Tag: مہمند ڈیم

  • مہمند ڈیم 2027 تک بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا

    مہمند ڈیم 2027 تک بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا

    سوات : مہمند ڈیم 2027 تک بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا، جس سے 800 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اس وقت زراعت کے لیے پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے جس کے لیے حکومت نے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    واپڈا کے چیئرمین نوید اصغر چوہدری نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دریائے سوات کے پار تعمیر کیے جانے والے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

    دورے کے دوران چیئرمین نے سپل وے، پاور ہاؤس، مین ڈیم، ڈائیورژن سسٹم اور پاور انٹیک سمیت مختلف ورک فرنٹ پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

    انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ واپڈا نے اس سال مئی میں مین ڈیم پر تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے، جس میں کئی پیشگی ضروریات جیسے کہ ریور ڈائیورژن ٹنل، اپ اسٹریم اور ڈاوٴن اسٹریم کوفر ڈیم، ڈیم پلنتھ اور بائیں اور دائیں ابٹمنٹس کی کھدائی اور ڈیم کی بنیادیں وغیرہ شامل ہیں۔

    اس موقع پر چیئرمین کو ہر کام کے محاذ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا، انہیں بتایا گیا کہ 14 مختلف مقامات پر بیک وقت تعمیراتی کام چل رہا ہے۔

    پاور ہاؤس کی عمارت کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو چکا ہے، الیکٹرو مکینیکل آلات کی تیاری ترقی کے مراحل میں ہے، جبکہ سپل وے پر تعمیراتی کام مقررہ وقت سے پہلے ہے۔

    مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے توقع ہے کہ ڈیم کی تکمیل کے بعد 2027 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

    خیال رہے مہمند ڈیم جس کی اونچائی 213 میٹر ہے، دنیا کا پانچواں بلند ترین کنکریٹ فیسڈ راک فل ڈیم (CFRD) ہے۔ اس کے پاس مہمند اور چارسدہ میں 18,233 ایکڑ نئی زمین کو سیراب کرنے کے لیے 1.29 MAF کی مجموعی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، اس کے علاوہ منڈا ہیڈ ورکس سے نکلنے والی زیریں سوات اور دوآبہ کینال کے موجودہ کمانڈ ایریا کی 160,000 ایکڑ اراضی کو آبپاشی کی فراہمی بھی شامل ہے۔

    800 میگاواٹ کی نصب شدہ بجلی کی صلاحیت کے ساتھ، یہ منصوبہ ہر سال نیشنل گرڈ کو 2.86 بلین یونٹ سبز، صاف اور سستی ہائیڈل بجلی فراہم کرے گا۔

    مہمند ڈیم نہ صرف پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے سیلاب کے اثرات کو کم کرے گا بلکہ پشاور کو 300 ملین گیلن یومیہ پینے کا پانی بھی فراہم کرے گا۔

  • مہمند ڈیم کی تعمیر ، ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا

    مہمند ڈیم کی تعمیر ، ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا

    پشاور : مہمند ڈیم پر ایک اور اہم سنگ میل عبورکرلیا گیا، ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، ،ڈیم سے800 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مہمند ڈیم مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ، ڈیم سے 8 سو میگا واٹ بجلی اور 18 ہزار ایکڑ سے زائد زمین سراب ہونے سمیت 30 کروڑ گیلن پینے کا صاف پانی حاصل ہوگا۔

    مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز پر وفاقی وزیرآبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پروجیکٹ کا دورہ کیا، مین ڈیم کی تعمیر سے قبل ریورڈائی ورشن، ڈیم فاؤنڈیشن سمیت دیگر اہداف مکمل ہیں۔

    ڈیم

    مہمند ڈیم کی تکمیل 28-2027 میں شیڈول ہے، وفاقی وزیر آبی وسائل نے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    پراجیکٹ انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا کہ منصوبے کی 14 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے، سائٹس میں ڈائی ورشن سسٹم، ان ٹیک ٹنل،سپل ویزاورپاورہاؤس شامل ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر معین وٹو نے کہا کہ پانی اوربجلی کی ضروریات کاادراک ہے،زیرتعمیرمنصوبوں کی تکمیل کیلئےکوشاں ہیں، مہمندڈیم کی تکمیل سے پانی اوربجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

    معین وٹو کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں واپڈا زیرتعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے گا، منصوبوں کی تکمیل کیلئے وزارت آبی وسائل ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    انھوں نے مزید کہا 213 میٹر بلند ڈیم دنیا کا پانچواں بڑا سی ایف آرڈی ڈیم ہے، مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1.29 ملین ایکڑ فٹ ہے، ڈیم کی بدولت18ہزار ایکڑ سے زائدنئی اراضی سیراب ہوگی۔

  • پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی،  چین نے بڑا اعلان کردیا

    پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی، چین نے بڑا اعلان کردیا

    بیجنگ : بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کے بعد چین نے مہمند ڈیم پر کام تیز کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکی پر چین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مہمند ڈیم پر کام تیز کرنے کا اعلان کردیا۔

    چینی اخبار نے بتایا کہ چین پاکستان کا پانی بند کرنے کی بھارتی دھمکیوں پر پاکستان کے فلیگ شپ ڈیم پر کام تیز کررہا ہے، اس سلسلے ڈیم پر کنکریٹ بھرنا شروع کردیا گیا ہے،جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    چین خیبرپختونخواہ میں مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کررہا ہے ، اس منصوبہ کو اگلے سال مکمل ہونا ہے۔

    خیال رہے صوبہ خیبر پختونخوا میں مہمند ڈیم کو بجلی کی پیداوار، سیلاب پر قابو پانے، آبپاشی اور پانی کی فراہمی کے لیے ایک کثیر المقاصد سہولت کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟

    یہ ایک اندازے کے مطابق 800 میگاواٹ پن بجلی پیدا کرے گا اور صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر پشاور کو یومیہ 300 ملین گیلن پینے کا پانی فراہم کرے گا۔

    چین اور پاکستان صنعتی ترقی، زراعت اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے لیے پرعزم منصوبوں پر بھی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔

    دیامر بھاشا ڈیم اور پاور پراجیکٹ، جسے پاکستانی عوام نے "تین گھاٹیوں پراجیکٹ” کا نام دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کی کئی کوششوں میں سے ایک ہے۔

  • پاکستان اور کویت کا 25 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کا اعلان

    پاکستان اور کویت کا 25 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان اور کویت نے 3 جون کو مہمند ڈیم کے لیے 25 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور کویت کا پانچواں مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس ہوا ، اجلاس وزیرنجکاری عبدالعلیم خان اورکویتی وزیرتجارت عمرسعود ال عمرکی صدارت میں ہوا۔

    جس میں‌3 جون کو مہمند ڈیم کیلئے25ملین امریکی ڈالرکے قرض معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا گیا۔

    دیامربھاشاڈیم کی مالی اعانت کیلئے عرب کوآرڈینیشن گروپ نے شمولیت کی یقین دہانی کرائی. پاکستان کےاہم وزارتی شعبوں کی نمائندگی کرنیوالےاعلیٰ سطح وفدنے مثبت بحثوں میں شرکت کی۔

    عبدالعلیم خان نے پاکستانیوں کےلیےویزا طریقہ کارکوآسان بنانےکی درخواست کرتے ہوئے کویتی سرمایہ کاروں کوپاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سےفائدہ اٹھانےکی دعوت دی۔

    صنعت، انجینئرنگ اور نیوز ایکسچینج کے شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام ،معاہدوں پر دستخط ہوئے جبکہ زراعت ، بندرگاہوں، دہرے ٹیکس سے بچاؤ اور اعلیٰ تعلیم کمیشن میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا۔

    پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کے پانچویں اجلاس میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے چھٹے اجلاس کے لیے اسلام آباد میں اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی۔

  • مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

    مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

    مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے پرکام کرنے والے غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائیگی، وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کرلی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس کا نوٹی فکیشن آئین کے آرٹیکل 147 اور 245 کے تحت جاری کیا جائے گا، مذکورہ نوٹیفیکیشن انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کی سیکشن 4 کے تحت بھی ہوگا۔

    ٹاسک فورس کے قیام کے سلسلے میں وزارت قانون و انصاف سے توثیق کرائی گئی ہے، خیبر پختون خواہ حکومت نے ٹاسک فورس کی تشکیل کے حوالے سے رجوع کیا تھا ،

    حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کے پی کے حکومت سے ٹاسک فورس کے لیے منظوری لی جا چکی ہے، داسو پن بجلی منصوبے کی سیکیورٹی کے حوالے سے ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    مہمند: وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہمند ایجنسی پر ساڑھے 4 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ ساز منصوبے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی شریک ہیں۔

    مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے، 700 فٹ بلند ڈیم میں 12 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو جائے گی۔

    آبی ذخائر سے ابتدا میں 16 ہزار 37 ایکڑ رقبہ سیراب کیا جا سکے گا، ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ اس سے 800 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس 6 جولائی 2018 کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    ان کے احکامات کے بعد دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اب تک ڈیم فنڈ میں 10 ارب سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا خطاب

    وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے جو دل میں تھا سب کہہ دیا ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا مشکور ہوں انہوں نے ڈیم کے لیے جدوجہد کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ عدالتوں کا کام نہیں کہ ڈیم بنائیں، حکومتوں کا کام ہے لیکن ہماری حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے جوڈیشری کو آگے آنا پڑا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ وادی تیراہ وہ علاقہ ہے جہاں انگریزوں کو شکست ہوئی، پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ جنگ زدہ علاقوں میں لوگ سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ آج لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے پاکستان کا وزیر اعظم تیراہ گیا، قبائلی علاقوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ سنہ 1960 کی دہائی میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، کیا وجہ ہے برصغیر کے دیگر ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے۔ چین کی ترقی مثال ہے، وہاں کی قیادت الیکشن کا نہیں سوچتی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت پر ترقیاتی فنڈز سے متعلق مثال دیکھ لیں، لاہور میں اوسط فی کس 70 ہزار روپے خرچ ہوتے تھے، دیگر علاقوں کے لوگوں نے بھی لاہور کا رخ کرلیا۔ اس وجہ سے لاہور کی آبادی بڑھی اور پانی جیسے مسائل پیدا ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے ساڑھے 4 ارب روپے مہمند پر خرچ کیے جائیں گے، سوئی کے علاقے سے قدرتی گیس نکلی اور پورے ملک میں چلی گئی، سوئی کے علاقے کو دیکھیں تو موئن جو دڑو کا مقابلہ کر رہا ہے۔ فیصلہ کیا ہے جس علاقے میں قدرتی وسائل ہوں گے انہیں فائدہ ہوگا۔ افغانستان کے ساتھ تجارت کے راستے کھولے جائیں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں 2 جی اور 3 جی کی سہولت دی جائے گی، قبائلی علاقوں میں تعلیم اولین ترجیح ہے فوری اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چین کا دورہ کر کے آیا ہوں، چین نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ الیکشن کے لیے گفتگو نہیں کروں گا ہم نے کام کر کے دکھانا ہے۔ ہمارے پاس صرف 2 بڑے ڈیم اور باقی چھوٹے چھوٹے ڈیم ہیں۔ چین میں 80 ہزار ڈیم ہیں وہ مستقبل کا سوچ رہے ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنا ہے، چین کی نئی ٹیکنالوجی ہے ایک ہفتے میں ایک فلور تعمیر کر دیتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی حامل چینی کمپنی پاکستان میں بھی جلد کھلنے والی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ سے جب جائیداد کے بارے میں پوچھا گیا تو ایک سال میں 60 دستاویزات پیش کیں، کہہ سکتا تھا کہ میں کھلاڑی تھا، قانون مجھ پر لاگو نہیں ہوتا لیکن میں نےتمام ثبوت پیش کیے اور عدالت نے مجھے بری کیا۔ ان سے پوچھو تو جمہوریت کے پیچھے چھپ رہے ہوتے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا خطاب

    تقریب سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ڈیم نہیں بنائے گئے کیونکہ کمائی پر توجہ تھی، مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جس پر بہت خوشی ہے، کوشش کی کالا باغ ڈیم بھی بن جائے لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں اور دشمن قوتوں نے ملک کو بنجر بنانے کی پوری کوشش کی، میری وزارت میں 128 لوگ ہوتے تھے ہم نے 6 افراد پر وزارت چلائی۔ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مجھے سابق چیف جسٹس کی ڈیم فنڈنگ سے مسئلہ ہے، مجھے سابق چیف جسٹس کی ڈیم فنڈنگ سے کوئی مسئلہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس اور جسٹس صاحبان کی تقریب میں شرکت پر مشکور ہوں۔

    فیصل واوڈا نے 10 ویں روزے سے پہلے اپنے حلقے سے نوکریاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے نوکریاں دینے کا آغاز کر رہے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے مفاد کے لیے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا۔ ماضی میں حکمرانوں نے اپنی جیبیں اور تجوریاں بھریں، ملک کو تباہ کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہے اور آج جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ سمدھی، بیٹے، داماد، بھائی اور ان کا پورا ٹبر آج ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ وزیر اعظم صاحب آپ کو عوام نے ان لوگوں کے احتساب کے لیے منتخب کیا۔

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا خطاب

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، آج اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کے لیے سب نے جدوجہد کی، سپریم کورٹ اور ججز نے ڈیم سے متعلق فرض نبھایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے یا سپریم کورٹ نے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا۔ ڈیم فنڈز کے لیے اوور سیز پاکستانیوں نے دل کھول کر مدد کی۔ جس طرح کام ہو رہا ہے امید ہے ڈیم وقت مقررہ پر مکمل ہوجائے گا۔

  • مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب، آرمی چیف اور سابق چیف جسٹس کو بھی مدعو کیا گیا ہے

    مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب، آرمی چیف اور سابق چیف جسٹس کو بھی مدعو کیا گیا ہے

    اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ہی مہمند ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ساتھ خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہمند ڈیم کی تعمیرکا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیرکی منظوری دی گئی، افتتاح 2 مئی کو کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بیرونی اوراندرونی قوتوں نے مہمند ڈیم کو کالا باغ بنانے کی کوشش کی، مگر انھیں ناکامی ہوئی۔ وزیر اعظم سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاحی تقریب کے لئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار آرمی چیف کو بھی مدعوکیا گیا ہے.

    پریس کانفرنس: صرف ہفتے دس دن میں پاکستان میں نوکریوں کی بارش ہونے والی ہے،فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کا پروجیکٹ 54 سال سے پھنسا ہوا تھا، یہ میری پیدائش سے بھی پہلے کا منصوبہ تھا، جو اس دور حکومت میں مکمل ہوگا.

    خیال رہے کہ اس موقع پر کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔

    اس موقع پر انھوں نے پی ٹی ایم کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

  • مہمند ڈیم کی نوکریوں میں مقامی افراد کو سو فیصد ترجیح دیں گے، محمود خان

    مہمند ڈیم کی نوکریوں میں مقامی افراد کو سو فیصد ترجیح دیں گے، محمود خان

    پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی نوکریوں میں مقامی افراد کو سو فیصد ترجیح دیں گے، بہت جلد مہمند میں بھی تھری جی اور فور جی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ نے جشن بہاراں کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے ضلع مہمند کا دورہ کیا اور جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ضلع مہمند میں یونیورسٹی کیمپس بنانے کو یقینی بنائی گی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبائل نے بہت عرصے تک مشکلات جھیلیں،عوام اورسیکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے امن قائم ہو چکاہے، نوجوانوں اب نے مستقبل سنبھالنا ہے،اب قبائلی عوام نے بڑھ چڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج مہمند کے عوام کے لیے روزگاراسکیم کا افتتاح کر دیا ہے،ایک ارب روپے روزگار اسکیم کے لیے مختص کیے جا چکے ہیں،اسکیم سے ضلع مہمند کے نوجوانوں اور مستحق افراد کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔

    جشن بہاراں کے موقع پر کیپٹن روح اللہ شہید اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے سامنے مختلف کرتب بھی دکھائے،وزیر اعلی نے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹول میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈ بھی تقسیم کیے۔

  • مہمند ڈیم کی تعمیر68 ماہ میں مکمل ہوجائے گی، چیئرمین واپڈا

    مہمند ڈیم کی تعمیر68 ماہ میں مکمل ہوجائے گی، چیئرمین واپڈا

    اسلام آباد: واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر 5 برس میں مکمل ہوجائے گی۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وسائل کا اجلاس پیر کے روز ہوا جس میں چیئرمین واپڈا نے شرکت کر کے مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اراکین کو بریفنگ دی۔

    چیئرمین واپڈا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی جس سے تعمیر میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔

    ڈیم کی تعمیر مقررہ مدت سے قبل پانچ سال اور 8 ماہ میں مکمل ہوجائے گی، چیئرمین واپڈا

    واپڈا چیئرمین مزمل حسین نے بتایا کہ حکومت کے خلاف دائر مقدمات کے باعث ڈیم کی تعمیر میں پچاس سال کی تاخیر ہوئی مگر اب حکومت کے حق میں فیصلہ آچکا ہے جس کے بعد اب مزید تعطل کی کوئی گنجائش نہیں ہوسکتی‘۔

    مزید پڑھیں: مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے ،شہبازشریف

    یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی مہمند ڈیم کو متنازع بنا رہی ہیں: فیصل واوڈا

    چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ ’ڈیم کی تعمیر کے لیے 19 لاکھ ایکٹر فٹ زمین مختص کی گئی جس کے ذریعے800 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کی جاسکتی ہے جبکہ صرف مہمند ڈیم ہی سالانہ 2862 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا‘۔

    واپڈا چیئرمین نے تعمیر کے حوالے سے جاری پروپیگنڈے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’نومبر 2017 سے 26 جون 2018 تک مختلف کمپنیوں نے بولی کے عمل میں حصہ لیا، مجموعی طور پر 15 کمپنیاں اس عمل میں شریک ہوئیں اور دس نے سائٹ کا دورہ بھی کیا، دو کمپنیاں ایسی تھیں جنہوں نے حتمی بولی کے مرحلے میں حصہ لیا اور اُن میں سے ایک کو ٹھیکہ دیا گیا‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’پروجیکٹ کے لیے 40 فیصد انجینئرز کا انتخاب کرلیا گیا جبکہ 60 فیصد عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی‘۔

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی مہمند ڈیم کو متنازع بنا رہی ہیں: فیصل واوڈا

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی مہمند ڈیم کو متنازع بنا رہی ہیں: فیصل واوڈا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مہمند ڈیم پر جھوٹا بیانیہ ایوان میں پیش کیا.

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتےہوئے کیا. اس دوران انھوں‌ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

    [bs-quote quote=”پاکستان کی بہتری کے لئے مہمند ڈیم کی تعمیر نہیں رکے گی، مہمند ڈیم کا افتتاح ہوگا، تعمیر ہوگا اور پھر مکمل بھی ہوگا،” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے  پارلیمنٹ میں جھوٹا بیانیہ دیا اور ایوان سے بھاگ گئے، جس بربریت سے ملک کو لوٹا گیا، اسی بربریت سے جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرنے جو پیپرا رولز بتائے، وہ جھوٹ پر مبنی ہیں، پیپرا رولز انگریزی میں سمجھ نہیں آتے تو اردو میں لاؤں گا.

    فیصل واوڈا نے کہا کہ 54 سال سے مہمند ڈیم تاخیر کا شکار اور فائلوں کی حد تک تھا، مہمند ڈیم پر چیف جسٹس پاکستان کا نوٹس لینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں.

    انھوں نے کہا کہ جو اشتہار کے ذریعے ہوں، اُسے سنگل بڈنگ نہیں کہا جا سکتا، سنگل بڈنگ کے لئے وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے، وزیراعظم اور کابینہ کسی رشتے دار کو کنٹریکٹ دینے کی مجاز نہیں.

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو تکلیف ہے کہ مہمند ڈیم کیوں بنایاجارہا ہے، مہمند ڈیم کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، انھوں‌نے پہلے بھی ملک میں ایسے کام کئے کہ انھیں منہ چھپانا پڑا.

    پاکستان کی بہتری کے لئے مہمند ڈیم کی تعمیر نہیں رکے گی، مہمند ڈیم کا افتتاح ہوگا، تعمیر ہوگا اور پھر مکمل بھی ہوگا.

    مزید پڑھیں: آئندہ نسلوں کو بچانے کے لیے ڈیم کے سوا کوئی راستہ نہیں، چیف جسٹس

    فیصل واوڈا کے مطابق چیف جسٹس نے نوٹس لے کر پاکستان کی سالمیت کی بات کی، مہمند ڈیم کے معاملے پر 5 کمپنیوں نے بڈنگ کے عمل میں حصہ لیا، 2017 نومبر میں ٹینڈرزکو کال ان کیا گیا، جون 2018 میں دستاویز جمع ہوئے، جون 2018 میں پی ٹی آئی حکومت یا عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ٹینڈر کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ ملکی و غیرملکی فورمز کی رپورٹ پر کیا گیا.

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں مہمند ڈیم کو متنازع بنا رہی ہیں، پاکستان کے مسئلے حل ہوگئے تو ان کی سیاست دفن ہوجائی گی.

    ان کا کہنا تھا کہ فوج پر تنقید کرنے والوں نے آج آرمی چیف کی تعریف کی، جس کی خوشی ہوئی.