Tag: مہنگا ترین

  • دنیا کا مہنگا ترین اور نایاب آم پاکستان میں بھی کاشت ہونے لگا

    دنیا کا مہنگا ترین اور نایاب آم پاکستان میں بھی کاشت ہونے لگا

    آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اس کی کئی اقسام ہیں دنیا میں نایاب اور مہنگے ترین آم کو بھی اب پاکستان میں کاشت کیا جا رہا ہے۔

    پھلوں کے بادشاہ کہلانے والے آم کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور عن قریب پاکستانی بھی دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین آم اپنے ملک میں دیکھ سکیں گے کیونکہ اس خاص آم کی کامیاب کاشت کے بعد اب درخت نے پھل دینا بھی شروع کر دیا ہے۔

    پیلے اور ہرے رنگ کا میٹھا پھل آم سب کو من بھاتا ہے۔ سندھڑی، چونسا، انور رٹول، لنگڑا، دسہری، سرولی، گلاب پاس سمیت آم کی درجنوں اقسام ہیں لیکن دنیا میں ایک ایسا آم بھی اگایا جاتا ہے جو نایاب ہونے کے ساتھ انتہائی مہنگا بھی ہے۔

    تاہم اچھی خبر ہے کہ کہ دنیا بھر میں اپنی نایاب خصوصیات ور بے مثال ذائقے کے لیے مشہور میازاکی آم کی کامیاب کاشت کے بعد اب اس کے درخت پھلوں سے لد گئے ہیں۔

    یہ آم عام آم کی طرح پیلا یا سبز نہیں بلکہ سرخ اور جامنی رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ ریشے سے پاک گودے اور غیر معمولی مٹھاس کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔

    کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کے کاشتکار نے چند سال قبل جاپان سے میازاکی کے پودے منگوا کر تجرباتی طور پر مقامی سطح پر کاشت کیا۔ اس میں انہیں کامیابی ملی اور اب مسلسل دوسرے سال یہ درخت آم کا پھل دے رہا ہے۔

    میازاکی نامی آم کی مقامی سطح پر کاشت صرف مذکورہ زمیندار ہی نہیں بلکہ پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے بھی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

    یہ آم اپنی مخصوص بناوٹ اور منفرد ذائقے کی بدولت مقامی افراد میں ’’ڈائنوسار کا انڈا‘‘ اور ’’دھوپ کا انڈا‘‘ جیسے دلچسپ ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

    عالمی منڈی میں یہ آم 800 سے 900 ڈالر فی کلو فروخت ہوتا ہے جو پاکستانی کرنسی میں ڈھائی سے تین لاکھ روپے فی کلو تک جا پہنچتا ہے۔

  • دنیا کامہنگا ترین ہوٹل جہاں خطرناک شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہے

    دنیا کامہنگا ترین ہوٹل جہاں خطرناک شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہے

    لاس ویگاس : برطانوی ڈیزائنر نے اپنی نوعیت کا منفرد ہوٹل تیار کیا ہے جہاں خطرناک ٹائیگر شارک مہمانوں کا استقبال کرتی ہیں، ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ لاکھوں ڈالر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں بنایا جانے والا دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس میں دنیا کے مہنگے ترین آسائشی کمرے بنائے گئے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کوشش کا مقصد سیاحوں کو آسائشی رہائش فراہم کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 9 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر بنے دو منزلہ ہوٹل کی ایک اور منفرد بات یہ ہے کہ آسائشی کمروں میں آنے والے مہمانوں کا استقبال خونخوار ٹائیگر شارک کرتی ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل میں دو رات قیام کا کرایہ دو لاکھ امریکی ڈالر ہے، مذکورہ ہوٹل کو برطانوی ڈیزائنر ڈامین ہرسٹ نے تیار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ پام ریزوٹ سنہ 2009 میں بہت زیادہ خبروں کی زینت بنا تھا کیوں سابق امریکی ماڈل کیٹرین میورگا نے مذکورہ ہوٹل میں معروف فٹبالر کیرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ نانے کا الزام عائد کی تھا۔

    مزید پڑھیں : کیپسول ہوٹل، کرایہ صرف 35 ڈالر

    مزید پڑھیں : لٹویا کا منفرد جیل ہوٹل جہاں مہمانوں کی خاطر تشدد سے کی جاتی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی رونالڈو نے امریکی ماڈل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد کچھ دیر ہپام ریزوٹ میں رہا ہوں۔