Tag: مہنگا ترین ملک

  • گاڑی خریدنے کے لیے دنیا کا سب سے مہنگا ترین ملک

    گاڑی خریدنے کے لیے دنیا کا سب سے مہنگا ترین ملک

    ٹیکس اور برآمدات پر بھاری ڈیوٹی کے باعث سنگاپور گاڑی خریدنے کے لیے دنیا کا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔

    یہاں ایک گاڑی کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے حاصل کیے جانے والے صرف سرٹیفیکیٹ کی قیمت ہی لوگوں کی سوچ سے بھی زیادہ کردی گئی ہے۔

    دنیا کی چھوٹی ریاستوں میں شامل ملک سنگاپور میں کار خریدنے کے لیے دیے جانے والے سرٹیفکیٹ کی قیمت میں چار گنا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد اب وہاں صرف سرٹیفکیٹ پاکستانی تین کروڑ روپے سے زائد میں ملے گا۔

    جی ہاں، سنگاپور میں کار خریدنے والے افراد کے لیے پہلے لازمی طور پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوتا ہے، جس کی ماضی میں فیس 30 سے 50 لاکھ روپے تک ہوتی تھی، جسے اب بڑھا کر سرٹیفیکیٹ کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی تین کروڑ روپے سے زائد کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد سنگاپور میں معاشی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے کاریں خریدنے کے رجحان میں اضافے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کار سرٹفکیٹ کی فیس چار گنا بڑھا دی ہے۔

    سنگاپور کم آبادی والا ملک ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ 60 لاکھ افراد بستے ہیں اور یہ ملک ایک ہی شہر پر مشتمل ہے، جس وجہ سے حکومت کی خواہش ہے کہ وہاں گاڑیوں کی تعداد کم ہو تاکہ ٹریفک جیسے مسائل پیدا نہ ہوں۔

    اندازے کے مطابق اس وقت سنگاپور میں 60 لاکھ آبادی میں 10 لاکھ کے قریب کاریں ہیں جب کہ اس سے بڑی لگژری گاڑیاں الگ ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی تعداد بھی الگ ہے۔

    سال 2020 اور اس سے قبل تک کار خریدنے کے لیے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے وہاں کے افراد کو 30 ہزار سنگاپوری ڈالرز ادا کرنے پڑتے تھے لیکن اب اس کی فیس بڑھا کر ایک لاکھ 40 ہزار سنگاپوری ڈالرز کردی گئی ہے جو کہ امریکی ایک لاکھ 6 ہزار ڈالرز بنتے ہیں۔

    یعنی اب وہاں کوئی بھی بڑی، لگژزی اور مہنگی کار خریدنے والے شخص کو پہلے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑے گا، جس کی مد میں اسے ایک لاکھ 40 ہزار سنگاپوری ڈالر دینے پڑیں گے جس کے بعد ہی وہ گاڑی کی الگ قیمت ادا کرکے اسے خرید سکے گا۔

    رائٹرز کے مطابق سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافے اور دیگر ٹیکسز کے بعد اب سنگاپور میں عام ہائبرڈ کار تقریبا 3 لاکھ امریکی ڈالرز تک ملے گی جب کہ ایسی ہی کار امریکا میں 80 ہزار ڈالرز تک دستیاب ہوگی۔

    کار سرٹیفکیٹ کی فیس میں اضافے کے بعد بہت سارے متوسط اور کم آمدنی والے سنگاپوری افراد اپنی پرانی گاڑیوں کو فروخت کر رہے ہیں کیوں کہ انہیں خریداری کے وقت ادا کی گئی رقم سے زیادہ قیمت مل رہی ہے۔

  • بچوں کی پرورش کے لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین ملک کونسا ہے؟

    بچوں کی پرورش کے لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین ملک کونسا ہے؟

    جنوبی کوریا بچوں کی پرورش کے لحاظ سے دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔

    بیجنگ میں قائم پاپولیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا 18 سال کی عمر تک کے بچے کی پرورش کے لحاظ سے دنیا کا سب سے مہنگا ملک ہے،  اس وجہ سے ملک میں خواتین میں بارآوری کی گرتی ہوئی شرح اور آبادی کے بحران کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    تحقیقی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کو بچوں کی پرورش کے لحاظ سے مہنگے ترین ملکوں کی فہرست میں سرفہرست رکھا ہے جہاں ایک بچے پر خرچ مجموعی طور پر گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 7.79 گنا ہے،  جو تقریباً دو لاکھ 71 ہزار 957 ڈالر ہوتا ہے۔

    اس رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے بعد دوسرے نمبر پر چین ہے، جہاں بچے کی پرورش کی لاگت فی کس جی ڈی پی کا 6.9 گنا ہے،

    ایک طرف جہاں بچوں کی پرورش پر اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں دنیا کی دسویں سب سے بڑی معیشت میں بچوں کی پیدائش کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

     مارچ میں جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوبی کوریا میں خواتین میں بارآوری کی شرح 0.78 ہے یعنی ہر 100خواتین میں سے صرف 78 خواتین نے اپنی زندگی میں صرف ایک بچہ پیدا کیا ہے۔

    یہ دنیا میں بارآوری کی سب سے کم شرح ہے اور سن 2000 کے مقابلے میں اس میں 1.48فیصد کی گراوٹ آئی ہے 1980 میں جنوبی کوریا میں بارآوری کی شرح 2.82 فیصد جب کہ 1960میں 5.95 تھی۔

     ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ممالک کو امیگریشن کا سہارا لیے بغیر اگر آبادی کو مستحکم رکھنا ہے تو بارآوری کی شرح کو 2.1 تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔