Tag: مہندر سنگھ دھونی

  • دھونی اور روہت شرما میں کون بہتر قائد ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

    دھونی اور روہت شرما میں کون بہتر قائد ہے؟ روی شاستری نے بتادیا

    بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور موجودہ ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان روہت شرما میں سے کون بہتر ہے، روی شاستری نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    روہت شرما کے بحیثیت کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ان کا اور سابق لیجنڈ کپتان دھونی کا موازنہ کیا جارہا ہے، ایسے میں سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری نے روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے انھیں اسی طرز کا کپتان قرار دیا ہے جیسا کہ دھونی ہوا کرتے تھے۔

    روی شاستری نے کہا کہ اگر ٹیکنکلی بات کی جائے تو آپ اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتے کہ روہت ایک شاندار کپتان ہیں اور وہ اب تک کے بہترین قائد دھونی کی کپتانی میں بھی کافی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ میں کہوں گا کہ جب وائٹ بال کرکٹ میں حکمت عملی کی بات آتی ہے تو میں دھونی اور روہوت دونوں کو برابر دیکھتا ہوں۔

    شاستری نے آئی سی سی ریویو شو میں کہا کہ میں روہت کی اس سے زیادہ تعریف نہیں کر سکتا کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ایم ایس نے بھارت کے لیے کیا کیا ہے اور اس نے کون کون سے ٹائٹل جیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کا شمار بھارت کے اب تک کے میاب کپتان میں ہوتا ہے، انھوں نے اپنی کپتانی میں ٹیم کو تین آئی سی سی ٹرافی کا فاتح بنایا ہے جبکہ روہت شرما بھی بھارت کو ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے والے کپتان بن چکے ہیں۔

  • جہاز میں دھونی کی اچانک آمد پر مسافر حیران، ویڈیو وائرل

    جہاز میں دھونی کی اچانک آمد پر مسافر حیران، ویڈیو وائرل

    بھارت کے کامیاب ترین سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی بنگلورو سے رانچی جانے والی پرواز میں سوار ہوئے تو جہاز میں موجود مسافر سابق کپتان کو دیکھ کر حیران رہ گئے اور ان کی خوشی کی کوئی انتہاء نہ رہی۔

    اس موقع پر جہاز میں موجود کچھ مسافروں نے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

    سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینائی سپر کنگز کے وکٹ کیپر ایم ایس دھونی فلائٹ میں سوار ہوتے ہیں اور اپنا سامان رکھنے لگتے ہیں۔

    ایم ایس دھونی کو اچانک جہاز میں دیکھ ان کے مداح خوشی سے نہال ہوجاتے ہیں اور ان کی ویڈیو بنانا شروع کردیتے ہیں۔

    انسٹا گرام یا ایکس، دھونی کا پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کون سا؟

    واضح رہے کہ سابق ہندوستانی کپتان دھونی نے 2011 کے ورلڈ کپ ٹائٹل میں مردوں کی قومی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

  • بالآخر دھونی آؤٹ ہوگئے!

    بالآخر دھونی آؤٹ ہوگئے!

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں پہلی بار آؤٹ ہوگئے، پنجاب کے بولر نے انھیں کلین بولڈ کردیا۔

    انڈین پریمیئر لیگ 2024 میں چنئی سپر کنگز کے پلیئر مہندر سنگھ دھونی کو پہلی بار پنجاب کنگز کے بولر ہرشل پٹیل نے آؤٹ کیا۔ ہرشل نے انھیں پہلی ہی بال پر کلین بولڈ کرتے ہوئے گولڈن ڈک کی ہزیمت سے دوچار کیا، دھونی کے بولڈ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ہرشل اس سیزن میں دھونی کو آؤٹ کرنے والے پہلے گیند باز بنے رائٹ آرم فاسٹ بولر نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالکل سلو یارکر سے دھونی کا استقبال کیا جسے وہ سمجھ نہ سکے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں پہلی بار دھونی چنئی کی جانب سے نمبر 9 پر بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تھے۔

    ان کی عمدہ فارم کے باوجود شردل ٹھاکر اور مچل سینٹنر جیسے بولرز کو بھی ان سے آگے بھیج دیا گیا تھا، دھونی نے اس سیزن میں صرف 48 گیندوں پر 110 رنز بنارکھے ہیں۔

    یہ دھونی کا اپنے آئی پی ایل کیریئر میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہونے کا چوتھا واقعہ تھا، احمد آباد میں گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز کے خلاف آئی پی ایل 2023 کے فائنل میں بھی وہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے تھے۔

    میچ میں ہرشل نے دھونی کو آؤٹ کرنے کا جشن خاموش سے منایا۔ بولر کا کہنا تھا کہ میں دھونی کی بہت عزت کرتا ہوں جب میں نے انھیں آؤٹ کیا تو جشن منانے کے لیے ان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا۔

  • ریٹائرمنٹ واپس لیکر دھونی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں، سابق بھارتی کرکٹر

    ریٹائرمنٹ واپس لیکر دھونی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں، سابق بھارتی کرکٹر

    سابق بھارتی کرکٹرز کو لگتا ہے اگر دھونی ریٹائرمنٹ واپس لے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے آجائیں تو یہ بھارت کیلئے بُرا فیصلہ نہیں ہوگا۔

    امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آئندہ چند ہفتوں میں منعقعد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے کے خواہشمند اس وقت کئی بھارتی وکٹ کیپر بیٹرز موجود ہیں۔ ان میں رشبھ پنت، سنجو سیمسن، کے ایل راہول اور دنیش کارتک جیسے پلیئرز شامل ہیں۔

    یہ خیال بھارت کے سابق کرکٹرز عرفان پٹھان اور ورون آرون نے پیش کیا ہے۔ کیا ہوگا اگر کسی بھی طرح شعبدے بازی دکھاتے ہوئے دھونی کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے؟ کیا شائقین اسے پسند کریں گے۔

    آرون نے بھارتی اسپورٹس چینل پر کہا کہ ہم بھارتی ورلڈ کپ اسکواڈ میں وائلڈ کارڈ انٹری دیکھ سکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہم ایم ایس دھونی کو دیکھانا پسند کریں گے۔

    انھوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ یہ وائلڈیسٹ کارڈ انٹری ہوگی، عرفان پٹھان نے کہا کہ اگر دھونی یہ کہتے ہیں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں تو کوئی بھی اس موقع سے انکار نہیں کرے گا۔

    سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ شاید ایسا نہیں ہوگا، تاہم اگر دھونی ایسا چاہیں تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا، کسی شخص کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا کیوں کہ وہ اب بھی بہت اچھی بیٹنگ کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دھونی اس وقت 42 سال کے ہیں مگر اس کے باوجود وہ آئی پی ایل میں اپنی پرانی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں اور عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    اس سیزن میں دھونی نے وقت اور حالات کے مطابق عمدہ بیٹنگ کی ہے جب کہ ابھی تک وہ آؤٹ بھی نہیں ہوئے ، انھوں نے پانچ اننگز میں 35 گیندوں پر 260 کے اسٹرائیک ریٹ سے 91 رنز بنائے ہیں۔

    دھونی کو انڈیا کے لیے اپنا آخری میچ کھیلے تقریباً پانچ سال ہو گئے ہیں – 2019 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، لیکن ہارون اور پٹھان کو USA اور ویسٹ انڈیز میں دھونی کا تھوڑا سا جادو دیکھنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

  • ’’دھونی نے ہمیں سیٹ پر بیٹھایا اور خود ہمارے سامنے فرش پر بیٹھ گئے!‘‘

    ’’دھونی نے ہمیں سیٹ پر بیٹھایا اور خود ہمارے سامنے فرش پر بیٹھ گئے!‘‘

    سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے ساتھی پلیئرز کی پیشکش کے باوجود سیٹ پر بیٹھنا مناسب نہ سمجھا اور فرش پر بیٹھ گئے۔

    اپنی کپتانی میں، دھونی نے کئی نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے اور بڑے اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا ہے چاہے وہ بین الاقوامی کرکٹ ہو یا انڈین پریمیئر لیگ انھوں نے نوجوانوں کو کافی سپورٹ کیا ہے۔

    سابق بھارتی کرکٹر فیض فضل نے لیجنڈری وکٹ کیپر کی شائستہ طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔

    حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فضل نے ماضی کا ایک واقعہ بتایا جب نوجوان کرکٹرز نے دھونی کو بس میں اپنی سیٹ دینے کی پیشکش کی تاہم وہ انکساری کے ساتھ نیچے زمین پر بیٹھ گئے۔

    فیض نے بتایا کہ دھونی بہت عاجز ہیں، وہ آپ کو یہ محسوس نہیں کرائیں گے کہ وہ ایم ایس دھونی ہیں۔ ہم ہرارے سے واپس آ رہے تھے اور لاؤنج میں بیٹھے تھے۔

    اس دوران دھونی اندر آئے اور ہم سب نے انھیں اپنی اپنی نشست دینے کی پیشکش کی تاہم انھوں نے کہا کہ نہیں نہیں تم لوگ بیٹھو اور وہ فرش پر بیٹھ گئے۔

    واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2016 میں زمبابوے کے دورے پر دھونی کی کپتانی میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ دھونی کی طرف سے ڈیبیو کیپ وصول کرنا بہترین لمحہ تھا۔

    فضل نے شاندار ڈومیسٹک کیریئر کے دوران 138 فرسٹ کلاس گیمز میں 9184 رنز بنائے، 113 لسٹ اے میچوں میں انھوں نے 3641 رنز اور 66 ٹی 20 میں 1273 رنز اسکور کیے۔

  • کیا دھونی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے مظاہرے میں شریک ہوئے؟

    کیا دھونی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے مظاہرے میں شریک ہوئے؟

    سابق کپتان دھونی کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وہ مودی سرکار کےخلاف بھارتی کسانوں کے مظاہرے میں ان سے یکجہتی کے لیے پہنچے تھے۔

    تاہم اب اس طرح کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ حال ہی میں، چنئی سپر کنگز کے کپتان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں انھیں سکھوں کی پگڑی پہنے ایک شخص کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس تصویر کو کسانوں کے جاری احتجاج کے ساتھ اس دعوے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے کہ رانچی میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گرودوارے کا دورہ کیا۔

    مہندر سنگھ دھونی کو کاشتکاری سے کافی لگاؤ ہے اور وہ اکثر اپنے فارم ہاؤس میں پھل اگا کر اس سرگرمی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس لیے لوگوں نے سمجھا کہ وہ کسانوں کی طرف ہیں۔

    تاہم تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھونی کی جو تصویر ان دنوں وائرل ہورہی ہے وہ دو سال پہلے کی ہے۔

    یہ تصویر دراصل 17 جولائی 2022 کو سنٹرل گوردوارہ خالصہ جاٹھا لندن میں لی گئی تھی۔ تصویر میں نظر آنے والا شخص گرپریت سنگھ آنند ہیں جنھوں نے اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپ لوڈ کیا تھا۔

    دھونے کے حوالے سے جس تصویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اس کا کسانوں کے احتجاج سے تعلق نہیں ہے۔

    ایم ایس ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے لیے تیاری کررہے ہیں، انھوں نے ٹی 20 لیگ کے 17 ویں ایڈیشن سے قبل ہی اپنی ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ وہ اس بار آئی پی ایل میں پہلے کی طرح لمبے بالوں میں نظر آئیں گے۔

  • وسیم جونیئر کے چھکے نے دھونی کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

    وسیم جونیئر کے چھکے نے دھونی کی یاد تازہ کردی، ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے جنوبی افریقہ کیخلاف لگائے گئے چھکے نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی یاد تازہ کردی۔

    گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    تاہم 44.5 اوورز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے تبریز شمسی کو ہیلی کاپٹر چھکا رسید کیا جو بالکل اسی طرح تھا جیسے سابق بھارتی کپتان دھونی چھکے مارتے تھے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی وسیم جونیئر اور دھونی کے چھکوں کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ 2007 میں چھکا لگایا تھا ان کے اس شاٹ کو ہیلی کاپٹر کا نام دیا جاتا ہے۔

  • شائقین کا اصرا ر یا کچھ اور! دھونی نے پھر سے لمبے بال رکھ لیے

    شائقین کا اصرا ر یا کچھ اور! دھونی نے پھر سے لمبے بال رکھ لیے

    سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ایک وجہ شہرت ان کے لمبے بال بھی تھے جسے انھوں نے کافی عرصہ پہلے کٹوالیا تھا، تاہم اب پھر سے ان کی لمبے بالوں میں تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

    لیجنڈ وکٹ کیپر اور بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے پھر سے لمبے بال رکھ لیے ہیں جن میں وہ کافی دلکش نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر ہیئر اسٹائلسٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں۔

    انسٹاگرام پر سابق بھارتی کرکٹر کے ہیئر اسٹائلسٹ نے اپنے ساتھ دھونی کی تصاویر لگائی ہیں، دھونہ نہ صرف لمبے بالوں میں دکھ رہے ہیں بلکہ ان کا حلیہ بھی کافی بدلہ ہوا نظر آرہا ہے۔ سوشل میڈیا پر چند ہی لمحوں میں ان تصاویر نے دھوم مچا دی ہے۔

    ہیئر اسٹائلسٹ کیپشن میں لکھا کہ ’ہاں!!! یہ ہمارے مہندر سنگھ دھونی ہیں۔

    مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ منسلک ہونے یہ کسی بھی تخلیق کار کے لیے کا ایک حیرت انگیز موقع ہے، میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ مجھے ان کے بالوں کا اسٹائل بنا کراپنا فن دکھانے کا اعزاز حاصل ہوا۔

    مزے کی بات یہ ہے کہ تصاویر میں ہیئر اسٹائلسٹ بالک گنجے سر کے ساتھ موجود ہیں۔ انھوں نے اپنی خوشی کے اظہار کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ ایم ایس دھونی نے یہ نیا انداز ایک تشہیری مہم کے سلسلے میں اپنایا ہے۔

  • ’میرا ماہی‘ رنویر سنگھ کی مہندر سنگھ دھونی سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    ’میرا ماہی‘ رنویر سنگھ کی مہندر سنگھ دھونی سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی سے خوشگوار ملاقات کی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راکی اور رانی کی پریم کہانی کے اداکار رنویر سنگھ نے پوسٹ جاری کی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

    پوسٹ میں اداکار سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ہمراہ موجود ہیں جو نہایت ہی دوستانہ انداز میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار رنویر دھونی کو گال پر بوسہ دے رہے ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں دونوں سپر اسٹار کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کیمرے کے سامنے مسکرا رہے ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پوسٹ کے کیپشن میں رنویر سنگھ نے کرکٹر کو منفرد لقب ’میرا ماہی’ کہا ہے۔

  • مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کی کپتانی کا کوئی موازنہ نہیں!

    مہندر سنگھ دھونی اور روہت شرما کی کپتانی کا کوئی موازنہ نہیں!

    بھارت کےسابق کپتان ایم ایس دھونی کے اسکول کوچ گیشو رنجن بنرجی کا ماننا ہے کہ روہت شرما فیلڈ میں سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہیں مگر لیجنڈ وکٹ کیپر سے ان کا کوئی موازنہ نہیں۔

    آئی سی سی ورلڈکپ 2023 سے قبل بھارتی ذرائع ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی میں جو قائدانہ صلاحیتیں تھیں وہ شاید ہی بھارت کے کسی اور کرکٹر میں موجود ہو۔ اس لیے ان کے اور موجودہ کپتان کے درمیان موازنہ درست نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دھونی کے اشاروں پر بولرز بولنگ کرتے تھے۔ وکٹ کے پیچھے ان کی نگاہیں اتنی تیز ہوتی تھیں کہ وہ مخالف پلیئرز کے ارادوں کا اندازہ لگا لیتے تھے۔

    گیشو رنجن نے کہا کہ بھارتی ٹیم کافی متوازن ہے تاہم عالمی کپ میں اسپنر اکشر پٹیل کی کمی محسوس ہوگی کیوں کہ وہ بیٹنگ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ عالمی کپ کے میزبان کے طور پر بھارت پر دباؤ بھی ہوگا مگر یہ کئی طریقے سے بھارت کے لیے فائدہ مند بھی ہوگا۔

    بنرجی کے مطابق وہ موجودہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کے ساتھ انگلینڈ کی ٹیم کو دیکھتے ہیں۔ بھارت کو میزبان ہونے کا فائدہ ملے گا اور وہ تیسری بار ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرسکتا ہے۔