Tag: مہنگا

  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

    کراچی: مہنگائی کے جن نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریب کے لیے سونے کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 150روپے اضافے کے بعد 89450 روپے ہوگئی۔

    جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے اضافے کے بعد 76678 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر بڑھ کر1557 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

    کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی تمام صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا البتہ امریکا، ایران کشیدگی کے بعد تو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے تھے جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونا تاریخی کے مہنگے ترین ریٹ پر پہنچ گیا تھا۔

  • بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کااضافہ

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کااضافہ

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5ڈالر کااضافہ ہونے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 550 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1495ڈالر سے بڑھ کر 1500ڈالر ہوگئی۔

    سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں550روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 472روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت86250روپے سے بڑھ کر86800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 73945 روپے سے بڑھ کر74417روپے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت اور دس گرام قیمت میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1100.00 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت943.00روپے پر مستحکم رہی۔

  • کاپی کیٹ چیلنج مہنگا پڑگیا، پولیس نے آئس کریم خراب کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا

    کاپی کیٹ چیلنج مہنگا پڑگیا، پولیس نے آئس کریم خراب کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا

    واشنگٹن : پولیس نے سپر مارکیٹ میں آئسکریم چاٹ کر واپس فریج میں رکھنے والی خاتون کی طرز پر آئسکریم چکھنے اور واپس شیلف میں رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں ایک سیاہ فام شخص کو فیملی سائز بلو بیل آئس کریم کا ڈبّہ کھول کر چاٹنےاور واپس فریج میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لینیائز مارٹن تھری ٹیکساس کی سپر مارکیٹ میں آئسکریم چکھ کر واپس رکھنے والی خاتون کی طرح ویڈیو اسٹنٹ کررہا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ویڈیو پرینک کی کاپی کیٹ  بنانے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سوشل میڈیا پر وائر ل ہونےو الی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارٹن تھری بلوبیل آئسکریم کا ٹب فریج سے نکالتا ہے اور انگلی سے چکھنے کے بعد زبان آئسکریم چاٹ کر واپس فریج میں رکھ دیتا ہے۔

    امریکی ریاست لوویزیانا کی پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس ظالمانہ حرکت کی نقل کرنے کوشش نہ کریں کیونکہ اگر کوئی پکڑا گیا تو اسے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تحقیق کارروں کا کہنا ہے کہ 36 سالہ مارٹن لوویزیانا کے بیلی روز سپرمارکیٹ میں واپس گیا اور ثبوت کے طور پر آئسکریم خریدنے کی سلپ بھی فراہم کی۔

    برطانوی خبرر ساں ادارے کاکہنا تھا کہ پولیس نے مارٹن تھری کے خلاف غیرقانونی ویڈیو کرنے اور شہرت و پبلک سٹی کےلیے کنزیومر اشیاء کو نقصان پہنانے کے جرم میں مقدمہ درج کیا ہے اور مذکورہ شخص تاحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم ظالمانہ و ناپسندیدہ حرکت کی نقل بنانے کی حوصلہ شنکی کریں گے‘ ۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کام غیر قانونی ہے اور اس سے دوسروں کی صحت کو خطرہ ہے اور کوئی ایسا کام کرتا نظر آیا تو اس کےخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو بلو بیل کمپنی کی آئسکریم کا فیملی سائز کھول کر چکھنے اور واپس شیلف میں رکھتے دیکھا گیا تھا، خاتون کا یہ ویڈیوکلپ ابتک 1 کروڑ 10 لاکھ افراد ٹویٹر پر دیکھ چکے ہیں۔

    پولیس نے کہنا تھا کہ خاتون کو کنزیومر اشیاء سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے جرم میں 20 سال قید اور 8 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • آرچی کے خلاف نسل پرستانہ ٹویٹ ریڈیو میزبان کو مہنگا پڑگیا

    آرچی کے خلاف نسل پرستانہ ٹویٹ ریڈیو میزبان کو مہنگا پڑگیا

    لندن : پرنس ہیری اور میگھن مرکل کے نومولود بچے کی نسل پرستانہ بنیاد پر توہین کرنے والے نجی چینل کے ملازم کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کے  نومولود بچے کے خلاف نسلی بنیادوں پر ٹویٹ برطانوی نشریاتی ادارے کے ملازم کو مہنگا پڑگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے ریڈیو بی بی سی 5 کے براڈکاسٹر ڈینی بیکر نامی ملازم نے نسل پرستانہ بنیادوں پر توہین آمیز ٹویٹ کیا تھا، ڈینی نے ٹویٹ میں ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک چیمپنزی کپڑوں میں ملبوس تھا اور ساتھ لکھا تھا ’شاہی بچّہ اسپتال سے گھر جارہا ہے‘۔

    ڈینی بیکر نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں ٹویٹر صارفین کو آگاہ کیا کہ انہیں توہین آمیز ٹویٹ کرنے کے جرم میں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

    نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ آر جے کا ٹویٹ فیصلے کی سنگین غلطی تھا‘ اور یہ پوسٹ ہماری اقدار کے منافی تھی‘۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینل انتظامیہ نے کہا کہ ’مذکورہ پیش کار ایک ذہین اور قابل شخص تھا‘۔

    خیال رہے کہ آرچی شاہی خاندان کا پہلا بچّہ ہے جس کے والدین علیحدہ علیحدہ نسل سے تعلق رکھتے ہیں یعنی والدہ امریکی اور والد برطانوی ہیں، میگھن مرکل کو اسی وجہ سے نسل پرستانہ رویوں کا سامنا کرنا پڑا کیوں ان کے والد سفید فام امریکی اور والدہ سیاہ فام افریقی نژاد امریکی ہیں۔

  • پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

    پیٹرول کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ

    کراچی: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے اثرات ظاہر ہونے لگے، فلور ملز مالکان نے آٹا بھی مہنگا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا، فلور ملز مالکان نے آٹا مہنگا کردیا۔ ڈھائی نمبر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 15 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

    قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 355 سے بڑھ کر 370 روپے ہوگئی۔ ڈھائی نمبر آٹے کی 50 کلو بوری 75 روپے اضافے سے 1825 کی ہوگئی جبکہ فائن آٹے کا 50 کلو تھیلا بھی 75 روپے اضافے سے 2000 روپے کا ہوگیا۔

    فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 300 روپے اضافے سے 3300 روپے من فروخت کی جارہی ہے۔

    ایسوی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت میں کمی ہوئی تو آٹا سستا کردیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافے کی منظوری دی تھی جس کے بعد پیٹرول فی لیٹر 108 روپے ہوگیا ہے۔

  • سیاحوں کو شکایت کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک نے کھانا منہ پر دے مارا

    سیاحوں کو شکایت کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک نے کھانا منہ پر دے مارا

    ویانا : آسڑیا میں کھانے سے متعلق شکایت کرنے پر ریسٹورنٹ مالک آپے سے باہر ہوگیا اور مہمانوں کی شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے کھانا ان کے منہ پر دے مارا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی آسٹریا میں پولیس کو ریسٹورنٹ سے متعلق انوکھی شکایت موصول ہوئی جہاں ریسٹورنٹ مالک نے آڈر کی گئی ڈش نہ ملنے کی شکایت کرنے پر مہمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شمالی آسٹریا میں واقع باڈ شالر باخ پر سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ چہل قدمی، خاموشی اور سکون کے باعث جاری رہتا ہے اور جس گیسٹ ہاؤس میں مہمانوں کے ساتھ ناروا واقعہ پیش آیا وہ ’اچھے گھریلوں کھانوں کیلئے جانا جاتا ہے‘۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات مذکورہ جگہ جانے والے دو سیاحوں کو خاموشی اور سکون مسیر نہیں آیا اور ریسٹورنٹ مالک کے ہاتھوں انہیں زخمی ہونا پڑا۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے غلط ڈش ملنے پر شکایت کی جس کے بعد 56 سالہ ریسٹورنٹ مالک نے کھانا ان کے منہ پر دے مارا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متاثرہ شخص نے تحریر کیا کہ ’مجھے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا، میرے خیال سے ریسٹورنٹ مالک نشے میں تھا‘۔

    متاثرہ سیاحوں کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ مالک مسلسل نازیبا زبان بھی استعمال کرتا رہا اور پولیس کی ریسٹورنٹ آمد کے بعد بھی مالک نے گالم گلوچ بند نہیں کی جبکہ پولیس کو فون کرنے کی کوشش کے دوران مارپیٹ بھی کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ریستوران پیدل چلنے والوں، سائیکل پر سفر کرنے والوں اور دوسرے مسافروں میں بھی خاصا مقبول ہے۔

  • کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید

    کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ تین برس قید

    کویت سٹی : کویتی شہری کو بلیک میل کرنا سعودی شہری کو مہنگا پڑ گیا‘ عدالت نے تین برس قید بامشقت اور ملکی بدری کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کی اپیل کورٹ نے مقامی باشندے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں سعودی شہری کو 3 برس قید بامشقت اور ملک بدری کی سزا سنا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویت میں مقیم سعودی شہری نے سوشل میڈیا پر خود کو صنف نازک ظاہر کرتے ہوئے ایک کویتی شہری سے راہ و رسم بڑھانے کے بعد اس سے غیر مناسب تصاویر کا تبادلہ کیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بعدازاں کویتی شہری کو بلیک میل کرتے ہوئے بھاری رقم کا مطالبہ کردیا، کویتی شہری نے سائبر کرائم کنٹرول یونٹ سے رابطہ کر کے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہلکاروں نے بلیک میلر کے بارے میں معلومات اکھٹی کیں اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    سائبر کرائم کے ادارے نے سعودی شہری کے خلاف بلیک میلنگ کا مقدمہ دائر کرکے چالان عدالت میں پیش کیا، مقدمے کی کارروائی کے دوران جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 3 برس قید بامشقت کی سزا کا حکم سنادیا۔

    واضح رہے کہ ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام عرب ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جنس تبدیل کرکے دوسروں کو ہراساں کرنا یا کسی بلیک کرنا سنگین جرم شمار کیا جاتا ہے، اگر  شخص ایسے کسی بھی جرم میں ملوث پایا جائے تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جاتی ہے جبکہ غیر ملکی ملوث ہوتو اسے قید کے ساتھ ساتھ ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔