Tag: مہنگا دودھ

  • کراچی میں مہنگا دودھ بیچنے والوں کی شامت، بھاری جرمانے

    کراچی میں مہنگا دودھ بیچنے والوں کی شامت، بھاری جرمانے

    کراچی: شہر قائد میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی مدیحہ ناریجو نے ٹیم کے ہمراہ دودھ کی دکانوں پرچھاپے مارے، اس دوران سرکاری نرخ سے زائد قیمت پردودھ فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ناگوری شاپس پر فی کلو دودھ 210 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    صدر ڈیری فارمرز کراچی مبشر قدیر عباسی کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوری لاگت، مویشیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، فی جانور کم پیداوار اور حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

    دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 50 روپے کا اضافہ، عوام کے لئے بڑی خبر

    انہوں نے کہا تھا کہ کمشنر کراچی فوری طور پر دودھ کی پیداواری لاگت کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں بصورت دیگر مورخہ 10 مئی سے اسٹیک ہولڈرز مشاورت کے بعد ازخود قیمتوں میں اضافہ کردیں گے۔

  • کراچی: مقررہ نرخ سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈؤان، 4 گرفتار

    کراچی: مقررہ نرخ سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈؤان، 4 گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں مقررہ نرخ سے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈؤان شروع ہو گیا ہے، کمشنر کراچی کے حکم پر ٹیم نے 4 دودھ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ دودھ کے لیے مقرر سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر 4 دودھ فروش گرفتار کیے گئے ہیں۔

    کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپوں کے دوران 21 چالان، ایک لاکھ 62 ہزار روپے جرمانے کیے گئے۔

    انھوں نے صارفین سے کہا کہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے ہے، صارفین اضافی قیمت نہ دیں۔

    کمشنر کراچی نے اعلان کیا کہ کسی کو بھی سرکار کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، دودھ کی سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور جرمانہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل سندھ حکومت نے بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ 110 روپے فروخت ہونے کا نوٹس لیا تھا، جس پر حکومت نے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: ڈیری فارمرز اور شہری حکومت میں ٹھن گئی، گھٹنے ٹیکنے سے انکار

    وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی کھٹومل جیون نے کشمنر کراچی کو سرکار ی قیمت پر دودھ فروخت نہ کرنے والے ڈیلروں اور دکان داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ ایسے ڈیری فارمز، باڑوں اور دکانوں پر چھاپے مار کر انھیں سیل کر دیا جائے۔

    دوسری طرف ڈیری فارمرز اور شہری حکومت میں ٹھن گئی ہے، ڈیری فارمرز نے دودھ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کے حکم نامے کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

    دو روز قبل ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا تھا کہ حکومت اجناس کی قیمتوں کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، ہمارے خلاف کارروائی ہوئی تو سڑکوں پر آ کر احتجاج کریں گے۔