Tag: مہیش بھٹ

  • عالیہ بھٹ آج اپنی بائیسویں سالگرہ منارہی ہیں

    عالیہ بھٹ آج اپنی بائیسویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی معصوم اور بھولی بھالی شکل صورت والی عالیہ بھٹ آج اپنی بائیسویں سالگرہ منارہی ہیں۔

    مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ صرف ایک فلم ہٹ ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں جس کے بعد تو انڈسٹری کے ٹاپ ڈائریکٹرز ان کے گھر کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہو گئے۔

     اپنی اس غیر معمولی پذیرائی اور مقبولیت کا عالیہ نے بھی خوب فائدہ اٹھایا اور کئی معروف انٹرنیشنل برانڈز کی ایمبیسڈر بھی بن گئیں۔

    بھولی سی صورت ، شرارتی ادائیں اور آنکھوں میں مستی ، بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیر کا آغازفلم ’’سنگھرش‘‘ میں چائلڈ سٹار سے کیا۔

     فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور پوجا بھٹ کی بہن عالیہ بھٹ نے دو ہزار بارہ میں پہلا مرکزی کردار فلم ”سٹودنٹ آف دی ائیر” میں ادا کیا ۔

    دو ہزار چودہ میں عالیہ بھٹ نے ’’ہائی وے‘‘ میں شاندار اداکاری کیساتھ گلوکاری  کے بھی جوہر دیکھائے۔

    اسی سال عالیہ بھٹ نے ٹوسٹیٹ اور ہمٹی شرما کی دلہنیا جیسی کامیاب فلمیں اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے ۔

  • عالیہ اسٹار ہے اورمیں اسٹارزکے ساتھ کام نہیں کرتا، مہیش بھٹ

    عالیہ اسٹار ہے اورمیں اسٹارزکے ساتھ کام نہیں کرتا، مہیش بھٹ

    ممبئی: مہیش بھٹ نے اکثرنئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے، تاہم جب ان کی بیٹی عالیہ بھٹ کو لے کر فلم بنانے کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عالیہ اپنی دنیا کی ایک اسٹار ہے اور میں اسٹارز کے ساتھ کام نہیں کرتا۔

    بالی وڈ کے 64 سالہ فلم میکرمہیش بھٹ ارتھ ، نام اورڈیڈی جیسی با معنی اورسنجیدہ موضوعات کی فلمیں بنانے کے لئے مشہور ہیں، وہ اپنی فلموں میں نیو کمرز کو بھی موقع دینے میں نہیں ہچکچاتے۔

    اپنے چالیس سالہ فلمی کیریئرکے دوران انہوں نے کئی لوگوں کو موقع دیا اور وہ اسٹار بنے،ان میں انوپمکھیر کا نام بھی شامل ہے ، پھرانہوں نے راہول رائے کوعاشقی، سنی لیون کو جسم ٹو اور پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کو مرڈر تھری میں موقع فراہم کیا۔

  • میں نہیں چاہتی کہ میرا شوہر میرے والد جیسا ہو، عالیہ بھٹ

    میں نہیں چاہتی کہ میرا شوہر میرے والد جیسا ہو، عالیہ بھٹ

    کراچی : (ویب ڈیسک) حال ہی میں بھارتی نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام دی انوپم کھیر شو میں بالی وڈ ہدایتکار مہیش بھٹ اور ان کی صاحبزادی عالیہ بھٹ کو مدعو کیا گیا، جسکا ٹریلر آن ائیر کردیا گیا ہے۔ جس میں انوپم کھیر نے عالیہ بھٹ سے سوال کیا کہ کیا وہ یہ چاہتی ہیں کہ انکا شوہر بھی انکے والد جیسا ہو۔جس پر اداکارہ نے کہا کہ نہیں وہ ایسا نہیں چاہتیں۔

    وا ضح رہے کہ ما ضی میں مہیش بھٹ کی بالی وڈ اداکارہ پروین بابی سے تعلقات کی خبریں سب کی زبانوں پر تھیں، جبکہ اس دوران وہ کرن بھٹ سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھے، جن سے ان کی ایک بیٹی پوجا بھٹ ہیں، اسکے بعد مہیش بھٹ نے دوسری شادی اداکارہ سونی رزدان سے کی جن سے انکی دو بیٹیاں عالیہ اور شاہین ہیں۔