کریں۔

    :چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال

    guest-6

    جیسے آپ اپنے گھر میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ہیں ویسے ہی اپنے میزبان کے گھر میں بھی رہیں۔

    کمرے سے نکلتے ہوئے بجلی کے سوئچ بند کردیں۔ اپنے قیام کے لیے مختص کمرہ یا جگہ صاف رکھیں۔

    :جانے سے قبل

    guest-8

    جانے سے قبل جس حد تک ممکن ہو اپنا پھیلاوا سمیٹ لیں اور جگہ کو صاف رکھیں۔ اپنے قیام کو ایسا بنائیں کہ آپ کے جانے کے بعد آپ کا میزبان آپ کے بارے میں ناگوار خیالات کا شکار نہ ہو۔

  • فواد خان کافی ود کرن کے سیزن6 کے پہلے مہمان

    فواد خان کافی ود کرن کے سیزن6 کے پہلے مہمان

    ممبئی :پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کا بالی ووڈ میں کامیابی کا سفرجاری ہے اور اب وہ کرن جوہر کے کامیاب شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کی پہلی قسط میں مہمان بن کر شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر کا شو’’کافی ود کرن‘‘ کافی مقبول ہے۔شو میں کئی بڑے بڑے اداکارو ہدایت کاراپنی زندگی اور پیشہ وارانہ امور سے متعلق انکشافات کرتے ہیں جبکہ کرن جوہر کے شو کا نیا سیزن شروع ہونے والا ہے۔

    fawad-post-3

    ’کافی ود کرن‘ کی پہلی قسط میں مہمان کے طور پر شرکت کے لیے شاہ رخ خان اورسلمان خان کا نام لیا جارہا تھا لیکن اب پاکستانی اداکار فواد خان نے فلم نگری کے حکمران خانز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    fawad-post-1

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کے ساتھ اس شو کی پہلی قسط میں عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون میں سے کسی ایک کو شامل کرنے کا خیال پیش کیا گیا ہے تاہم اب تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    fawad-post-2

    مزید پڑھیں: میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ فواد خان نے میری فلم میں کام کیا جس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔

    واضح رہے کہ فواد خان اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کرچکے ہیں، تاہم دپیکا پڈوکون اور فواد خان نے اب تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔