Tag: مہنگی بجلی کی پیداوار

  • مہنگی بجلی کی پیداوار صارفین پر مسلسل اضافی بوجھ بن گئی

    مہنگی بجلی کی پیداوار صارفین پر مسلسل اضافی بوجھ بن گئی

    اسلام آباد : ملک میں دسمبر2023 میں ڈیزل سے سب سے زیادہ مہنگی بجلی پیدا کی گئی، جس سے بجلی فی یونٹ 42 روپے15 پیسے میں پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی کی پیداوارصارفین پرمسلسل اضافی بوجھ بن گئی، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2023 میں ڈیزل سےسب سے زیادہ مہنگی بجلی پیدا کی گئی ، گذشتہ ماہ ڈیزل سےپیداکردہ بجلی فی یونٹ42روپے15 پیسے میں پڑی۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ دسمبر 2022 اور نومبر 2023میں ڈیزل سے کوئی بجلی پیدا نہیں کی گئی تھی۔

    دسمبر2023میں فرنس آئل سے پیداکردہ بجلی فی یونٹ38 روپے55 پیسے میں پڑی اور اسی عرصے میں ایران سے درآمدی بجلی کی فی یونٹ لاگت 33 روپے13پیسے رہی۔

    گذشتہ ماہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت فی یونٹ 26 روپے 22 پیسے رہی جبکہ دسمبر میں درآمدی کوئلے سے فی یونٹ بجلی17 روپے 25 پیسے میں پڑی۔

    دسمبرمیں مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت فی یونٹ 12 روپے 33 پیسے اور گیس سے پیدا کردہ بجلی کا فی یونٹ14 روپے 60 پیسے میں پڑا۔

    گذشتہ ماہ بیگاس سے پیداکردہ بجلی کی فی یونٹ لاگت تقریبا 6 روپے اور جوہری توانائی سے بجلی فی یونٹ ایک روپے 32پیسے رہی۔

    سی پی پی اے نے دسمبرکی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 5.62روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔