Tag: مہنگائی

  • مہنگائی نے دماغ خراب کر دیا ہے مگر … خالد انعم کی دلچسپ پوسٹ

    مہنگائی نے دماغ خراب کر دیا ہے مگر … خالد انعم کی دلچسپ پوسٹ

    کراچی: پاکستانی فلم اور ڈراما اداکار اور گلوکار خالد انعم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سیاسی پوسٹیں‌ کرتے رہتے ہیں، انسٹاگرام پر اپنے حالیہ پوسٹ میں انھوں‌ نے موجودہ حکومت کی مہنگائی اور اپوزیشن رہنماؤں کا دل چسپ موازنہ کیا۔

    خالد انعم نے انسٹاگرام پر لکھا مہنگائی نے دماغ خراب کر دیا ہے مگر اتنا بھی نہیں کہ زرداری، شہباز یا فضل الرحمان مسیحا لگنے لگیں۔

    اپنے ایک ٹویٹر پوسٹ میں بھی اداکار اور گلوکار نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی، اور پاکستانی سیاست میں ہلچل مچانے والے سندھ ہاؤس واقعے کو ہدف بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)

    انھوں نے لکھا ‘پاکستانی سیاسی ٹین ڈبوں کا سفر… چھانگا مانگا کے کباڑ خانے سے سندھ ہاؤس تک … اپلے کو دن میں پانچ بار بھی دھو لو مگر وہ اپلا ہی رہتا ہے۔’

    اس پوسٹ میں انھوں نے ان حکومتی اسمبلی ارکان کی تصاویر بھی پوسٹ کیں، جو سندھ ہاؤس میں چھپے ہوئے تھے۔

    ایک اور پوسٹ میں خالد انعم نے علامہ اقبال کے مصرع سے بھی کام لیا، اور لکھا کہ ‘ضمیر فروش سیاست دانوں کی نماز بقول اقبال، تیرا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں۔’

  • مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ

    اسلام آباد: قومی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہوگیا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی 24 روپے 45 پیسے، بیف 2 روپے 38 پیسے اور مٹن 33 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

    پیاز 3 روپے 80 پیسے فی کلو، ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 4 روپے 60 پیسے اور کیلے 4 روپے 63 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں چائے، چاول، دال مسور اور دال چنا بھی مہنگی ہوئیں۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر 15 روپے 65 پیسے فی کلو، لہسن 14 روپے 17 پیسے فی کلو، انڈے 1 روپے 69 پیسے فی درجن، دال ماش 1 روپے 72 پیسے فی کلو اور دال مونگ 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 روپے 51 پیسے اور چینی 65 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • کمشنر کراچی ویب سائٹ، مرغی اور انڈوں کی پرائس لسٹ آپ کو حیران کر دے گی

    کمشنر کراچی ویب سائٹ، مرغی اور انڈوں کی پرائس لسٹ آپ کو حیران کر دے گی

    کراچی: کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے شہریوں کی سہولت کے لیے ‘کمشنر کراچی ویب سائٹ’ کا اجرا کیا ہے، جس پر اشیا کی فہرستیں بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں، تاہم آج کی انڈوں اور برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

    اقبال میمن نے بتایا کہ شہریوں کے لیے ویب سائٹ پر تینوں زبانوں میں شکایات درج کرنے کے لیے آسان کمپلینٹ پورٹل بنایا گیا ہے، ویب سائٹ پر پھلوں، سبزیوں اور گوشت کی نرخ کی فہرست بھی آویزاں کی جائے گی۔

    کمشنر کراچی کے مطابق کمشنر آفس میں پہلی بار اردو، سندھی اور انگریزی زبانوں میں ویب سائٹ تیار کی گئی ہے، شہری اس لنک پر وزٹ کر سکتے ہیں https://commissionerkarachi.gos.pk ۔

    کمشنر کا کہنا ہے کہ شہری ضروری اشیا خورد و نوش کی قیمتوں سے متعلق اور دیگر شہری خدمات کے سلسلے میں شکایات کنٹرول روم نمبر 1299 پر بھی درج کر سکتے ہیں۔

    کمشنر کراچی کا اعلان کیا کہ جلد شہریوں کی سہولت کے لیے کمشنر کراچی کمپلینٹ ایپ کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔

    کمشنر ویب سائٹ پر 4 مارچ 2022 کی جو پرائس لسٹ جاری کی گئی ہے اس کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 214 روپے فی کلو ہے، جب کہ پرچون میں فی درجن انڈوں کی قیمت (کم از کم 58 گرام) 120 روپے ہے۔ تاہم شہر میں عملی طور پر مرغی کا گوشت 400 روپے تک فی کلو بک رہا ہے جب کہ انڈے فی درجن 160 روپے مل رہے ہیں۔

    دوسری طرف حسب روایت ضروری اشیاے صرف کی قیمتوں میں اضافے پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو دودھ کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے اور ادویات کی ملاوٹ کو روکنے کے لیے سنجیدگی اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    اجلاس میں گوشت، دال، چاول، سبزی اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا، قیمتوں کے لیے سلسلے ڈی سیز آئندہ پیر کو سفارشات تیار کر کے دیں گے۔

  • وزیر اعظم نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال، عالمی مارکیٹ سے موازنے اور معاشی گروتھ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج شام ساڑھے 4 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    اجلاس میں اقتصادی ماہرین، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ اسد عمر و دیگر وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال، عالمی مارکیٹ سے موازنے اور معاشی گروتھ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملکی معاشی اعشاریوں اور صنعتی و زرعی اہداف پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو اہداف اور آئی ایم ایف سے معاملات پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں دورہ روس کے دوران ہونے والے اقتصادی معاہدوں پر بھی مشاورت ہوگی۔

  • سری لنکا میں مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ، معاشی ایمرجنسی نافذ

    سری لنکا میں مہنگائی میں ہوش ربا اضافہ، معاشی ایمرجنسی نافذ

    کولمبو: جنوبی ایشیا کا جزیرہ نما ملک سری لنکا بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 287 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں لگاتار اور مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صدر گوٹابیا راج پاکسے نے ملک میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔

    صدارتی دفتر سے جاری ہدایات کے بعد فوج مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں استحکام رکھنے میں حکومت کی معاونت کرے گی۔

    سری لنکا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ معاشی بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے، گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے جس پرعوام مشتعل ہیں۔

    شدید غذائی قلت پر قابو پانے کے لیے حکومت نے خوراک کی راشن بندی کردی ہے جس کے تحت اب ہر خاندان کے لیے خوراک کا محدود کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے، کوٹے سے زیادہ خریداری نہیں کی جا سکے گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں چاول کی فصل مطلوبہ طلب پوری نہیں کر سکے گی اس لیے ممکنہ بحران پر قابو پانے کے لیے فوری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ سیاحتی شعبے پر انحصار کرنے والے ملک سری لنکا کو کرونا وائرس وبا کی آمد کے بعد سے شدید اقتصادی مسائل کا شکار ہے۔

  • صرف سانس لینے اور توشہ خانہ کی گھڑیاں لینے پر ٹیکس نہیں: مفتاح اسماعیل

    صرف سانس لینے اور توشہ خانہ کی گھڑیاں لینے پر ٹیکس نہیں: مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے کھانے پینے کی اشیا پر ظالمانہ اور مجرمانہ ٹیکسز لگا دیے ہیں، صرف سانس لینے اور توشہ خانہ کی گھڑیاں لینے پر ٹیکس نہیں ہے۔

    حکومت کے معاشی اقدامات کے سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس حکومت نے کھانے پینے کی اشیا، سولرپینلز پر ٹیکس لگا دیا ہے، پاکستان ہر سال ساڑھے 3 ارب ڈالر کا کھانے کا تیل امپورٹ کرتا ہے، اور عمران حکومت نے تیل کے بیج پر ٹیکس لگا دیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مل کر عوام سے لڑ رہی ہے، حکومت جو کر رہی ہے میں اسے ظالمانہ اور مجرمانہ ٹیکس سمجھتا ہوں، نواز شریف کے دور میں خوردنی تیل 150 روپے کا ہوتا تھا۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا شکر ہے انھوں نے سانس لینے پر ٹیکس نہیں لگایا، صرف ایک سانس لینے اور دوسرا توشہ خانہ کی گھڑیوں پر ٹیکس نہیں ہے،موبائل لوڈ پر ٹیکس ڈبل کر دیا گیا، لال مرچ پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا، سب ٹیکس لگا کر پھر کہتے ہیں ہم نے اتنا ٹیکس نہیں لگایا، توشہ خانہ کی گھڑیاں وزیر اعظم لے جائے تو اس پر ٹیکس نہیں ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا اسٹیٹ بینک کا گورنر 5 سال کے لیے ہوگا اور ایکسٹینشن بھی 5 سال ہوگی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی گورنر لگائے گا، گورنر اسٹیٹ بینک کی مکمل اجارہ داری ہوگی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نہیں رہا بلکہ اسٹیٹ بینک آف آئی ایم ایف بنا دیا گیا، دنیا کے کسی ملک میں شاید ہی ایسا قانون ہو جو یہاں بنایا گیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا اسٹیٹ بنک اب حکومت کو قرض نہیں دے سکتا، حکومت نے آئی ایم ایف کی ایما پر اپنے ہاتھ خود باندھ دیے ہیں، پارلیمنٹ ان سے مشورے کے بغیر کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی، اسٹیٹ بینک جو سمری اور ریفرنس بھیجے گا وزارت خزانہ کو من و عن آگے بھیجنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں تو دور یہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتا، آپ اپنے قرضوں کے تحت آئی ایم ایف کی غلامی کر رہے ہیں۔

  • ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

    ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، ملکی برآمدات 28.9 فیصد اضافے سے 12.3 ارب ڈالر کی سطح تک، اور درآمدات 64.4 فیصد اضافے سے 29.9 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

    کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 7.1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 12.3 فیصد کمی سے797.7 ملین ڈالر رہی، پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 79 ملین ڈالر منفی ہو گئی، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 455.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر دسمبر کے تیسرے ہفتے تک 23.868 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک 17 ارب 51 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.45 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 178.12 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    4 ماہ میں ٹیکس ریونیو 36.8 فیصد اضافے سے 2319.1 ارب روپے رہا، جولائی سے اکتوبر نان ٹیکس آمدنی 5.4 فیصد اضافے سے 452 ارب رہی، ستمبر کے اوائل تک پی ایس ڈی پی میں 392.7 ارب منظور کیےگئے، جولائی سے اکتوبر مالیاتی خسارہ بڑھ کر 587 ارب کی سطح تک پہنچ گیا۔

    4 ماہ میں زرعی قرضے 3.9 فیصد اضافے سے 488.5 ارب کی سطح پر رہے، نومبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی، 5 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    بڑی صنعتوں کی شرح نمو اکتوبر میں منفی 1.2 فیصد تک رہی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے اکتوبر میں 3.6 فیصد تک رہی، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 44 ہزار 267 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

  • ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فی صد سے نیچے نہ آ سکی: رپورٹ

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فی صد سے نیچے نہ آ سکی: رپورٹ

    اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18 فی صد سے نیچے نہ آ سکی۔

    تفصیلات کے مطابق اداریہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فی صد کی معمولی کمی ہوئی، جب کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی، جب کہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دال ماش کی قیمت میں 7 روپے، دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا، آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا۔

    پیاز، لہسن، کھلے دودھ کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی آئی، زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی آئی، جب کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کمی دیکھی گئی۔

  • ملک میں مہنگائی کی جاری لہر برقرار، بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک میں مہنگائی کی جاری لہر برقرار، بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی جاری لہر برقرار ہے، بیشتر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شماریات بیورو کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی 18 فی صد سے زائد کی شرح پر برقرار ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح میں صفر اعشاریہ 48 فی صد کی معمولی کمی ہوئی، جب کہ مجموعی پارہ اب بھی 18 اعشاریہ 35 فی صد کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شماریات بیورو کے مطابق 17 ہزار ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی 19 اعشاریہ 21 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

    اڑھائی کلو گھی کا ٹن 10 تک روپے تک مزید مہنگا ہو گیا، جس سے ٹن کی قیمت 988 روپے سے بڑھ کر 998 روپے تک پہنچ گئی۔

    رواں ہفتے جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، مٹن، گرم مصالحہ جات مہنگے ہوئے، 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 18 روپے تک سستے ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے سے زائد کی کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 7 روپے تک سستا ہوا۔

    شماریات بیورو کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

  • ‘خوراک کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں’

    ‘خوراک کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں’

    اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ توقع کے مطابق خوراک کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹماٹر، پیاز، چینی، آٹا، چکن، چاول، گڑ میں ہفتہ وار کمی کا رجحان ہے۔

    مزمل اسلم کے مطابق آلو، دال مونگ، ٹماٹر، اور پیاز کی قیمتوں میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، تاہم تمام درآمدی آئٹمز بشمول تیل اب بھی مہنگے ہیں۔

    ادھر آج مشیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آ جائے گا، ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے ملکی کرنسی مزید مضبوط ہوگی۔

    امریکی ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا، شوکت ترین کا بڑا دعویٰ

    مشیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹاک ایکس چینج میں تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو چکا ہے اور ہم کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں، کچھ سیکڑز میں ٹیکسز کی شرح کم ہے ان کو بڑھا سکتے ہیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں انڈر ویلیو ہے، رئیل ایفیکٹو ایکسچینج ریٹ کے مطابق اس وقت ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 165 سے 167 روپے تک ہونا چاہیے۔