Tag: مہندر سنگھ دھونی

  • دھونی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

    دھونی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

    احمد آباد:  بھارتی کرکٹ کے سپراسٹار مہندر سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے فینز کو خوش خبری دی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مہندر سنگھ دھونی نے ایک انٹرویو میں انڈین پریمئیر لیگ( آئی پی ایل)  سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر جواب دیا کہ میرے لیے اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا اچھا اور آسان ہوگا لیکن میں اگلے سیزن میں بھی کھیلنے کا خواہش مند ہوں۔

    ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ میں میں چھ سے سات ماہ میں یہ فیصلہ کروں گا، اگر میں  آئی پی ایل کا اگلا سیزن کھیلتا ہوں تو یہ میرے اپنے فینز کے لیے ہوگا، اس سیزن میں مجھے بہت پیار ملا اس لیے میں اپنے مداحوں کویہ  تحفہ دینا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرے لیے ایک سال اور آئی پی ایل کھیلنا مشکل ہوگا لیکن آئندہ 9 ماہ سخت محنت اور ٹریننگ کروں گا تاکہ اگلا سیزن اپنے مداحوں کے لیے کھیل سکوں۔

    کیا دھونی کرکٹ کو ہمیشہ کیلیے الوداع کہہ رہے ہیں؟

    واضح رہے کہ آئی پی ایل شروع ہونے کے بعد ہی بھارت میڈیا پر  یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ ایم ایس دھونی اگلے سال آئی پی ایل نہیں کھیلے گے۔

    اسی حوالے سے سابق کرکٹر محمد کیف نے اسٹار اسپورٹس کے شو ’کرکٹ لائیو‘ میں کہا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ ایم ایس دھونی نے عندیہ دے دیا ہے کہ یہ اُن کا آخری آئی پی ایل ہے، مجھے لگتا ہے کہ دھونی اگلے برس کا آئی پی ایل نہیں کھیلیں گے۔‘

    انہوں نے ایم ایس دھونی اور سنیل گواسکر کے درمیان خوشگوار لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں دیکھا کہ سنیل گواسکر نے کسی کرکٹر کا آٹوگراف لیا ہو۔ سنیل گواسکر جیسے عظیم کھلاڑی نے ایم ایس دھونی کا آٹوگراف لیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے ایم ایس دھونی کتنے عظیم کھلاڑی ہیں۔

    یاد رہے کہ آئی پی ایل کے فائنل میں دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر پانچویں دفعہ ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

  • آئی سی سی کا دھونی کے گلوز سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ

    آئی سی سی کا دھونی کے گلوز سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مہندر سنگھ دھونی کے گلوز سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے گلوز پر بھارتی فوج کا نشان دیکھا گیا تھا جسے آئی سی سی نے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    آئی سی سی کے جنرل منیجر برائے اسٹریٹیجک کمیونی کیشنز نے بتایا کہ بی سی سی آئی سے درخواست کی گئی ہے کہ دھونی کے گلوز سے اس نشان کو ہٹایا جائے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں جب دھونی نے فلک وائیو کو اسٹمپڈ آؤٹ کیا تو ان کے دستانوں پر ‘بلدان‘ کا نشان واضح طور پر دیکھا گیا تھا، بھارت کی خصوصی فوج کا نشان صرف پیرا ملٹری کمانڈوز کو پہننے کی اجازت ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کا کیپ پہننا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑ گیا

    واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کو 2011 میں پیراشوٹ رجمنٹ میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ دیا گیا تھا، دھونی نے 2015 میں پیرا بریگیڈ ٹریننگ بھی حاصل کررکھی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں فوجی کیپ پہن کر آئی تھی اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل مہندر سنگھ دھونی نے ہی بھارتی ٹیم میں فوجی ٹوپیاں تقسیم کی تھیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتی سطح پر بھارتی ٹیم کے اس اقدام پر آئی سی سی سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو فوجی کیپ پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

  • دھونی کی ننھی پری کو 6 زبانوں پر عبور حاصل، ویڈیو وائرل

    دھونی کی ننھی پری کو 6 زبانوں پر عبور حاصل، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ننھی پری ایک نہیں ’چھے‘ زبانیں بولتی ہے، دھونی کی بیٹی سے مختلف زبانوں میں باتیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا بھی انہی کی طرح ذہین اور باصلاحیت ہے، آپ کو کتنی زبانیں آتی ہیں، ایک یا دو لیکن دھونی کی بیٹی کو 6 زبانوں پر عبور حاصل ہے، باپ بیٹی کی باتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر وائرل ہوگئی۔

    مہندر سنگھ دھونی نے ننھی پری سے ’انشا اللہ‘ کہا جس کا بڑی معصومیت سے زیوا نے جواب دیتے ہوئے ’ماشااللہ‘ کہا۔

    دھونی کی بیٹی نے گجراتی زبان میں والد کا خوب ساتھ دیا، جب دھونی نے کہا ’کیم چھو‘ اس پر ننھی پری نے جواب دیتے ہوئے کہا ‘مجا ما چھو‘۔

    اس کے علاوہ بھی وہ دیگر زبانوں میں اپنی بیٹی سے گفتگو کرتے رہے اور وہ ترکی بہ ترکی جواب دیتی رہی۔

    مزید پڑھیں: میچ ختم ہونے کے بعد دھونی کی گھریلو ذمہ داریاں، ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں بھی دھونی کی بیٹی سے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں پاپا اپنی ننھی پری کے بال ڈرائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    دھونی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کھیل ختم ہوگیا لہذا اب بطور باپ ڈیوٹی شروع ہوگئی‘۔

    واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کا شمار بھارت کے اُن کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے کئی فتوحات دلوائیں۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے 2007 میں کپتانی ملنے کے بعد جھاڑ کنڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو دو بڑے اعزاز ات ورلڈ کپ اور چیمئنز ٹرافی کا فاتح بنوایا۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ 2019، کون سے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019، کون سے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے

    کراچی: کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، ورلڈ کپ 30 مئی سے شروع ہوگا، ورلڈ کپ کے میچز 1992 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کے تحت رکھے گئے ہیں، 2019 کے ورلڈ کپ جہاں نئے چہرے متعارف کرائے جائیں گے وہیں کچھ پرانے لیجنڈ کھلاڑی اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کون سے کھلاڑی ون ڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔

    شعیب ملک

    قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے 1996 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔

    شعیب ملک کے علاوہ امکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے 2 فاسٹ بولر وہاب ریاض اور سہیل تنویر بھی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

    مشرفی مرتضیٰ

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ بھی 2019 میں اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تاہم وہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں وہ ملک کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

    بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں موجود ہے جہاں کیوی ٹیم نے انہیں ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے جبکہ ٹی ٹوینٹی سیریز ابھی کھیلی جانی ہے۔

    کرس گیل

    ویسٹ انڈیز بلے باز کرس گیل نے بھی ورلڈ کپ کے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، کرس گیل نے اپنے کرکٹ کیریئر میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے شاہد خان آفریدی کے بعد کرس گیل کے پاس سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

    جیمز اینڈرسن

    انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے لیے بھی 2019 کا ورلڈ کپ آخری ثابت ہوگا، جیمز اینڈرسن انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ انگلش ٹیم کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

    مہندر سنگھ دھونی

    بھارت کو کرکٹ ورلڈ کپ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی کے لیے بھی یہ ورلڈ کپ الوادعی ورلڈ کپ ثابت ہوگا، دھونی کپتانی چھوڑنے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے ٹیم میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی صحافی نے مہندر سنگھ دھونی سے سوال کیا تھا کہ آپ کب تک ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس پر دھونی نے صحافی کو اپنے پاس بلایا اور پوچھا میں آپ کو بوڑھا نظر آرہا ہوں یا میری پرفارمنس خراب ہوگئی ہے جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ نہیں، تو دھونی نے کہا کہ میرے سوال کا جواب آپ نے ہی دے دیا ہے اب میں کیا کہوں۔

    روس ٹیلر

    کیوی بلے باز روس ٹیلر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمںٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، روس ٹیلر کی نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

    کیمرون وائٹ، شان مارش، جارج بیلی

    ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے کینگروز ٹیم دباؤ کا شکار ہے، آسٹریلوی کے دیگر تین کھلاڑیوں کیمرون وائٹ، شان مارش اور جارج بیلی کے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا امکان ہے۔

    لیستھ ملنگا

    سری لنکن پیسر لیستھ ملنگا کی ریٹائرمنٹ کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ملنگا کے علاوہ سری لنکا ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں دلروان پریرا اور نوون کلاسیکرا کی بھی ریٹائرمنٹ کا امکان ہے۔

     

  • ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھی شکست

    ٹیسٹ سیریز کے بعد آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھی شکست

    میلبرن: بھارت نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی شکست دے دی، بھارت نے تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے 7 وکٹوں سے جیت لیا، چاہل کو مین آف دی میچ اور مہندر سنگھ دھونی کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی، کوہلی کا پہلے بولنگ کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا اور آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی، چاہل نے دس اوورز میں 42 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    کینگروز کی جانب سے ہینڈزکومب 58 اور شان مارش 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ایرون فنچ سیریز میں ناکام رہے اور صرف 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    بھارت کے لیگ اسپنر چاہل نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور محمد شامی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    231 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر روہت شرما 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں پیٹر سڈل نے شان مارچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    اوپنر شیکھر دھون بھی 23 رنز پر ہمت ہار گئے، دھون کون آل راؤنڈر اسٹونس نے اپنی بال پر کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھائی، مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، کوہلی 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دھونی اور کیدار یادیو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دھونی نے ناقابل شکست 87 اور یادیو نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

    چاہل کو میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ مہندر سنگھ دھونی کو سیریز میں تین نصف سنچریاں اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر: ایم ایس دھونی کی آمد پر بوم بوم آفریدی کے نعرے

    مقبوضہ کشمیر: ایم ایس دھونی کی آمد پر بوم بوم آفریدی کے نعرے

    بارا مولا : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو ان کے استقبال کیلئے آنے والوں نے دھونی کے بجائے بوم بوم آفریدی کے نعرے لگائے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیرکے شائقین کرکٹ کا دل بھی پاکستانیوں کے لئے دھڑکتا ہے، انہوں نے ثابت کردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کھلاڑی قبول نہیں ہے۔

    بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ  دھونی کی آمد پر بارا مولا میں بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے، جس پرتنگ نظر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی، کشمیریوں کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔

    ایم ایس دھونی شمالی کشمیر کے ضلع بارا مولہ کے کنزر میں کھیلے جانے والے چنار کرکٹ پریمئر لیگ 2017 کے فائنل مقابلے میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

    بھارت کے اعزازی کرنل اور ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی فوجی وردی میں ملبوس بارامولا پہنچے تو دھونی دھونی کے نہیں بلکہ بوم بوم آفریدی کے نعرے لگ گئے۔

    کشمیریوں کا دل صرف پاکستان کیلئے ہی نہیں پاکستانی کرکٹرز کے لئے بھی برابر دھڑکتا ہے، دھونی باوردی بارامولا کے گشت پر تھے کہ چاہنے والوں نے بوم بوم آفریدی کے نعروں سے ماحول گرمادیا۔