Tag: مہنگی ترین مچھلی

  • مچھیروں نے مہنگی ترین مچھلی پکڑ  کر چھوڑ دی

    مچھیروں نے مہنگی ترین مچھلی پکڑ کر چھوڑ دی

    ڈبلن: آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مچھیروں کے ہاتھوں 8 فٹ لمبی مچھلی لگی جس کی قیمت 27 لاکھ پاؤنڈ بتائی جاری ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مچھیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی کا وزن 300 کلوگرام ہے اور اسے جاپان میں انتہائی متبرک سمجھا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جاپان میں اگر اس مچھلی کو فی کلو کے حساب سے فروخت بھی کیا جائے تو اس کی قیمت 27 لاکھ پاؤنڈ کے قریبی بنتی ہے جو پاکستانی روپے کے حساب سے 52 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھیروں کی جانب سے پکڑی جانے والی مچھلی کو رواں سال کی سب سے طویل اور وزنی قرار دیا جارہا ہے۔

    برطانوی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی کی نایاب نسل کو معدومی سے بچانے کے لیے ’’بلوفن ٹونا پکڑو اور چھوڑو‘ نامی خصوصی مہم 15 اگست سے 15 اکتوبر تک چلائی جاتی ہے، اس دوران آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مچھیرے مچھلی پکڑ کر اس کی پیمائش اور وزن کرتے اور پھر اسے چھوڑ دیتے ہیں۔

    ویسٹ کارک چارٹرز سے تعلق رکھنے والے ڈیو ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے دو ساتھیوں ڈیرن اوسلیوان اور ہینک کے ساتھ کشتی میں بیٹھ کر مچھلی کا شکار کررہا تھا تو اسی دوران ہمیں 10 فٹ لمبی بوفن ٹونا مچھلی لگی مگر وہ کچھ ہی دیر میں نظروں سے اوجھل ہوگئی‘‘۔

    ڈیوایڈورڈز کا کہنا تھا کہ ’’ڈھائی گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ہم نے بلوفن کو پکڑا اور پھر اُسے پیمائش کے بعد واپس پانی میں چھوڑ دیا۔

  • دنیا کی مہنگی ترین مچھلی 43 کروڑ 90 لاکھ روپے میں‌ فروخت… تصاویر دیکھیں

    دنیا کی مہنگی ترین مچھلی 43 کروڑ 90 لاکھ روپے میں‌ فروخت… تصاویر دیکھیں

    ٹوکیو : جاپان کے دارالحکومت میں دنیا کی سب سے مہنگی مچھلی 31 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگئی۔

    جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کے مچھلی بازار میں 278 کلوگرام وزنی ’بلیو فِن‘ نامی مچھلی فروخت کے لیے لائی گئی جسے خریدنے میں لوگوں نے اتنی دلچسپی ظاہر کی کہ اس کو بولی لگا کر فروخت کیا گیا۔

    مچھلی کی بولی کا آغاز ایک ہزار ڈالر سے شروع ہوا، بیوپاریوں اور گاہکوں کی طرف سے دو گھنٹے تک دام لگائے گئے جس کے بعد ایک خریدار نے اس کے 33 کروڑ 36 لاکھ ین قیمت لگائی۔

    مالک نے سب سے زیادہ قیمت لگانے والے شخص کو مچھلی فروخت کی جو امریکی ڈالر کے حساب سے 31 لاکھ ڈالرز بنتے ہیں جبکہ اگر انہیں روپے میں تبدیل کیا جائے تو رقم 43 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتی ہے۔

    مچھلی بازار کے انچارج ماسایوکی نے دعویٰ کیا کہ یہ اب تک دنیا میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی مچھلی ہے، اس سے قبل سن 2013 فروری میں 5 ہزار پاؤنڈ کے عوض مچھلی فروخت کی گئی تھی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مچھلی جاپان کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے خریدی، اب وہ اس کا گوشت اپنے ہوٹل میں پکائے جانے والے کھانوں میں استعمال کرے گا۔

    ہوٹل مالک کیوشی کیمور کا کہنا تھا کہ اُن کی نظر میں اس مچھلی کی قیمت بہت زیادہ 60 لاکھ ین تھی مگر بولی لگانے کے  عمل کے دوران انہوں نے طے کیا کہ اب یہ مچھلی میں ہی خریدوں گا۔