Tag: مہوش حیات

  • مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    مہوش حیات کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی مزاحیہ انداز میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو کو دیکھ مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    36 سالہ ادکارہ نے ایک مزاحیہ فلٹر کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کر دی، اس ویڈیو کو دیکھ کر ان کے مداح ہنسنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں بھی بہت مقبول ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر، مصروفیات اور کام کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

  • مہوش حیات کا یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا اعلان، تصویر بھی جاری

    مہوش حیات کا یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا اعلان، تصویر بھی جاری

    پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محوش حیات نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہیں بھارتی میوزک ریپر ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے ہنی سنگھ کے ساتھ شیئر کی گئی مشترکہ پوسٹ میں کام کرنے کا اعلان کیا، اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنے دیسی کلاکار کے ساتھ نئے ٹریک ‘کِلر’ کے لیے تعاون کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    تاہم اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں گانے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن اتنا ضرور بتایا کہ اُن کا یہ گانا بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

    یو یو ہنی سنگھ اور مہوش حیات کے اعلان کے بعد پاکستان سمیت بھارتی مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے گانے کے لیے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

    واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں بھی مہوش حیات نے بھارتی میوزک ریپر سے ملاقات کی تھی جس کی تصویر ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھی۔

  • مہوش حیات اور مومن ثاقب کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

    مہوش حیات اور مومن ثاقب کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات اور مومن ثاقب کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کلپ میں اداکارہ مہوش حیات اور مومن ثاقب کو بھارتی گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مہوش حیات اور مومن ثاقب کی ڈانس ویڈیو کسی دوست نے بنائی، جنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

    مختصر ویڈیو میں مومن ثاقب اور مہوش حیات کو بھارتی گانے پر پنجابی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

    ویڈیو میں مہوش حیات کو دیہاتی پنجابی لڑکی کے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات اور مومن ثاقب نے بھارتی پنجابی گانے اک میرے دیور دا کھنگرا پر ڈانس کی، جسے کافی پسند کیا گیا۔

  • مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل راجہ کیخلاف درخواست 15 اگست تک ملتوی

    مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل راجہ کیخلاف درخواست 15 اگست تک ملتوی

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر)  عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

     سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

    سماعت کے دروان تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کا اظہار کیا۔

    اداکارہ کے وکیل خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ کاغذی کارروائی کے علاوہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، قابل اعتراض تصاویر اور مواد تاحال نیٹ پر موجود ہے۔

     درخواست میں کہا گیا تھا کہ یوٹیوبر سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراوں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ یوٹیوبر عادل فاروق راجہ نے بعد میں ایک اور ویڈیو وضاحت کی اور پہلے والے موقف سے مکر گئے، وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس دوران درخواست گزار سمیت اداکارہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوب کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے  درخواست کی مزید سماعت 15 آگست تک ملتوی کردی۔

  • مہوش حیات جیمز بونڈ کے نقش قدم پر

    مہوش حیات جیمز بونڈ کے نقش قدم پر

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ہالی ووڈ کا شہرہ آفاق کردار جیمز بانڈ 007 ادا کرنے والے اداکار ڈینیئل کریگ سے متاثر ہوگئیں اور ان کے جیسی ڈانس ویڈیو بنا ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اداکار ڈینیئل کریگ کے انداز میں رقص کی ویڈیو شیئر کردی۔

    سیاہ ٹاپ اور جینز میں ملبوس مہوش مختلف اسٹیپس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ڈینیئل کریگ کی مداح تھی، لیکن جب حال ہی میں نے ان کی ڈانس کی ویڈیو دیکھی تو میرا بھی انہی کے جیسا ڈانس کرنے کا دل چاہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    دوسری ویڈیو میں مہوش اور ڈینیئل کے رقص کرنے کے مناظر ساتھ ساتھ موجود ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ یہ اصل ویڈیو ان کے لیے جنہوں نے یہ اب تک نہیں دیکھی تھی، اداکار کی طرح چہرے کو سپاٹ رکھنا آسان کام نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    خیال رہے کہ مہوش حیات کچھ عرصہ قبل مارول اسٹوڈیوز کی منی سیریز مس مارول میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

  • مہوش حیات کے بالوں کا نیا لک، دلچسپ ویڈیو وائرل

    مہوش حیات کے بالوں کا نیا لک، دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بالوں کے نئے انداز کے ساتھ نئی ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں نے ان کی بے حد تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں وہ آئینے کے سامنے کھڑی ہیں اور اپنے بال سنوار رہی ہیں۔

    پس منظر میں ایک آڈیو کلپ چل رہا ہے جس میں ایک آواز کہتی ہے، تمہارے بال بہت اچھے لگ رہے ہیں، جس پر مہوش کہتی ہیں، شکریہ، میں نے انہیں دھویا ہے۔

    کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میرے بالوں کو اچھا لگنے کے لیے کچھ زیادہ محنت کی ضرورت نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    خیال رہے کہ اداکارہ نے چند روز قبل اپنے بالوں کا رنگ اور انداز تبدیل کیا ہے جس سے وہ خاصی تبدیل شدہ دکھائی دے رہی ہیں۔

    ان کے نئے انداز کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے بھی خاصا پسند کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

  • مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ماڈل و سوشل میڈیا اسٹار ’ایسپائرنگ نومیڈ‘ کے گانے پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

    ویڈیو میں انہیں ’گانے پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’Unh unh… not happening !!!

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے شوبز شخصیات سمیت ہزاروں کی متعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات نے گزشتہ دنوں بھی ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    یاد رہے کہ مہوش حیات اے آر وائی ڈیجیٹل کی فلمز کی پیشکش ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلم میں ہمایوں سعید نے ہیرو کا کردار نبھایا جبکہ دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، گوہر رشید، صبا فیصل، سہیل احمد چوہدری شامل تھے۔

  • ’ویڈنز ڈے! ایڈمز‘ مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

    ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں اداکارہ فلم Wednesday ،Addams کے ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

    مہوش حیات کہتی ہیں کہ ’ “I act as if I don’t care if people dislike me. Deep down… I secretly enjoy it.”.

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    انہوں نے گزشتہ دنوں بھی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ کی ویڈیو کو ثنا فخر، صدف کنول ودیگر شوبز ستاروں نے بھی پسند کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    اس سے قبل اداکارہ کی فیفا ورلڈ کپ 2023 کے دوران سابق انگلش اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ سیلفی وائرل ہوگئی تھی، اداکارہ نے اسے سیلفی آف دی ایئر قرار دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    واضح رہے کہ مہوش حیات اے آر وائی ڈیجیٹل کی فلمز کی پیشکش ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، فلم میں ہمایوں سعید نے ہیرو کا کردار نبھایا جبکہ دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، گوہر رشید، صبا فیصل، سہیل احمد چوہدری شامل تھے۔

  • مہوش حیات نئی ونڈر وومن: اداکارہ بھی اپنی خواہش زبان پر لے آئیں

    مہوش حیات نئی ونڈر وومن: اداکارہ بھی اپنی خواہش زبان پر لے آئیں

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی ونڈر وومن بننے کی خواہش ظاہر کردی، مداح پہلے ہی ان کے ونڈر وومن فلم میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیے جانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

    مہوش حیات مس مارول میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد مداحوں کے دل میں گھر کر گئیں، حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ویب سیریز مس مارول میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ونڈر وومن میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

    اب تک ونڈر وومن میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار ادا کرتی آئی ہیں۔

    مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آچکی ہیں، جس میں گال گدوت کے کام کو سراہا گیا، تاہم مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ اب پاکستانی اداکارہ کو اسرائیلی اداکارہ کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔

    اب اس حوالے سے خود اداکارہ بھی اپنی دل کی بات زبان پر لے آئیں، اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ونڈر وومن کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مذکورہ تصویر میں ونڈر وومن کے کاسٹیوم میں گال گدوت کا چہرہ ایڈٹ کر کے ان کی جگہ مہوش حیات کا چہرہ لگایا گیا ہے، مہوش نے اپنی اسٹوریز پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا۔

    ابھی تک مارول اسٹوڈیوز نے ونڈر وومن کی تیسری فلم بنانے کا واضح اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2025 تک سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوگی۔

  • مہوش حیات اگلی ونڈر وومن؟

    مہوش حیات اگلی ونڈر وومن؟

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات مس مارول میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد مداحوں کے دل میں گھر کر گئیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ونڈر وومن فلم کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔

    حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ویب سیریز مس مارول میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ونڈر وومن میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

    ونڈر وومن بھی مارول اسٹوڈیو کی ہی فلم ہے، جس میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار ادا کرتی آئی ہیں۔

    اب تک مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آچکی ہیں، جس میں گال گدوت کے کام کو سراہا گیا، تاہم مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ اب پاکستانی اداکارہ کو اسرائیلی اداکارہ کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔

    ٹویٹر پر متعدد مداحوں نے مہوش حیات کو گال گدوت کا بہتر نعم البدل قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ انہیں ونڈر وومن میں کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔

    مداحوں کی خواہش کے بعد حال ہی میں مہوش حیات اپنی پاکستانی فلم لندن نہیں جاؤں گا کے پریمیئر میں شریک ہوئیں تو وہاں ان سے ونڈر وومن سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

    مہوش حیات نے مداحوں کی خواہش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسکراکر جواب دیا اور امید کا اظہار کیا کہ مارول اسٹوڈیو مداحوں کی خواہش کا احترام کرے گا۔

    ابھی تک مارول اسٹوڈیو نے ونڈر وومن کی تیسری فلم بنانے کا واضح اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2025 تک سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوگی۔