Tag: مہنگائی

  • ماہ رمضان: اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

    ماہ رمضان: اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

    کراچی: وفاقی بجٹ 18-2017 کی تباہ کاریاں ابھی عوام کو لرزاں کیے ہوئے تھیں کہ رمضان کے آغاز سے صرف ایک روز قبل ملک بھر میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان شروع ہونے سے قبل ہی حسب معمول منافع خوروں نے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے مختلف اشیا کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا۔

    صرف 2 دن قبل 40 روپے کلو میں فروخت ہونے والے ٹماٹر 60 روپے فی کلو ہوگئے۔ پیاز کی قیمت 25روپے فی کلو جبکہ ہری پیاز اور مرچ 10روپے فی کلو تک کردی گئیں۔

    لیموں کی فی کلو قیمت 430 روپے اور پالک 30روپے فی کلو ہوگئی۔ چند دن قبل تک 20 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والے آلو کی قیمت بھی 30روپے ہوگئی۔

    منافع خوروں نے پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ ملک کے مختلف شہروں میں کیلے 100 روپے فی درجن میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ خربوزے کی قیمت 60 روپے فی کلو ہوگئی۔

    انار کی قیمت 800 روپے فی کلو اور سیب کی 300 روپے فی کلو ہوگئی۔ خوبانی اور آڑو کی قیمت بھی 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

    دوسری جانب مرغی فروشوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا فیصلہ کرتے ہوئے 220 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی چکن 260 روپے کلو میں بیچنا شروع کردی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے بجٹ اور منافع خوروں نے ماہ صیام سے قبل مہنگائی سے عام آدمی کے لیے زمین تنگ کر دی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

    مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

    ملک بھر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا۔ مرغی کے ساتھ ٹماٹر، آلو اور پیاز کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ملک بھر میں ناجائز منافع خوروں نے مرغی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ حکومتی نرخ 190 روپے مقرر ہونے کے باوجود مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت ساڑھے 3 سو روپے فی کلو تک وصول کی جارہی ہے۔

    مرغی کے ساتھ سبزیاں بھی مہنگی کردی گئی ہیں۔ قلت کے سبب ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں انسٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

    مزید پڑھیں: گزشتہ ماہ مہنگائی میں اضافہ

    مختلف شہروں میں ٹماٹر 115 روپے سے لے کر 150 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن، ادرک، آلو، پیاز اور ہری مرچ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

    وزیر اعظم نے ہوش ربا مہنگائی کا نوٹس لیا ہے تاہم عوام ابھی بھی قیمتوں میں کمی کے منتظر ہیں۔

  • گزشتہ ماہ مہنگائی میں اضافہ

    گزشتہ ماہ مہنگائی میں اضافہ

    اسلام آباد: ملک میں فروری کے مہینے میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کھانے پینے کی اہم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق فروری کے مہینے میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 4.22 فیصد رہی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 3.9 فیصد رہی۔

    اعداد و شمار کے مطابق چنے کی قیمت میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ لہسن اور آلو 32 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ مرغی، مٹر، ٹماٹر اور کینو بھی مہنگے ہوئے۔

    دوسری جانب پیاز، ککڑی، دال ماش اور دال مونگ کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

    ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

    اسلام آباد: سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں انڈوں اور مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ حکومت مرغی اور انڈے مقررہ قیمتوں پر فروخت کروانے میں ناکام ہوگئی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی ہوش ربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت 240 روپے فی کلو مقرر کی ہے تاہم اس ریٹ پر کہیں مرغی دستیاب نہیں۔ انڈوں کی قیمت بھی 130 روپے فی درجن جا پہنچی ہے۔ ریٹیلرز کی من مانیاں جاری ہیں۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ربیع الاول اور سردیوں کے باعث کیا گیا ہے۔

  • ستمبر کا تیسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں0.43 فیصد کمی

    ستمبر کا تیسرا ہفتہ: مہنگائی کی شرح میں0.43 فیصد کمی

    اسلام آباد : مالی سال 2015-16ء کے تیسرے ماہ (ستمبر 2016ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.38 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم ،آٹا،چنے کی دال ،ویجی ٹیبل گھی ،چینی ،گڑ ،ملک پاؤڈ، سمیت 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی ،انڈے، ٹماٹر، ایل پی جی ،کیلے، لہسن ،پیاز ،دال مونگ ،دال مسور ، دال ماش، آلو ، باسمتی چاول ،سرخ مرچ ،سمیت13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل ،مٹی کاتیل ، بجلی کے نرخ ، مٹن ،تازہ دودھ ، دھی ،چائے ،کپڑے، اری چاول، خوردنی تیل، بیف ،مسٹرڈ آئل ، نمک ، گیس نرخ ، اورکھلا گھی سمیت 32 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.40، 0.43 ،0.44 اور 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • ماہ اگست کے دوران مہنگائی میں کمی، مگر اشیاء ضروریہ مہنگی

    ماہ اگست کے دوران مہنگائی میں کمی، مگر اشیاء ضروریہ مہنگی

    کراچی: مالی سال 2015-16ء کے دوسرے ماہ (اگست 2016ء ) کے مہینے میں ملکی بھر میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ تین فیصد کی کمی ہوٗئی۔

    پاکستان ادارئے شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں گیارہ سے اکیس فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس کے مطابق اگست میں چینی قیمت میں چھ عشاریہ چھ فیصد جبکہ انڈے آٹھ فیصد تک مہنگے ہوئے۔

    اگست کے دوران دال چنا ڈھائی فیصد جبکہ سونا دو فیصڈ مہنگا ہوا، عداد وشمار کے مطابق ایک سال میں, دال ماش چھیالیس فیصد, دال چنا اکتالیس فیصد, سفید چنے اٹھاون فیصد مہنگی ہوئی ہیں، بیسن کی قیمت میں اٹتیس اور آلو بتیس فیصد مہنگے ہوے۔

    یاد رہے کہ  ماہ  اگست 2016ء  کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.16 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

  • اگست کا تیسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصداضافہ

    اگست کا تیسرا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصداضافہ

    کراچی : مالی سال 2015-16ء کے دوسرے ماہ (اگست 2016ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.16 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 19اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی ،انڈے، لہسن ،آلو ،دال مونگ ،ایل پی جی ،چینی ،گڑ ، مٹن ،بیف ،سرخ مرچ ،باسمتی چاول ، اری چاول، ویجی ٹیبل گھی ،تازہ دودھ ، دھی ،سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر، پیاز ، کیلے، دال مسور ،دال ماش، چنے کی دال ،آٹا،مسٹرڈ آئل ،سمیت8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،چائے ،کپڑے، ملک پاؤڈ، خوردنی تیل، گندم ، نمک ، گیس نرخ ،اورکھلا گھی سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.20 ، 0.21 ،0.24 اور 0.25 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • اگست کا پہلا ہفتہ ، مہنگائی کی شرح میں0.39 فیصد کمی

    اگست کا پہلا ہفتہ ، مہنگائی کی شرح میں0.39 فیصد کمی

    کراچی: مالی سال 2015-16ء کے دوسرے ماہ (اگست 2016ء ) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.33 فیصدکمی دیکھنے میں آئی ۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 06اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی ،گڑ ،لہسن ،انڈے، اری چاول، باسمتی چاول ،مٹن ، بیف ،گندم ، آٹا، چنے کی دال ،دھی ، سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو ،زندہ مرغی ،کیلے،ایل پی جی ،پیاز ،دال مسور ،دال مونگ ،دال ماش، ٹماٹر،سرخ مرچ ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،چائے ،کپڑے، ملک پاؤڈ، خوردنی تیل، مسٹرڈ آئل ، نمک ،تازہ دودھ ، اورکھلا گھی سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.35 ، 0.38 ،0.40 اور 0.41 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی ۔

  • گزشتہ ہفتہ مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد اضافہ

    گزشتہ ہفتہ مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: جولائی کا تیسرے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ، جولائی 2016 کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 22 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران گندم، آٹا، دال ماش، چنے کی دال، ٹماٹر، لہسن، آلو، چینی، گڑ، مٹن، انڈے، دہی، سرخ مرچ اور باسمتی چاول سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ زندہ مرغی، کیلے، ایل پی جی، دال مسور، دال مونگ، پیاز، ویجی ٹیبل گھی، سمیت 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، بجلی کے نرخ، گیس نرخ، چائے، کپڑے، ملک پاؤڈر، خوردنی تیل، مسٹرڈ آئل، بیف، نمک، اری چاول، تازہ دودھ، اور کھلا گھی سمیت 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار آمدنی، 12 ہزار تا 18 ہزار آمدنی، 18 ہزار تا 35 ہزار تک اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروہوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.32، 0.30، 0.25، 0.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • عید سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

    عید سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

    کراچی: عید پکوان کے لازمی اجزا ٹماٹر، ادرک،لہسن، دھنیہ، پودینہ اور مرچوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    عید سے پہلےمنافع خوروں کی چاندی ہوگئی۔ سبزیوں کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا۔ ٹماٹر سے لے کر لہسن تک سب کے ریٹ بڑھا دیے گئے۔

    عید پر خصوصی پکوانوں کی تیاری میں وافر مقدار میں استعمال ہونے والے ٹماٹرکی قیمت 180 سے 200 روپے تک پہنچ گئی۔ لیموں کے نرخ 240 روپے ہوگئے۔ ہرے مصالحوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ہری مرچ 100 روپے کلو میں فروخت کی جانے لگی۔

    دس روپے میں ملنے والی ہرے دھنیہ اور پودینہ کی گڈی 15 سے 20 روپے مین فروخت ہورہی ہے۔ عوام نے حکومت سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔