Tag: مہوش حیات

  • مہوش حیات کی بھائی کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    مہوش حیات کی بھائی کے ساتھ گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف  پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھائی کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو ایک بار پھر حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی پاکستانی  اداکارہ  نے اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے بھائی ذیشان حیات پیانو بجا رہے جس پر دونوں بہن بھائی گانا گن گنا رہے ہیں۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ امریکا کے گٹار سینٹر  اسٹرنگز خریدنے گئی، جہاں ہم نے جیمنگ کی اور دیسی میوزک متعارف کرایا، یہ میرا پسندیدہ گانا ہے‘۔

    یاد رہے کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگاتی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ پرفارم کرتی نظر آرہی تھیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد سے اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔

  • بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر مہوش حیات فکر مند

    بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر مہوش حیات فکر مند

    کراچی: معروف اداکارہ مہوش حیات نے بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذموم جرم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مہوش حیات نے، چند روز قبل بچوں سے زیادتی میں ملوث عالمی گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں سے زیادتی ایک گھناؤنا ترین جرم ہے۔

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ اس ہولناک واقعے کے ملزم کی گرفتاری کے موقع کو بچوں کو استعمال کرنے والے مافیاز اور نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔

    مذکورہ ملزم کو 2 روز قبل راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم سہیل ایاز عرف علی بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر برطانیہ اور اٹلی میں بھی سزا کاٹ چکا ہے، ملزم کو گھناؤنے جرم کے باعث دونوں ممالک سے بے دخل کیا گیا۔

    ملزم نے پولیس کی حراست میں پاکستان میں 30 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا، ملزم برطانیہ میں بچوں کے تحفظ کے ادارے میں ملازمت کرتا تھا۔

    خیال رہے کہ مہوش حیات کو گزشتہ ماہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔ مہوش نے اس موقع کو لڑکیوں کی فلاح کے لیے استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

  • کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، مہوش حیات

    کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، مہوش حیات

    کراچی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتارپور راہداری کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔

    اداکارہ مہوش حیات نے لکھا کہ ’امن کے لیے بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن پر کرتارپر راہداری کا افتتاح کرنا ایک حقیقی سنگ میل ہے، یہ سچی ہم آہنگی کی علامت ہے اور پاکستانیوں کے کشادہ دل ہونے کی نشانی ہے۔‘

    مہوش حیات نے مزید کہا کہ اکثر افراد لوگوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرنے کے بجائے دیواریں کھڑی کردیتے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں قومی پرچم اور کرتارپور راہداری کے حوالے سے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

    مزید پڑھیں: یہ شروعات ہے، انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، امید ہے یہ شروعات ہے، انشا اللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، کشمیریوں کو حقوق مل جائیں گے تو برصغیر میں بھی خوشحالی آئے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندازہ ہی نہیں تھا لوگ اتنے محنتی ہیں،اور بھی آگے بڑھ سکتے ہیں، صرف خراج تحسین ہی نہیں دل سے آپ کے لئے دعائیں ہیں، یہاں آتے ہیں توسکھ کمیونٹی کے دلوں میں خوشی ہوتی ہے۔

  • مہوش حیات نے مشہور قول شیئر کردیا

    مہوش حیات نے مشہور قول شیئر کردیا

    کراچی: ستارہ امیتاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی تصویر کے ساتھ شاندار قول شیئر کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مہوش حیات نے عروسی لباس زیب تن کی ہوئی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’اُس نے ناممکن خواب دیکھے مگر دل سے اُن پر چلتی رہی اور پھر اپنی پریوں کی دنیا بسا لی‘‘۔

    یاد رہے کہ انگریزی کا یہ مشہورِ زمانہ قول حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور ایسے شخص کی مزید ہمت باندھی جاتی ہے جو بہت زیادہ محنت و مشقت کے بعد کسی مقام پر پہنچتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ مہوش حیات نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر کامیابی کی منازل طے کرتے کرتے وہ فلمی دنیا تک پہنچیں، گزشتہ برس اداکارہ نے متعدد کامیابیاں سمیٹیں، ان کی خدمات کے پیش نظر حکومت نے انہیں رواں برس تمغہ امتیاز سے نوازا۔

    مزید پڑھیں: ایک سال کی عمر سے مطالعے کی شوقین پاکستانی اداکارہ

    چند روز قبل معروف اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا، جس کے بعد اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کررہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ ’’یہ میرے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں، میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں‘‘۔

  • ’’لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘

    ’’لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘

    کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے آگاہی مہم شروع کردی۔

    وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی سفیر تعینات ہونے والی پاکستانی اداکارہ نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی۔

    مہوش حیات نے لکھا کہ ’’میں وہ خوش قسمت لڑکی ہوں جس کی والدہ کو تعلیم کی اہمیت کا اندازہ تھا اور اُسی نے مجھے دنیا کا سامنا کرنے کا اعتماد دیا‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میں چاہتی ہوں سارے بچے ہی ایسے ہوں، لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘ْ

    ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ایک لڑکی جب پڑھے گی تو اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی، ایک لڑکی جب پڑھے گی تو خومختار بنے گی، ایک سمجھ دار ماں بنے گی اور وہ صرف اپنی ہی نہیں بلکہ سارے گھرانے کی مدد  بھی کرے گی اور آنے والی نسلوں کو سنوارے گی‘‘۔

    ’’ایک لڑکی جب پڑھے گی تو ملک کو مضبوط بنائے گی، پاکستان کا آئین اور قانون ہر لڑکی اور لڑکے کو مفت تعلیم کا حق فراہم کرتا ہے، لڑکی کو پڑھائیں گے تب ہی تو آگے جائیں گے‘‘۔

    علاہ ازیں انہوں نے ویڈیو کا ایک اور پارٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کم عمری میں جبری مشقت کرنے والی لڑکیوں کو تعلیمی میدان میں لانے کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل معروف اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا، جس کے بعد اداکارہ پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کام کرتی نظر آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثر انداز ہونے والی پانچ مسلم خواتین میں شامل

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’یہ میرے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں، میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں‘‘۔

    مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ ’’ آپ سب بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں‘‘۔

  • مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر

    مہوش حیات لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر

    معروف اداکارہ مہوش حیات کو پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔ مہوش حیات پاکستان بھر میں لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے لیے کام کریں گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ وزارت انسانی حقوق حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکوں۔ میں ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہوں جہاں لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دیے جائیں۔

    مہوش نے کہا کہ آپ سب بھی اس مشن میں میرا ساتھ دیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر لڑکیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔

    مہوش حیات نے یہ اعلان لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع سے ایک روز قبل کیا۔ وہ پہلے ہی ملک بھر میں مختلف اداروں کے ساتھ مل کر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کام کر رہی ہیں۔

    مہوش گزشتہ کچھ عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف کھل کر بولتی نظر آئیں۔ انہوں نے کئی بین الاقوامی فورمز پر بھی اپنا نقطہ نظر بیان کیا جبکہ کئی مواقعوں پر وہ بالی ووڈ میں مسلمانوں کو غلط انداز میں پیش کیے جانے اور بھارتی اداکاروں کے دوغلے رویوں پر بھی بات کرتی نظر آئیں۔

    انہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا جب وہ اقوام متحدہ میں امن کی خیر سگالی سفیر ہونے کے باوجود کھل کر لائن آف کنٹرول پر بھارتی بربریت کی حمایت کرتی رہیں۔

  • میری لیکڈ وڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، اداکارہ مہوش حیات

    میری لیکڈ وڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، اداکارہ مہوش حیات

    کراچی : ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ لیکڈ وڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں اُن سے کشمیر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔

    ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس موضوع پر کچھ کہنے سے منع کیا گیا ہے۔ پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ اور صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کیمرے کے سامنے ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئیں۔

    کراچی میں ہونے والی ایک نجی تقریب ہوئی جس میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ایک صحافی نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی ہزاروں یتیم بچے ہیں، ان کیلئے آپ کیا کہیں گی؟۔ اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ انہیں پی آر کمپنی نے ایونٹ سے ہٹ کر بات کرنے سے منع کیا ہے، صحافی کی بار بار درخواست کے باوجود اداکارہ نے کشمیر کے موضوع پر بات کرنے سے منع کردیا تھا۔

  • مہوش حیات کی پریانکا کے شوہر نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل

    مہوش حیات کی پریانکا کے شوہر نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل

    نیویارک: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔

    مہوش حیات نے امریکی گولکار نک جونس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے دوران تک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ یو ایس اوپن ویمنز کے فائنل میچ میں کینیڈا کی 19 سالہ کھلاڑی بیانکا نے امریکا کی تجربہ کار کھلاڑی سرینا ولیمز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

    یوایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے میڈویڈیو آج مد مقابل ہیں۔

  • ہمیشہ وقت کی قدر کی ہے اور دنیا کےساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی عادی ہوں، مہوش حیات

    ہمیشہ وقت کی قدر کی ہے اور دنیا کےساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی عادی ہوں، مہوش حیات

    لاہور : اداکارہ مہوش حیات نے کہا اداکار کو ایوارڈ ملنے کے ساتھ اس کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، ہمیشہ وقت کی قدر کی ہے اور  دنیا  کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی عادی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق امور اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹر ویو کہا ہے کہ بہترین کام کرنے کے عوض ایوارڈ کا حقدار ٹھہرنے پر جو خوشی ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کےساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔

    مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں، ہمیشہ وقت کی قدر کی ہے کیونکہ گیا وقت کبھی لوٹ کرواپس نہیں آتا۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے پاس جتنا بھی وقت ہو اس سے کسی نہ کسی طرح استفادہ کروں۔

    انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی عادی ہوں کیونکہ اسکے بغیر آپ زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثر انداز ہونے والی پانچ مسلم خواتین میں شامل

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اداکاری میں مزید نکھار لاﺅں کیونکہ میرے پرستار مجھ سے بہترین کام کی توقع رکھتے ہیں ۔

    یاد رہے بین الاقوامی میگزین دی مسلم وائبز نے خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم دنیا بھر کی پانچ مسلم خواتین کو منتخب کیا تھا ،ان پانچ خواتین میں مہوش حیات بھی شامل تھیں۔

    مہوش حیات کو بچیوں کی تعلیم کیلئے کاوشوں پر بین الاقوامی میگزین مسلم وائبز نے شامل کیا گیا تھا، مہوش حیات نےاس اعزازپربین الاقوامی میگزین دی مسلم وائبز کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے دنیا کی ان پانچ مسلم خواتین میں سے ہوں ، جو دقیانوسی تصورات کو ختم کرکے دنیا میں تبدیلی کیلیے کوشاں ہیں۔

  • پاکستانی اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثر انداز ہونے والی پانچ مسلم خواتین میں شامل

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات دنیا پر اثر انداز ہونے والی پانچ مسلم خواتین میں شامل

    کراچی : اداکارہ مہوش حیات دنیاپر اثراندازہونےوالی پانچ مسلم خواتین میں شامل ہوگئیں ، مہوش حیات نےاس اعزازپربین الاقوامی میگزین دی مسلم وائبز کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میگزین دی مسلم وائبز نے خواتین کے حقوق کیلئے سرگرم دنیا بھر کی پانچ مسلم خواتین کو منتخب کیا ، جنہوں نے مشکلات کے باوجود دوسری خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی۔

    پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو دنیا کی پانچ اثر انداز خواتین میں شامل کرلیا گیا اور اداکارہ کوان کی سماجی خدمات پرسراہاگیا، مہوش حیات کو بچیوں کی تعلیم کیلئے کاوشوں پر بین الاقوامی میگزین مسلم وائبز نے شامل کیا۔

    ٹاپ فائیو مسلم وومن میں پہلےنمبرپرمصری ایتھلیٹ منال رستم ہیں، دوسری امریکی کانگریس رہنماالہان عمراورتیسرےنمبر پرمہوش حیات ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ مہوش حیات نے بین الاقوامی میگزین مسلم وائبز کےاعزاز دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میرت لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے دنیا کی ان پانچ مسلم خواتین میں سے ہوں ، جو دقیانوسی تصورات کو ختم کرکے دنیا میں تبدیلی کیلیے کوشاں ہیں۔

    خیال رہے مہوش حیات نےکشمیرپرجاری ظلم وستم پربھی انٹرنیشنل میڈیاپرآوازاٹھائی ہے اور کہا تھا کہ پاکستان مخالف بھارتی فلمیں نفرت بڑھاتی ہیں، ہمیں بھارتی فلموں کاجواب دیناچاہیے اور پاکستان پر مغرب کی غلط فہمی دور کرناہوگی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان مخالف بھارتی فلمیں نفرتیں پیدا کر رہی ہیں ، ہمیں اس کا جواب دینا چاہیے،مہوش حیات

    یاد ریے 23 مارچ کو حکومت پاکستان کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کو فلمی دنیامیں بہترین خدمات پرتمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا