Tag: مہنگائی

  • دبئی کی مشہور کڑک چائے کیا لوگوں کی پہنچ سے دور ہوجائے گی؟

    دبئی کی مشہور کڑک چائے کیا لوگوں کی پہنچ سے دور ہوجائے گی؟

    دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول مقام دبئی میں جہاں بے شمار پرکشش چیزیں موجود ہیں، وہیں یہاں کی خاص کڑک چائے بھی مقامی افراد اور سیاحوں میں بے حد مقبول ہے، تاہم مہنگائی نے چائے کی قیمت پر بھی اثر ڈالا ہے۔

    چائے فروخت کرنے والے معین کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اس کی قیمت فقط ایک درہم رکھی گئی تھی جو اب ڈیڑھ درہم تک بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

    چائے میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، دودھ، چینی، چائے کی پتی وغیرہ یہاں تک کہ ڈسپوزایبل کپ کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔

    دودھ، چینی، بہترین پتی اور الائچی سے تیار کردہ اس کڑک چائے کو دبئی کا خاص مشروب سمجھا جاتا ہے جو مقامی افراد و سیاحوں میں یکساں مقبول ہے۔

    اس خاص مشروب کی قیمت میں اضافے پر معین کا کہنا ہے کہ تقریباً دو دہائیوں سے الائچی کے ذائقے اور تھکن اتارنے والے مشروب کی قیمت ایک درہم ہی رہی ہے جو کہ امارات 100 فلس کا ایک سکہ تھا۔

    امارات میں رہائش پذیر فلسطینی شہری عبداللہ موسویس کا کہنا ہے کہ اس خاص چائے کے علاوہ یہاں پر ایک معروف برانڈ کی کون آئس کریم کی قیمت بھی حال ہی میں ایک درہم سے بڑھ کر 2 درہم ہوگئی ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا

    اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا طوفان آگیا، اسٹورز پر برانڈڈ چائے، دودھ، مصالحہ جات، شہد، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی ہوگئیں۔

    یوٹیلٹی اسٹورز پر 950 گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198 روپے تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد چائے 697 روپے سے بڑھ کر 895 روپے کی ہوگئی۔

    دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھا کر 197 روپے، 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 310 روپے سے بڑھا کر 425 روپے اور بچوں کے خشک دودھ کی قیمت 1360 روپے سے بڑھا کر 1450 روپے کر دی گئی۔

    مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں بھی 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، اضافی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • ملک میں مہنگائی کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    ملک میں مہنگائی کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    اسلام آباد: ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میں مہنگائی 24.9 فیصد سے بڑھی، گزشتہ برس جولائی 2021 میں مہنگائی صرف 8.4 فیصد تھی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپنی اتحادی پیپلز پارٹی کی حکومت کی مہنگائی کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا، ملک میں مہنگائی کی شرح 14 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی 2022 میں مہنگائی 24.9 فیصد سے بڑھی، جولائی 2008 میں ملک میں مہنگائی کی شرح 20.3 فیصد تھی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق جون 2022 میں مہنگائی 21.3 فیصد تھی گزشتہ برس جولائی 2021 میں مہنگائی 8.4 فیصد تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ادارہ شماریات نے بتایا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ڈیزل 141.46 فیصد اور پیٹرول 119 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

  • ملک میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد سے تجاوز کر گئی

    ملک میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔

    0.01 فیصد اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح 33.12 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 29 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں 4.72، چکن کی قیمت میں 4.45 اور چاول کی قیمت میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ڈیزل 141.46 فیصد، پیٹرول 119 فیصد، پیاز 89 فیصد، دال مسور 88.60 فیصد، گھی 79 فیصد اور خوردنی تیل 73 فیصد مہنگا ہوا۔

    اسی عرصے کے دوران چکن 52.61 فیصد، دال چنا 51 فیصد اور لہسن 40.54 فیصد مہنگا ہوا۔

  • حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام، شرح میں مزید 1.32 فی صد اضافہ

    حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام، شرح میں مزید 1.32 فی صد اضافہ

    اسلام آباد: حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے، مہنگائی کی شرح میں مزید 1.32 فی صد اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کےمطابق ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید ایک اعشاریہ 32 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔

    ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33.66 فی صد کی سطح تک پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں 5 اشیا سستی، جب کہ 16 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    پیٹرول 6.36 فی صد اور ڈیزل 5.06 فی صد مہنگا ہوا، ایل پی جی 2 عشاریہ 33 فی صد مہنگا ہوا۔

    گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 1.64 فی صد اور آلو 2.57 فی صد مہنگا ہوا، لہسن کی قیمت میں 5.06 فی صد اضافہ ہوا، انڈے، آٹا، دال چنا، دال مسور بھی مہنگی ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق دہی، چاول، چینی اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، جب کہ دوسری طرف ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

  • ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

    ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

    اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، صرف ایک ہفتے کے دوران بھی مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، مہنگائی کی شرح 32.01 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3.63 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 28 اشیا مہنگی، 6 سستی اور 17 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ بجلی 27.89 فیصد اور ایل پی جی 1.15 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    ٹماٹر 31.53 فیصد، پیاز 7.89 فیصد، چائے 4.60 فیصد، انڈے 2.56 فیصد، دال ماش 2.30 فیصد، دال چنا 2.17 فیصد، دال مونگ 1.83 فیصد، دودھ 1.81 فیصد، آلو 1.67 فیصد، اور بریڈ 1.59 فیصد مہنگی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق چکن 6.81 فیصد، کیلے، 0.78 فیصد اور گھی 0.44 فیصد سستے ہوئے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں ڈیزل 129 فیصد اور پیٹرول 106 فیصد مہنگا ہوا، پیاز 113 فیصد، گھی 85 فیصد اور خوردنی تیل 73 فیصد مہنگے ہوئے۔

    اسی طرح دال مسور 85 فیصد، دال چنا 50 فیصد، دال ماش 30 فیصد، سرخ مرچ 43 فیصد، چینی 10.45 فیصد، اور دال مونگ 5 فیصد سستی ہوئی۔

  • آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے، رہنما پی ٹی آئی نے عوام کو خبردار کردیا

    آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے، رہنما پی ٹی آئی نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے، ارباب اختیارکوگھبراہٹ ہےعوام کو سڑکوں پر کون نکالے گا اور کیسے روکا جائے، سوچنا یہ چاہیے مہنگائی کےمارے خود سڑکوں پر عوام کس کی بات سننے کو تیار ہو گی۔

    یاد رہے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بے روزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے کے لیے امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے، عوام کو ملک کی قیادت کا چناؤ کرنے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال ہوگا۔

  • ‘کیا مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے جارہے ہیں؟’

    ‘کیا مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے جارہے ہیں؟’

    اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سوال کیا ہے کہ کیا مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے جارہے ہیں؟

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں تاریخی مہنگائی پی پی کے 09-2008  اور1973 کےادوارمیں دیکھی گئی، 90کی دہائی میں بھی مہنگائی تھی، سوال یہ ہے کیا تمام ریکارڈ ٹوٹنے جارہےہیں؟

    خیال رہے بجٹ کے بعد مہنگائی کی خوفناک لہر میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کےہوش اڑا دیئے۔

    کراچی میں سبزی اورپھلوں کی قیمتوں میں بیس سے تیس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جبکہ دودھ ایک سو پچاس سےایک سوستر فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

    آلو اور پیاز بھی دس روپے فی کلو مہنگی ہوکرساٹھ روپے فی کلو اور ٹماٹر بھی سوروپے فی کلو کر دیئے گئے جبکہ بکرے کا گوشت اٹھارہ سو روپے فی کلو، گائے کا گوشت بغیر ہڈی گیارہ سواور ہڈی والا نو سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

  • لاہور کا شہری مہنگائی کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    لاہور کا شہری مہنگائی کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ میں مہنگائی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے کی ہدایت دینے کی استدعا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست داٸر کر دی گٸی، درخواست شہری منیر احمد نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور عام ضرورت کی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس اور مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کو اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے فوری ایکشن لینے کی ہدایت بھی کی جائے۔

  • مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

    مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد: رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مذکورہ ہفتے 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ برائے شماریات نے رواں ہفتے مہنگائی کی تفصیلات جاری کردیں، مہنگائی کی شرح 20.04 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ہفتے میں آلو 9 فیصد، انڈے 6 فیصد، خوردنی گھی 5 فیصد، بریڈ 2.72 فیصد، دالیں 2 فیصد اور خوردنی تیل 2.18 فیصد مہنگا ہوا۔

    ایک ہفتے میں ڈیزل 20.69 فیصد جبکہ پیٹرول 19.91 فیصد مہنگا ہوا۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

    سستی ہونے والی اشیا میں چکن 4.68 فیصد، ادرک 2.72 اور ٹا 1.19 فیصد سستا ہوا۔