Tag: مہنگی گاڑی

  • مہنگی گاڑی میں آنے والے چور قربانی کا جانور لے اڑے، ویڈیو وائرل

    مہنگی گاڑی میں آنے والے چور قربانی کا جانور لے اڑے، ویڈیو وائرل

    کراچی: شہر قائد میں چور اب مہنگی گاڑیوں میں آ کر قربانی کے جانور چوری کرنے لگے ہیں، ایسی ایک واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا، انچولی میں گزشتہ روز صبح سویرے جانور چوری کی واردات ہوئی ہے، کار میں آنے والا ایک چور 10 سیکنڈ میں قربانی کا جانور لے اڑا۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں کار سوار چوروں کو گلی کے کونے پر رکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، چور اتر کر گلی میں گیا اور گاڑی چل پڑی، دس سیکنڈ میں چور گائے کھول کر لے آیا۔

    چور کو گاڑی کے پیچھے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، چور گائے کو پیدل چلاتا ہوا گلی سے باہر لے گیا۔

  • سعودی شہزادے کا تمام کھلاڑیوں کو دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی دینے کا اعلان

    سعودی شہزادے کا تمام کھلاڑیوں کو دنیا کی سب سے مہنگی گاڑی دینے کا اعلان

    سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے پر قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26 قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دیں گے۔

    قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت اس سال کے سب سے بڑے سرپرائز میں سے ایک تھی، جبکہ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔

    سعودی فٹبال کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کو متاثر کیا جس کی وجہ سے وہ کھلاڑیوں کو اپنی جیب سے پرتعیش ایوارڈ دیں گے تاہم یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ کون سا ماڈل حاصل کریں گے لیکن رولز روائس فینٹم کے بنیادی ماڈلز کی قیمت پاکستانی روپے کے مطابق 9 کروڑ روپے ہے۔

    فیفا ورلڈ کپ میں 2022 کی فیورٹ ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے بعد سعودی ولی عہد نے خوشی سے سجدہ کیا تھا اور ملک میں جشن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • معروف اداکار کا 10 سالہ بیٹا ڈرائیونگ سیٹ پر، گاڑیوں کی ٹکر سے کروڑوں کا نقصان

    معروف اداکار کا 10 سالہ بیٹا ڈرائیونگ سیٹ پر، گاڑیوں کی ٹکر سے کروڑوں کا نقصان

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار بین ایفلک کے 10 سالہ بیٹے نے دو مہنگی گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر 8 کروڑ روپے کا نقصان کردیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار بین ایفلک کے 10 سالہ بیٹے سیموئیل نے شوروم میں کھڑی مہنگی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا دی۔

    اتوار کو بین ایفلک گلوکارہ جینیفر لوپیز کے ہمراہ لاس اینجلس میں ایک کار شو روم گئے جہاں بین نے اپنے صاحبزادے کو گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیموئیل پیلے رنگ کی لیمبورگنی کی ڈرائیونگ سیٹ سے باہر آرہے ہیں، عقب میں سفید رنگ کی بی ایم ڈبلیو کھڑی ہے جس سے سیموئیل کی گاڑی ٹکرائی۔

    رپورٹس کے مطابق جس لیمبورگنی کی ٹکر ہوئی اس کی مالیت 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 8 کروڑ 23 لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔