Tag: مہنگی چینی

  • مہنگی چینی بیچنے والے کیخلاف کارروائی شروع، معروف مارٹ کے منجیر سمیت 19 افراد گرفتار

    مہنگی چینی بیچنے والے کیخلاف کارروائی شروع، معروف مارٹ کے منجیر سمیت 19 افراد گرفتار

    اسلام آباد: مہنگی چینی بیچنے والے دکانداروں کیخلاف انتظامیہ نے کارروائی کا آغاز کردیا گیا، 19 افراد کو حکام نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے کریک ڈاؤن کیا، اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے 5 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 11 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کی جی 13 میں کارروائی کرتے ہوئے 8 دکانداروں کو گرفتار کیا، کاؤنٹرز پر تمام اشیا ضروریہ نہ رکھنے پر معروف مارٹ کے منیجر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ چینی کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصولی پر گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے قیمتوں میں کمی کی تھی تاہم شہری اب بھی 200 روپے کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔

    اسلام آباد میں چینی کی قیمت مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    پاکستان میں چینی کی قیمت کا بحران سنگین ہو گیا ہے اور حکومتی دعووں کے باوجود ملک بھر میں کہیں بھی چینی سستی نہیں ہو سکی ہے۔

    وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے شوگر ملوں سے مذاکرات کے بعد اس کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی تھی اور ریٹیل قیمت 172 روپے فی کلو کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا تھا۔

    تاہم حکومت کی تمام تر کوششوں اور دعووں کے باوجود چینی مافیا عوام کو حکومت کے طے کردہ نرخ پر چینی دینے کو تیار نہیں ہے اور ملک کے بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو برقرار ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sugar-game-played-every-year-in-pakistan/

  • گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

    اسلام آباد: شوگرملز کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی اور کمرشل صارفین کیلئے مہنگی دیں گے۔

    اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا، اس اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آگیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان کا کہنا تھا کہ چینی کا گھریلو استعمال محض 18 فیصد جبکہ صنعتی استعمال 80 فیصد ہے۔

    شوگر ملز کی جانب سے زور دیا گیا کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی دیں گے اور کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونے والی چینی مہنگی دیں گے۔

    چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع

    حکومتی ذرائع نے کہا کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں، حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کرسکتے۔

    شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ چینی بنانے کےلیے رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/govt-sets-sugar-price-at-rs164-kg/

  • یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی

    یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان سے قبل مہنگی چینی خرید لی ہے۔

    ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق کارپوریشن نے رمضان سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خرید لی ہے، جو آخری ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 17.10 روپے مہنگی خریدی گئی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 142 روپے فی کلوحساب سے چینی خریدی ہے، جو اخراجات ملا کر فی کلو چینی تقریباً 155 روپے میں پڑے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 70 ہزار میٹرک ٹن چینی ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کیوں کہ رمضان المبارک میں دستیابی کے لیے چینی کی خریداری ناگزیر تھی۔

    پاکستان سے طلائی زیورات کی ایکسپورٹ معطل، کروڑوں ڈالر کے آرڈر منسوخ ہونے کا خطرہ

    اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز نے نومبر 2023 میں بھی 40 ہزار ٹن چینی خریدی تھی، اس وقت 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی، اور اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 138 روپے میں پڑی تھی۔

  • پیٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد چینی کی ڈبل سنچری مکمل

    پیٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد چینی کی ڈبل سنچری مکمل

    لاہور/ کوئٹہ : پیٹرول کی ٹرپل سنچری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کرلی، لاہور میں چینی نایاب ہے تو کوئٹہ میں 220 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگی چینی نے عوام کی زندگی میں کڑواہٹ گھول دی اور فی کلو دوسو روپے فروخت ہونے لگی۔

    قیمت بڑھتے ہی لاہورمیں چینی نایاب ہوگئی، چند ایک دکانوں پرجہاں چینی دستیاب ہے، جہاں اس کے نرخ ایک سو پچانوے سے دو سو روپےفی کلوہیں۔

    کوئٹہ میں چینی نے ڈبل سنچری کرلی اور فی کلوقیمت دوسو بیس روپے ہوگئی جبکہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ایک سو نوے سے دو سو روپے فی کلوفروخت کی جا رہی ہے۔

    ملتان میں ہول سیل چینی فی کلوایک سواسی روپےجبکہ ریٹیل میں ایک سو نوے روپے میں دستیاب ہے، ادارہ شماریات کا کہنا ہے ایک ہفتے میں ملک کے اندر چینی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلوتک اضافہ ہوا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، پشاور، خضدار، حیدرآباد میں چینی ایک سوپچھتر روپے فی کلو دستیاب ہے۔