Tag: مہندرا سنگھ دھونی

  • دھونی کا روزانہ 5 لیٹر دودھ پینے کی خبروں پر ردعمل

    دھونی کا روزانہ 5 لیٹر دودھ پینے کی خبروں پر ردعمل

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 5 لیٹر دودھ پینے اور واشنگ مشین میں لسی بنانے والی خبر پر ردعمل دیا ہے۔

    حال ہی میں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔

    ایونٹ کے دوران سابق بھارتی کپتان سے سوال ہوا کہ انہوں نے اپنے لیے سب سے عجیب افواہ اب تک کیا سنی؟ جس کے جواب میں دھونی نے بتایا کہ ’میں روزانہ 5 لیٹر دودھ پیتا ہوں‘۔

    دھونی نے سخت سیکیورٹی کے باوجود وہیل چیئر پر بیٹھے شخص کی خواہش پوری کردی

    یاد رہے کہ 2000 کی دہائی میں افواہیں سامنے آئی تھیں کہ ایم ایس دھونی کی تندرستی کا راز روزانہ 5 کلو دودھ کا استعمال ہے جب کہ دھونی واشنگ مشین میں لسی بناتے ہیں۔

    ماضی میں بھی دھونی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں دن بھر میں ایک لیٹر دودھ پیتا ہوں لیکن مزید 4 لیٹر بہت زیادہ ہے۔

    اینکر نے ان سے اس افواہ کے بارے میں پوچھا کہ سابق بھارتی کپتان واشنگ مشین میں لسی بناتے تھے، دھونی نے اس خبر کی بھی یہ کہہ کر تردید کی کہ وہ لسی بالکل نہیں پیتے۔

    ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ کے سب سے زیادہ مشہور اور کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ ریٹائر ہونے کے بعد 43 سال کی عمر میں بھی ملک کے سب سے زیادہ مقبول اور پہچانے جانے والے کرکٹر ہیں، انھیں آئی پی ایل 2025 میں ایک بار پھر چنئی سپر کنگز کی کپتانی دی گئی ہے۔

    آئی پی ایل میں کپتانی ملنے کے بعد سے مہندر دھونی اس سیزن میں بھی کافی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

  • دھونی کی محبت میں اسکول کے طالب علم نے پاگل پن کی انتہا کردی

    دھونی کی محبت میں اسکول کے طالب علم نے پاگل پن کی انتہا کردی

    بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے بہت سارے مداح موجود ہیں مگر ایک طالب علم کو امتحان کے دوران ان سے محبت کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا۔

    انٹرنیٹ کے اس دور میں چھوٹے سے چھوٹے واقعے کو چھپانا بھی مشکل ہے اور کرکٹ سے جڑا تو کوئی بھی واقعہ لوگوں کی توجہ حاصل کرلیتا ہے۔ بھارت میں طالب علم نے ایم ایس دھونی کی محبت میں پاگل پن کی انتہا کردی جس کی وجہ سے اسے اسکول انتظامیہ نے معطل کردیا۔

    گجودھر نامی دہلی کا ایک طالب علم دھونی کا جنونی مداح تھا اس نے ایم ایس دھونی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کچھ یوں کیا کہ پیپر چیک کرنے والے استاد بھی دنگ رہ گئے۔

    اسکول کے طالب علم گجودھر نے غیر روایتی انداز اپناتے ہوئے ریاضی کے امتحان میں ہر سوال کے جواب میں ’تھالا‘ لکھا۔ دھونی ’تھالا‘ کی عرفیت سے مشہور اور ان کے مداح انھیں اسی نام سے بلاتے ہیں۔

    طالب علم کی یہ حرکت اسکول انتظامیہ کو بالکل بھی پسند نہ آئی، اسکول انتظامیہ نے اس حرکت پر اسے معطل کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ دھونی کو کیپٹن کول بھی کہا جاتا ہے، ان کی قیات میں بھارتی ٹیم نے 2007 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، 2010 اور 2016 ایشیا کپ، 2011 آئی سی سی ورلڈ کپ اور 2013 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • ’فین گرل مومنٹ‘ دھونی کی فلائٹ میں سونے کی ویڈیو وائرل

    ’فین گرل مومنٹ‘ دھونی کی فلائٹ میں سونے کی ویڈیو وائرل

    بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی فلائٹ میں سونے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے  ’فین گرل مومنٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ فلائٹ کے دوران سو رہے ہیں اور ایک ایئر ہوسٹس فین ان کے ساتھ ویڈیو بنا رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی فلائٹ کے دوران سو رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ فون استعمال کر رہی ہیں۔

    https://twitter.com/ChakriDhoni17/status/1685171068909375488?s=20

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کے فینز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تبصروں کا طویل سلسلہ شروع ہوا۔

    ٹوئٹر پر  ’چکری دھونی‘ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے بعد فینز کی جانب سے کہیں یہ کہا گیا کہ اس عمل سے مہندرا سنگھ دھونی کی پرائیویسی متاثر ہوئی تو کسی نے اس ویڈیو کلپ کو پسند کرتے ہوئے خوبصورت ’فین گرل مومنٹ‘ قرار دیا۔

    سوشل میڈیا صارف نے شیئر کی گئی ویڈیو پر کیپشن میں لکھا کہ ’یہ آج کے دن کی سب سے پیاری ویڈیو ہے‘۔

    https://twitter.com/OD_userr/status/1685224907326824448?s=20

    جبکہ اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ کیا کوئی انہیں کوئی بتائے گا کہ پروفیشنل ایئر ہوسٹس کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرتی۔

    ایک اور صارف نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، آخر وہ ایم ایس دھونی کی فین ہیں‘۔

    https://twitter.com/Prats_2109/status/1685578348620345345?s=20

     

  • گوتم گھمبیر  نے دھونی کیخلاف دوبارہ محاذ کھول لیا

    گوتم گھمبیر نے دھونی کیخلاف دوبارہ محاذ کھول لیا

    ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے خلاف دوبارہ محاذ کھول دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گوتم گھمبیر نے کہا کہ جب بھارت نے 2007 اور 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو کہا جاتا تھا کہ یہ ورلڈ کپ دھونی نے جیتا ہے، اس سے پہلے  83 میں ورلڈ کپ جیتا تھا تو کہا گیا کہ وہ کپ کپل دیو نے جیتا۔

    گوتم گھمبیر  نے کہا کہ کیا یہ جیت بھارتی ٹیم کی نہیں ہوتی؟ ہم جب میچ جیتتے ہیں تو اس کا مطلب پوری ٹیم کی محنت ہوتی ہے جس میں کپتان کے علاوہ دوسرے پلیئر ہوتے ہیں جن کا ٹیم میں پھر پور حصہ ہوتا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر  نے مزید کہا کہ اب میں امید کرتا ہوں کہ اگر اس بار ہم ورلڈ کپ جیت جاتے ہیں تو وہ صرف روہت شرما کی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کی جیت ہوگی۔

  • ‘دھونی اب بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے’

    ‘دھونی اب بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے’

    نئی دہلی: سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دوبارہ کبھی بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے اور ان کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روہت شرما کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ میرا خیال ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی بھارت کے لیے دوبارہ نہیں کھیل پائیں گے۔

    ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ دھونی سو فیصد آئی پی ایل میں کھیلیں گے لیکن وہ انڈیا کے لیے اور کھیلنا چاہتے ہیں اس سے متعلق دوسرا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔

    سابق بھارتی آف اسپنر کو لگتا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے فیصلہ کر لیا تھا کہ 2019 ورلڈکپ میں بھارت کا جو بھی آخری میچ ہوگا،وہ ان کا بھی آخری میچ ہوگا،مجھے کچھ اور لوگوں نے بھی ایسا ہی کہا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی بلے باز روہت شرما نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ گزشتہ ورلڈکپ کے بعد سے دھونی کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، ورلڈکپ کا آخری میچ گزشتہ سال جولائی میں تھا، اس کے بعد سے ہم نے دھونی سے متعلق کوئی خبر نہیں سنی۔

  • مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم

    مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم

    کولکتہ: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے لیکن ویرات کوہلی پاکستان کی خواتین ٹیم میں مسٹر پاپولر ہیں۔

    بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق ثنا ءمیر نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں کوہلی سب سے زیادہ پسندیدہ اور مشہور کرکٹر ہیں جبکہ جہاں تک ان کی پسند کی بات ہے تو مہندرا سنگھ دھونی ان کے فیورٹ ہیں۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا ءمیر نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں چند نام ہیں جو بہت مشہور ہیں میرے خیال میں ویرات کوہلی ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھونی میرا فیورٹ کھلاڑی ہے ، دھونی کھیل کے میدان میں اور کھیل کے میدان سے باہر خود کو بہت اچھے سے ہینڈل کرتا ہے ۔

    ثناء میر نے کہا کہ دھونی جونیئر کھلاڑیوں کی ٹیم کو بہت ہی موثر یونٹ میں تبدیل کر چکے ہیں، ثناءمیر نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ ویرات کوہلی اور دھونی پاکستانی خواتین ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور کرکٹر ہیں۔