Tag: میئرز

  • لاہور: نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئرز نے حلف اٹھا لیا

    لاہور: نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئرز نے حلف اٹھا لیا

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے لارڈ میئر اور نو ڈپٹی میئرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ نو منتخب بلدیاتی عہدیداروں نے شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناظمین کا نظام 16 سال بعد بدل گیا۔ لاہور کی ضلعی ایوان کے سامنے کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے لارڈ میئر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

    تقریب میں 8 ڈپٹی میئرز نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ ڈپٹی میئر میاں طارق بیماری کے باعث تقریب میں تاخیر سے پہنچے۔

    تقریب روایتی ہلڑ بازی کا شکار ہوئی، تاہم ضلعی ایوان کے ممبران کا کہنا تھا کہ یہ ان کا جوش و جذبہ تھا۔

  • دہشت گردی کے الزام میں ترکی کے2میئرز گرفتار

    دہشت گردی کے الزام میں ترکی کے2میئرز گرفتار

    انقرہ : ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلےمیں جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز کو گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز گلتن کیسانک اور فرات انلی کو دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے پولیس نےگرفتارکر لیا۔

    دیاباقر کےمیئرگلتن کیسانک کو ایئرپورٹ سے جبکہ فرات انلی کو ان کے گھر سے گرفتارکیاگیا۔سیکورٹی کی بھاری نفری نے ٹائون ہال میں واقع سرکاری دفاترکی تلاشی بھی لی گئی اور اہم دستاویزات کو قبضے میں لیاگیا۔

    ترک سیکورٹی حکام کا کہناہےکہ دونوں میئرز پر کردش باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں گرفتارکیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:ترکی میں 20 ٹی وی اور ریڈیو سیٹ بند کرنے کا حکم

    یاد رہے کہ رواں ماہ ترک حکومت نے جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ایمرجنسی کے تحت 20 ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    مزید پڑھیں:ترکی میں 28 منتخب میئرز برطرف

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے ترکی میں اکثریتی قصبوں کے 28 منتخب میئرز کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیاتھا۔