Tag: مہنگی

  • حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، عوام کیلیے صحت اور تعلیم مزید مہنگی

    حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، عوام کیلیے صحت اور تعلیم مزید مہنگی

    حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے غربت کی چکی میں پستے عوام کے لیے زندگی کی بنیادی ضرورت صحت اور تعلیم مزید مہنگی ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونےوالی حکومتی دستاویز کےمطابق ایک ماہ کے دوران صحت کی سہولتیں 14.76 فیصد جب کہ تعلیم کی سہولتیں 7.96 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    دستاویز کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں شہروں میں صحت کی سہولتیں مجموعی طور پر 14.76 فیصد جب کہ دیہات میں یہ اضافہ 12.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ماہ کے دوران دواؤں کی قیمت میں 15.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈینٹل سروسز 27.20 فیصد، ڈاکٹر کی فیس 14.80 فیصد بڑھی جب کہ میڈیکل ٹیسٹ ایک ماہ میں 15.53 فیصد مہنگے ہوئے۔

    ماہانہ بنیادوں پر تھراپی کا ساز وسامان 94.92 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں اسپتال سروسز 12.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    ایک ماہ کے دوران شعبہ تعلیم میں بھی مہنگائی ہوئی اور دیہات میں اس مدت کے دوران تعلیم کی سہولتوں میں ریکارڈ 25.88 فیصد اضافہ ہوا۔ نصابی کتب 8.99 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    شہروں میں بھی تعلیمی سہولتیں 7.96 فیصد مہنگی ہوئیں۔ شہروں میں اس مدت کے دوران کتابیں 4.64 اور اسٹیشنری 7.86 فیصد مہنگی ہوئی۔

  • رمضان المبارک سے قبل چینی مزید کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

    رمضان المبارک سے قبل چینی مزید کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

    ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے جس سے اس کے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی ننیوز کے مطابق ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فی کلو تین سے چار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکریٹری وزارت خزانہ نے تجاویز وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔ چینی پر سیلز ٹیکس کا طریقہ کار بھی تبدیل کرنے کیلئی تجاویز زیرغور لائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز کا کہنا ہے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی۔ ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی تجاویز ہیں جن میں ردوبدل کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ کرشنگ سیزن ہونے کے باوجود چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، چند دنوں میں چینی کی قیمت میں 18 روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی ایکس مل کا ریٹ 140 سے 143 روپے تک ہے۔ دسمبر میں چینی کی ایکس مل کا ریٹ 125 روپے کلو تھا جب کہ فروری کیلیے فیوچر ٹریڈ نے 145 روپے مقرر کر دیا ہے۔ چھوٹی پرچون فروش دکانوں پر چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کر دی ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

    اگر چینی پر ایف ڈی ایف عائد کیا جاتا ہے اور امکان ہے کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگا جب کہ اس ماہ مقدس میں چینی کی طلب میں ویسے ہی اضافہ ہو جاتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ghee-and-oil-prices-how-much-increase-ramadan/

  • بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے بجلی 1 روپے سے بھی زائد مہنگی کردی گئی، نیپرا نے اضافے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.25 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

    حالیہ اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جس کی نیپرا نے منظوری دے دی ہے۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر 46 ارب 28 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

  • کراچی والوں کے لیے بجلی مزید مہنگی

    کراچی والوں کے لیے بجلی مزید مہنگی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہریوں پر ایک اور بم گرا دیا گیا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کو بجلی کے تقسیم کار ادارے کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی۔ درخواستیں فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق تھیں۔

    کے الیکٹرک صارفین کے لیے فیول پرائس کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی، فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ منظور کرلیا گیا۔ کے الیکٹرک نے 2 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست تھی۔

    سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 36 پیسے کمی کی درخواست کی گئی تھی جس پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا، ایف سی اے اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

  • حکومت کا بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا بجلی اور گیس مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے مزید مشکل فیصلے کرنے کی تیاری کرلی، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنے کے لیے بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس مزید مہنگی کی جائے گی، اخراجات کم کیے جائیں گے اور ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےنیپرا کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا، حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت گورننس بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، صوبائی اینٹی کرپشن کے محکموں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، حکومت بجٹ میں مختص کردہ سبسڈیز ہی استعمال کرے گی۔

    اکتوبر میں بجلی کی قیمت میں 91 پیسے فی یونٹ کا مزید اضافہ کیا جائے گا، پیٹرولیم لیوی مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل ہوگا جس میں پاکستان کے لیے 1 ارب 18 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کا جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں جائزوں پر غور کرے گا۔

    پاکستان آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل کر چکا ہے، آئی ایم ایف کو مزید اقدامات کی یقین دہانی کروائی جا چکی ہے۔

  • بجلی ایک روپے 78 پیسے  مہنگی

    بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ ایک روپے اٹھہترپیسے مہنگی کردی ، بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے اٹھہترپیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ، بجلی صارفین پرچوبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

    بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے نے کہا جولائی میں ہائیڈل سے 32.53 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد ، مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    نیپراحکام کا کہنا تھا کلہ فرنس آئل سے پلانٹس چلائے جاتے تو5 ارب60 کروڑکی بچت ہوسکتی تھی، بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو ریلیف فراہم کیا جاسکتا تھا۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کوٹ ادوپاورپلانٹ کی کیپسٹی کی تفصیلات فراہم کریں، جس پر ممبرنیپرا کا کہنا تھا کہ میرٹ کیا تھااور کیا تبدیلی کی گئی تفصیلات فراہم کریں، میرٹ آرڈرتبدیل کرنے سے نقصانات ہوتا ہے، اس کی تفصیلات دیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ نیپرا نے بجلی فی یونٹ 9 روپے سستی کردی تھی، جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملا، کمی کی منظوری جون کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی تھی۔

    خیال رہے سی پی پی اے نے بجلی 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • گیس کے نرخوں میں 200 فی صد تک اضافے کی سمری تیار

    گیس کے نرخوں میں 200 فی صد تک اضافے کی سمری تیار

    لاہور: وزارت پیٹرولیم نے گیس کے نرخوں میں 200 فی صد تک اضافے کی سمری تیار کر لی.

    تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے سمری ای سی سی کو بھجوا دی، سمری میں گھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فی صد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

    [bs-quote quote=”سمری میں گھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فی صد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سمری میں کمرشل صارفین کے لئے گیس 31 فیصد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی.

    ساتھ ہی ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 25 فیصد مہنگی کرنے، ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس50 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے.

    وزارت پیٹرولیم نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس75 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے.

    مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

    تجاویز کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 100 فی صد بڑھانے، جب کہ 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس150 فی صد مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

    وزارت پیٹرولیم کی جانب سے 400  سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کے لئے گیس 200 فی صد بڑھانے کی تجویز ہے، ساتھ ہی کمرشل صارفین کے لئے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے.

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    کراچی: پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا جس سے مہنگائی تلے دبے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود اضافہ کردیا۔

    کرایوں میں اضافے کے بعد بڑی بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ کوچز کے کرائے میں بھی 5 سے 15 روپے از خود اضافہ کر دیا گیا۔

    چنگ چی رکشہ والوں نے بھی فی مسافر کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹرز اپنے طور پر زائد کرائے وصول کر رہے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ کرائے نامے کے بغیر ٹرانسپورٹرز مرضی کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پرانے کرایوں پر گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل حکومت نے سی این جی کی قیمت میں یکمشت 15 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 104 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

  • نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج

    ممبئی: معروف کامیڈین کپل شرما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرکے مشکل میں پھنس گئے ہیں جس کے بعدان کے خلاف دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کامیڈین کپل شرما نے گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دفتر کے لیے رشوت طلب کیے جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کپل شرما کو ریاستی حکومت کی جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نےگھر میں غیر قانونی تعمیرات کے لیے درخت کاٹنے پر کامیڈین کپل شرما کے خلاف ماحولیاتی آلودگی کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جس کے بعد اداکار کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں جس پر کپل شرما بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

    کپل شرما نے اس حوالے سے اپنے دوست اداکار ویویک اوبرائے کے والداور سیاسی رہنما سریش اوبرائے سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے معروف کامیڈین کپل شرما پر فلیٹ میں غیرقانونی تعمیرات پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن اب ان پر ماحولیاتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک ہفتے میں ان پر دوسرا مقدمہ بنایا گیا ہے۔