Tag: مہم چلانے کا فیصلہ

  • بچوں کے لاپتہ یا اغوا کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

    بچوں کے لاپتہ یا اغوا کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں بڑھتے ہوئے بچوں کے اغواء کے واقعات کے باعث اس کی روک تھام کے لئے مہم چلانے فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس اور غیر سرکاری تنظیم ملکر آگاہی مہم چلائیں گے، مہم کے دوران محلوں اوراسکول کے باہر آگاہی پر مبنی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔

    پارکس اور کمیونٹی سینٹرز پر بھی پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے، بینرز میں تصاویر اورتحریروں کے ذریعے بچوں کو مختلف ہدایات اور ترغیب دی جائے گی کہ بچے اجنبی لوگوں سے بات چیت یا کوئی گفٹ قبول نہ کریں۔

    والدین کو بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی جائے گی کہ اسکول اور مدرسے میں بچوں کو اکیلے نہ بھیجیں۔

    خیال رہے کراچی میں حالیہ کچھ عرصے میں اغواء کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، 15 جنوری کو پورٹ سٹی کے گارڈن ایریا میں دو چھوٹے لڑکے لاپتہ ہو گئے۔

    شادی میں فائرنگ : ایک اور بچہ اپنی جان گنوا بیٹھا

    لاپتہ ہونے والے بچوں میں 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا شامل ہیں، لاپتہ بچوں کے اہل خانہ نے گارڈن تھانے میں اغوا یا اغوا کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی تاہم آج تک ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

  • خواتین ووٹرزکی تعداد بڑھانے کا مشن، الیکشن کمیشن کا ملک بھرمیں مہم چلانے کا فیصلہ

    خواتین ووٹرزکی تعداد بڑھانے کا مشن، الیکشن کمیشن کا ملک بھرمیں مہم چلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کیلئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا، خواتین کو دہلیز پر ووٹ رجسٹرڈ کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات میں خواتین کا کردار بڑھانے کیلئےالیکشن کمیشن سرگرم ہیں، خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھانے کے لیے چاردسمبر سے مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر4 دسمبر کو وومن این آئی سی اینڈ ووٹر رجسٹریشن مہم کا افتتاح کریں گے، الیکشن کمیشن کی مہم یو این ڈی پی کے تعاون سے شروع کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں ابھی خواتین ووٹرز کی تعدادچار کروڑ چوبیس لاکھ تیس ہزار پانچ سو انتیس ہے، فہرست میں مزیدآٹھ لاکھ خواتین کا نام شامل کرنے کیلئے چاروں صوبوں کے اناسی اضلاع میں مہم شروع کی جائے گی۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن کے لیے مقامی سطح پر ٹیمیں بنائی جائیں گی، جوایسی خواتین کاڈیٹا اکٹھا کریں گی، جن کےشناختی کارڈ نہیں بنے، ان کو نادرا سنٹر لے جانے کے علاوہ ان کے علاقوں میں ایم آر وی وین بھی بھیجی جائے گی۔

    خواتین شناختی کارڈبنوانےکیلئے نادراکی موبائل وین استفادہ کرسکیں گے۔

    افتتاحی تقریب میں چیئرمین نادرا عثمان مبین یو این ڈی پی اور یو ایس ایڈ کے حکام شرکت کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔