Tag: مہنگائی

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی والوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی والوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد اب کراچی کے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی کرایوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر محمد نواب نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں اضافے پر حکومتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

    صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر اضافہ واپس لیا جائے۔ اگر ڈیزل کی سابقہ قیمت بحال نہ کی گئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا جائے گا۔

    محمد نواب کا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ تمام ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام سمیت تجارت اور صنعت سے وابستہ حلقوں، سیاسی جماعتوں نے مسترد کرتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کئی شہروں میں انٹر سٹی اور انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔

    واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔

     

    https://urdu.arynews.tv/price-increase-petroleum-products-1-7-2025/

  • پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی، حکومتی ادارے کی رپورٹ

    پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی، حکومتی ادارے کی رپورٹ

    وفاقی حکومت کے ماتحت ادارہ شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق اس دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں جن اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ان میں چینی 3 روپے 77 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔

    اسی مدت کے دوران مرغی کا گوشت 7 روپے 28 پیسے، آلو 2 روپے 9 پیسے، گڑ 5 روپے 8 پیسے، سرسوں کا تیل 5 روپے 91 پیسے مہنگا ہوا۔ دال مونگ، ماش، مسور اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور گھریلو سلنڈر 452 روپے 47 پیسے مہنگا ہوا۔

    ایک ہفتہ کے دوران 23 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ انڈے 31 روپے 2 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ ٹماٹر کی قیمت میں 4 روپے 17 پیسے اور لہسن کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے کمی واقع ہوئی۔ اس کے علاوہ دال چنا، خوردنی گھی، تیل اور کیلے بھی سستے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق حالیہ ہفتے 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • ٹی وی مکینک ندیم گھریلو اخراجات اس مہنگائی میں کیسے پورا کرتے ہیں؟ دلخراش داستان

    ٹی وی مکینک ندیم گھریلو اخراجات اس مہنگائی میں کیسے پورا کرتے ہیں؟ دلخراش داستان

    ہر سال کی طرح اس سال بھی حکومت نے اعداد و شمار کے چکروں میں عوام کو پھنسا کر مالی سال 2025-26کا بجٹ پیش کردیا لیکن عوام گھریلو اخراجات کیسے پورے کریں۔

    بجٹ کے اخراجات کو پورا کرنے کیلیے ہر حکومت اندرونی اور بیرونی قرضوں کا سہارا لیتی ہے۔ اس بجٹ کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی کا مقابلہ کرنے اور اپنی محدود آمدنی میں گھریلو اخراجات پورے کرنا بہت مشکل بلکہ ناممکن ہے۔

    ان ہی لوگوں میں خانیوال سے تعلق رکھنے والے ٹی وی مکینک ندیم احمد کا بھی یہی حال ہے، وہ گزشتہ 20سال سے اس کام سے وابستہ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز خانیوال کے نمائندے راحیل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کام سے مہینے کی آمدنی 25 سے 30 ہزار تک ہوجاتی ہے جبکہ میرے گھر کا خرچ 40 ہزار تک ہے۔

    ان اخراجات کو پورا کرنے کیلیے بہت پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے، بچوں کی اسکول کی فیس، اشیائے خوردونوش اور بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی بہت مشکل سے ہوتی ہے۔

  • پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی

    پاکستان میں مہنگائی بڑھ گئی

    وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ مئی کے حوالے سے مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

    وفاقی ادارہ شماریات ایک حکومتی ادارہ ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین کرتا ہے۔ ماہانہ اور ہفتہ وار اس حوالے سے رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔

    ادارہ شماریات نے گزرے ماہ مئی 2025 سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک بڑھ گئی جب کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد پر تھی۔

    پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد جب کہ دیہی علاقوں میں 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد تھی۔

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال مہنگائی کی شرح زیادہ سے زیادہ 7.5فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف آئندہ 6 سال تک پاکستان میں مہنگائی کی کیا شرح رہے گی، اس حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/imf-prediction-pakistan-inflation/

  • بجٹ اور عیدالاضحی سے  قبل …….. مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر

    بجٹ اور عیدالاضحی سے قبل …….. مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : وزارت خزانہ نے بجٹ اور عید الاضحی سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈآؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی، ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کیا گیا۔

    جس میں بجٹ اورعیدالاضحی سےقبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا، مئی میں مہنگائی ممکنہ طورپربڑھ کر3سے4فیصد کےدرمیان ہوسکتی ہے۔

    رواں ماہ مہنگائی 1.5فیصدسے2فیصدکےدرمیان رہنےکی توقع ہے، ملک میں مارچ2025 کےدوران مہنگائی کی شرح0.69فیصدرکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی2024سےمارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد تھی۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات،درآمدات میں اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 33.2 فیصد اضافے سے 28 ارب ڈالرز سے زائدرہیں، برآمدات میں9ماہ میں 7.7 فیصد کا اضافہ، درآمدات 11فیصد بڑھ گئیں، اسی مدت میں برآمدات 24 ارب 66 کروڑ اور درآمدات 43 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی تامارچ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 14 فیصد اضافے سے ایک ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں، کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا مارچ ایک ارب 85 کروڑ90لاکھ ڈالرزسرپلس رہا۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 5 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر10 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہوگئے، ایف بی آر محصولات میں جولائی تا مارچ25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کےدوران نان ٹیکس آمدنی میں72.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ مزید کم کردیا

    آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ مزید کم کردیا

    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیش گوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، رواں مالی سال کیلئے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیش گوئی 3 فیصد سے کم کرکے 2.6 فیصد کردی۔

    وفاقی بجٹ کی تیاری ، مشاورت کیلئے آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں بھی شرح نمو میں کمی کا تخمینہ لگاتے ہوئے 3.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، اکتوبر 2024 میں شرح نمو 3.2 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جسے جنوری 2025 میں 3 فیصد کردیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.5 فیصد رہ سکتی ہے، معیشت میں قرضوں کا حجم 73.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، بے روزگاری کی شرح 8 فیصد تک ہوسکتی ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرکے صفر اعشاریہ ایک فیصد کردیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے 29 فیصد امریکی ٹیرف کا اثر بھی پاکستان پر دیکھا جائے گا، دنیا کی معیشت بھی سست ہوگی، یہی وجہ ہے کہ عالمی اقتصادی نمو کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نمو کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

  • ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی کتنی بڑھی؟

    ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی کتنی بڑھی؟

    ملک میں ایک ماہ میں مہنگائی کتنی بڑھی اس حوالے سے وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔

    وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مختلف شعبوں میں مہنگائی کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ایک ماہ میں سب سے زیادہ جوتوں کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور وہ 31.89 فیصد تک مہنگے ہوئے جب کہ کپڑے 15.26 فیصد مہنگے ہوئے۔

    جاری رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں کاٹن کا کپڑا 15.12 فیصد، وولن کپڑا 10.55 فیصد مہنگا ہوا۔ ریڈ میڈ گارمنٹس 9.5 جب کہ وولن ریڈی میڈ گارمنٹس کی قیمتیں 11.51 فیصد بڑھیں۔

    درزیوں کے معاوضوں میں 8.5 فیصد، ہوزری کے شعبے میں ایک ماہ کے دوران 14.85 فیصد مہنگائی ہوئی۔

    ماہانہ بنیادوں پر گھریلو ساز وسامان 5.39 فیصد، پلاسٹک مصنوعات 8.5 فیصد، ٹیکسٹائل کی گھریلو مصنوعات 14.26 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    ایک ماہ میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلز کی خدمات کے معاوضے میں 5.64 جب کہ تفریحی شعبہ میں 5.21 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔ ریڈ میڈ فوڈ 5.53 فیصد مہنگا ہوا۔

  • حکومت نے عید کے دن عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    حکومت نے عید کے دن عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    حکومت نے عوام پر عید کے دن ہی مہنگائی کا بم گرا دیا اور ایل پی جی گیس مہنگی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے عید کے دن عوام پر مہنگائی کا بم گراتے ہوئے ایل پی جی گیس مہنگی کر دی ہے۔

    اوگرا نے ایل پی جی گیس 54 پیسے فی کلو مہنگی کی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

    اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق 54 پیسے فی کلو اضافے کے بعد ایل پی جی گیس کی نئی قیمت 248 روپے 37 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

    اس اضافے سے گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی کا سلنڈر 6 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا ہے اور نئی قیمت 2930 روپے 71 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے عید سے قبل پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ ڈیزل کی سابقہ قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/petroleum-product-prices-notification-issued/

  • عید کے موقع پر عوام کیلیے مہنگائی کا تحفہ تیار

    عید کے موقع پر عوام کیلیے مہنگائی کا تحفہ تیار

    عید کی آمد قریب ہے اور آئندہ ہفتہ یہ تہوار منایا جائے گا تاہم اس موقع پر عوام کے لیے مہنگائی کا ایک تحفہ تیار کر لیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے یکم اپریل سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں ایک اور اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

    رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں یہ چوتھا اضافہ ہے، آخری بار یہ اضافہ یکم جنوری کو کیا گیا تھا۔

    این ایچ اے کی ویب سائٹ کے مطابق یکم اپریل سے گاڑیوں کے لیے ٹول چارجز 70 روپے، وینز کے لیے 150 روپے اور بسوں کے لیے 250 روپے ہوں گے۔

    دو اور تین ایکسل والے ٹرکوں پر 300 روپے جبکہ بڑے ٹرکوں سے 550 روپے وصول کیے جائیں گے۔ ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 سمیت کئی بڑی موٹر ویز پر نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

    ایم ون اسلام آباد پشاور موٹر وے پر گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 500 روپے سے بڑھا کر 550 روپے کر دیا گیا ہے۔ ایم تھری، لاہور عبدالحکیم موٹروے پر ٹول 700 روپے سے بڑھ کر 800 روپے ہو گیا ہے۔

    اسی طرح ایم 4 پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ملتان روٹ پر گاڑیوں کے ٹول کی قیمت 950 روپے سے بڑھا کر 1050 روپے، جب کہ ایم فائیو ملتان سکھر موٹر وے پر گاڑیوں کے ٹول کی قیمت 1100 روپے سے بڑھا کر 1200 روپے کردی گئی ہے۔

    ایم 14 ڈیرہ اسماعیل خان سے ہکلہ موٹروے پر ٹول 600 روپے سے بڑھا کر 650 روپے، ای 35 حسن ابدال، حویلیاں۔ مانسہرہ پر گاڑیوں کے لیے ٹول 250 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔ بڑی گاڑیوں کے لیے ان موٹر ویز پر ٹول ریٹ 850 روپے سے 5750 روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔

  • مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر ایرانی وزیر خزانہ برطرف

    مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی پر ایرانی وزیر خزانہ برطرف

    ایران میں بڑھتی مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ملکی کرنسی میں مسلسل گراوٹ پر وزیر خزانہ عبدالناصر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے ایران کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ملکی کرنسی کی قدر میں مسلسل گراوٹ پر وزیر خزانہ و اقتصادیات عبدالناصر ہمتی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ کیخلاف یہ کارروائی عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔ ایرانی پارلیمان کے 173 میں سے 182 ارکان نے عبدالناصر ہمتی کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دیا۔

    اس سے قبل اراکین پارلیمان سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ہمتی کو ملک کے معاشی مسائل کا ذمے دار قرار دیا تھا۔ جب کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عبدالناصر کا دفاع کیا تھا کہ ملک کے موجودہ معاشی مسائل کا تعلق کسی ایک فرد سے نہیں ہے اور اس لیے ہم فرد واحد کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔

    واضح رہے کہ مسعود پزشکیان کے صدر بننے کے بعد ایران میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے باعث متوسط اور غریب طبقے کا بجٹ شدید متاثر ہوا ہے جب کہ اس کی اہم وجہ ایرانی ریال کی قدر میں مسلسل گراوٹ بتائی جا رہی ہے۔

    گزشتہ اتوار کو ایک امریکی ڈالر کی قدر 9 لاکھ 20 ہزار ریال تھی جبکہ 2024 کے وسط میں یہی امرییی ڈالر 6 لاکھ ایرانی ریال کا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/javad-zarif-resigns-as-irans-vice-president/