Tag: مہنگی بجلی

  • کے الیکٹرک کا سستی کے بجائے مہنگی بجلی کی پیداوار پر اصرار

    کے الیکٹرک کا سستی کے بجائے مہنگی بجلی کی پیداوار پر اصرار

    اسلام آباد : کے الیکٹرک قابل تجدید توانائی سے سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام رہی اور سستی کے بجائے مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار برقرار ہے اور کے الیکٹرک قابل تجدید توانائی سے سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں ناکام رہی۔

    نیپرا نے قابل تجدید توانائی سے کے الیکٹرک کی پیداوار غیرتسلی بخش قرار دے دی جبکہ کے الیکٹرک کا سستی کے بجائے مہنگی بجلی کی پیداوار پر اصرار ہے۔

    نیپرا نے پاور پلانٹس کی کارکردگی جائزہ رپورٹ 23-2022میں تفصیلات جاری کردیں ، جس میں کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کی شمولیت میں کے الیکٹرک کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔

    نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی قابل تجدید توانائی سےپیداوار صرف2.4 فیصد رہی ، کےالیکٹرک کوبار بارقابل تجدید توانائی والے پلانٹس کی تعمیر کا مشورہ دیا گیا۔

    کےالیکٹرک کوجنریشن مکس بہترکرکےپیداواری لاگت کم کرنے کا مشورہ دیا تاہم کےالیکٹرک مہنگے پاور پلانٹس کی شمولیت کیلئے رجوع کرتی رہی اور کےالیکٹرک سسٹم میں مہنگےپاورپلانٹس کی کیلئےاصرار کرتی رہی۔

  • کراچی کے شہریوں نے مہنگی بجلی کا توڑ نکال لیا

    کراچی کے شہریوں نے مہنگی بجلی کا توڑ نکال لیا

    کراچی : بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سولر پینلز کی مانگ میں اضافہ ہوگیا اور شہریوں نے سولر پینلز کو بجلی کا متبادل بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے طول وعرض میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بجلی صارفین شدید پریشان ہیں ، توایسی توانائی جو سستی ہو ، ماحول دوست ہو اور آسانی سے دستیاب ہو وہ صرف اور صرف شمسی توانائی ہے۔

    کراچی میں سولر پینلز کی مانگ میں اضافہ ہوگیا اور شہریوں نے سولر پینلز کو بجلی کا متبادل بنا لیا۔

    دکاندار کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی نے جہاں شہریوں کی قوت خرید کو متاثر کیا وہیں ڈالر کی اونچی اڑان نے سولر پینلز بھی مہنگے کر دیئے ہیں۔

    ایک والٹ کا سسٹم تقریباً 80 ہزار سے ایک لاکھ جب کہ 220 والٹ کا سسٹم کی لاگت 2 لاکھ روپے ہے، اسی طرح ایک فریج ،4 پنکھے اور 4 لائیٹس چلانے والا سسٹم 3 لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ لاگت کا دستیاب ہے۔

  • مہنگی بجلی کی شکایت علامہ اقبال تک پہنچ گئی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    مہنگی بجلی کی شکایت علامہ اقبال تک پہنچ گئی ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

    مہنگی بجلی کی شکایت علامہ اقبال تک پہنچ گئی، پنجاب پولیس اہلکار کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ، جس میں وہ مجسمے سے شکایت کرتے کہہ رہا ہے کہ مہربانی کرو،بل جمع کرادو۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی کا سوشل میڈیا پر بھی چرچا ہو رہا ہے ، کوئی علامہ اقبال کے مجسمے سے شکوہ کر رہا ہے تو کسی نے بل میں ایک ٹیکس کی بھی نشاندہی کی، جس کا کوئی نام نہیں۔

    مہنگی بجلی پر عوام کا غصہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، ساتھ ہی حکومت اور بجلی کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں پنجاب پولیس کے اہلکار کو علامہ اقبال کے مجسمے سے بجلی کے بلوں میں اضافے کا شکوہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پنجاب پولیس اہلکار مجسمے سے کہتا ہے مہربانی کرو، بل جمع کرادو۔

    سینئر صحافی طلعت حسین نے ایک وڈیو شیئر کی ہے، جس میں ایک شخص بجلی بل میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس گنوارہا ہے، قلم سے مارک کرتے کرتے صارف نے ایک ایسے ٹیکس کی بھی نشاہدہی کی جس کا کوئی نام نہیں، لیکن آگے لکھا ہوا ہے مزید ٹیکس۔

    ایک صارف نے سولر سسٹم پر ایک گھر چلانے کی لاگت پندرہ لاکھ بتائی ، پھرکچھ فوائد گنوائے اور آخر میں نقصان بتانے بیٹھا تو سر ہی چکرا گیا۔

    صارف نے یہی بس نہیں کی، طنز کرتے کہا سولر سسٹم پر اتنا خرچہ کرنے سے بہتر ہے پانچ لاکھ دیکر اپنے بیٹے کو واپڈا میں ملازم لگوا دوں، تنخواہ کے ساتھ بجلی بھی مفت ملے گی۔

    خیال رہے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں پر عوام کے غصے نے شدت اختیار کرلی ہے، شہر شہر احتجاج اور ریلیاں نکالی جارہی ہے۔

  • پییپلزپارٹی نے مہنگی بجلی کے خلاف کارکنوں کو مظاہرے کرنے کی ہدایت کردی

    پییپلزپارٹی نے مہنگی بجلی کے خلاف کارکنوں کو مظاہرے کرنے کی ہدایت کردی

    مہنگی بجلی کے خلاف پیپلزپارٹی بھی میدان میں آگئی، کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مہنگی بجلی کے خلاف ملک بھر مظاہرے کیے جائیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی کی جانب سے کارکنوں کو ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سٹی، یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل پی پی نیئر بخاری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بجلی کی گردن توڑ قیمتوں سے ہر شہری پریشان ہے۔

    نیئر بخاری نے کہا کہ سٹی، یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر احتجاج کیا جائے، پیپلز پارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر احتجاج شروع کریں۔

    واضح رہے کہ تاجر رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے بجلی کی ہوشربا قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے، ملک بھر میں شہر شہر مہنگی بجلی کے خلف ریلیاں نکلی جارہی ہیں اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

    جماعت اسلامی نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 2 ستمبر کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک گیرہڑتال کے لیے کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔

  • مہنگی بجلی کیخلاف پشاور میں بھی تاجروں کا احتجاج ،  بلوں کو آگ لگادی

    مہنگی بجلی کیخلاف پشاور میں بھی تاجروں کا احتجاج ، بلوں کو آگ لگادی

    پشاور: خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور کے گنج بازار اور لاہوری چوک کے تاجروں نے بجلی بلوں کو آگ لگادی، مظاہرین کا کہنا تھا بجلی کے بھاری بھرکم بل کہاں سے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگی بجلی کیخلاف پشاور میں تاجر سڑکوں پر آگئے ، گنج بازار اور لاہوری چوک کے تاجروں نے بلوں کو آگ لگادی۔

    بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاج کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ آمدنی کم اخراجات زیادہ ہیں بجلی کے بھاری بھرکم بل کہاں سے دیں۔ جو بل پہلے 10 سے 15 ہزار تھا اب 40 ہزار سے زائد ہے, کیسے ادا کرسکتے ہیں۔

    تاجروں کا کہنا تھا کہ جب تک بلوں میں اضافی ٹیکسز کو واپس نہیں لیا جاتا بجلی بل ادا نہیں کریں گے۔

    بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف پشاور کے شہری بھی سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں کا کہنا ہے خدارا رحم کریں، ایسا نہ ہو کہ معاملہ برداشت سے باہر ہو جائے۔

    خیال رہے ملک کے دیگر شہروں میں بھی اووربلنگ پر احتجاج جاری ہے ، راولپنڈی، لیہ، پاکپتن، ڈسکہ،اوچ شریف میں مظاہرے کئے جارہے ہیں، عوام نے بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔