Tag: میئرکراچی مرتضیٰ وہاب

  • پرفارمنس اس سال مزید بہتر بنائی، 37ہزار ٹن الائشیں اٹھا چکے ہیں، میئرکراچی

    پرفارمنس اس سال مزید بہتر بنائی، 37ہزار ٹن الائشیں اٹھا چکے ہیں، میئرکراچی

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پچھلے سال پرفارمنس بہتر تھی اس سال مزید بہتر بنائی، کراچی میں 37ہزار ٹن سے زائد الائشیں اٹھائی جا چکی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لوگ اے سی میں بیٹھ کر الزام تراشی کرتے ہیں، کراچی کے تمام اضلاع اور ٹاؤنز میں کلیکشن پوائنٹ بنائے، ٹارگٹ رکھا تھا کہ شہریوں کی پریشانیوں کو ٹھیک کرنا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ رات تمام کلیکشن پوائنٹس کو کلیئر کردیا تھا، بڑی شاہراہوں کو دھونے کا فیصلہ کیا ہے برنس روڈ سے آغاز کیا، میڈیا کا شکریہ کہ خامیوں والی جگہوں کی نشاندہی کی۔

    انھوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کراچی میں ایم کیو ایم کے کتنے ایم این ایز، ایم پی ایز ہیں، علی خورشیدی اور منعم ظفر کی پریس کانفرنس نہیں دیکھیں۔

    ایم کیوایم چاہتی ہے اچھا ہو تو ہم، برا ہو تو کوئی اور یہ نہیں ہوسکتا، مریم نواز کسی علاقے میں نہیں گئیں لیکن وہاں سب اچھا دکھایا جارہا ہے، ان کا مقصد لوگوں کی کھال اتار کر کھالیں جمع کرنا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علی خورشیدی، منعم ظفر بتائیں انھوں نے 1122 پر کتنی شکایت کیں؟ بہت کھالیں جمع کرلیں اب ٹھنڈے کمروں سے باہر نکلیں۔

    میئر کراچی نے کہا کہ علی خورشیدی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں مجھے چونا لگانا نہیں آتا، وسیم اختر کا دور سب کو یاد ہے، سیاست میں آنے سے پہلے ایم کیو ایم مستقل قومی مصیبت سمجھتا تھا۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی کو فیڈرل بی ایریا رضوان پارک میں قربانی کرتے دیکھا، مریم نواز کہیں گئی نہیں لیکن سب جگہ صاف ستھرا پنجاب آرہا ہے، مریم نوازکی کمپین دیکھی پنجاب کو صاف کرنے کیلئے 30 ارب خرچہ کیا جارہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میرے پاس کے ایم سی میں اتنے وسائل اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کا بجٹ نہیں، تنقید کرنے والوں کا مقصد کھال جمع کرنا تھا اور کھال جمع کرنا ہی رہے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/mayor-karachi-requests-citizens-qurbani/

  • میئر کراچی  نے پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا

    میئر کراچی نے پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا

    کراچی : میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کےایم سی کی ٹوپی پہن کرلوگوں کو ٹوپیاں پہنانے والوں کی ٹوپیاں اتاروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف ڈنڈااٹھالیا اور کہا کےایم سی کی ٹوپی پہن کرلوگوں کو ٹوپیاں پہنانےوالوں کی ٹوپیاں اتاروں گا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رکاری سڑک پر پارکنگ فیس لینے کا کسی کوحق نہیں، مارکیٹ والے سرکاری سڑک پر کوئی پارکنگ چارجزوصول نہیں کر سکتے۔

    خیال رہے کراچی کی شاہراہوں اور تجارتی مراکز میں پارکنگ مافیا کے کارندوں نے شہریوں سے پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ لینا شروع کر دیا۔۔

    شہر کے مختلف مقامات پر پارکنگ فیس کے بورڈ آویزاں کیے گئے ہیں، جو پارکنگ مافیا کے کارندوں نے پھاڑ کر پھینک دیے ہیں، شہری اگر پارکنگ مافیا کے کارندوں کو پیسے دیں تو ٹھیک ورنہ چند ہی منٹوں میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لفٹ کر کے ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دیے جاتے ہیں۔

    پارکنگ مافیا کے کارندے شہریوں سے من مانے پیسے بٹور رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، انتظامیہ ایکشن تو لیتی ہےمگرعمل درآمد کرانے میں ناکام ہے۔

  • عائشہ منزل آتشزدگی، میئر کا شاپنگ مالز، رہائشی عمارتوں کے فائرآڈٹ کا فیصلہ

    عائشہ منزل آتشزدگی، میئر کا شاپنگ مالز، رہائشی عمارتوں کے فائرآڈٹ کا فیصلہ

    میئرکراچی نے کہا ہے کہ فائرآڈٹ کے اقدامات شروع کردیے، کراچی کے تمام شاپنگ مالز اور رہائشی عمارتوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے عائشہ منزل پر آگ لگنے کے واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود عمارتوں کا جائزہ لیا جائیگا کہ ان میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات موجود ہیں کہ نہیں۔

    میئرکراچی کا کہنا تھا کہ فائرآڈٹ سے متعلق اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ کراچی کے تمام شاپنگ مالزاور رہائشی عمارتوں کا آڈٹ کیا جائیگا۔

    انھوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ حکام موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس وقت پہلی کوشش انسانی جانوں کو بچانا ہے.

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمارت میں اس وقت کتنے لوگ ہیں بتانا مشکل ہے۔ جب تک ریکارڈ نہیں دیکھوں گا نہیں بتا سکتا کہ فائربریگیڈ ٹیم کب پہنچی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ہے۔ فوم کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی عمارت کولپیٹ میں لےلیا۔ رہائشی عمارت سے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

    پولیس، ریسکیو ادارے رہائشی عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ فائربریگیڈحکام کادعویٰ ہے کہ 7 فائر ٹینڈرز، 1 اسنارکل اور 1 باؤزر موقع پر موجود ہیں.

  • کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں میں تھیلیوں پر پابندی ہوگی، میئر کراچی

    کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں میں تھیلیوں پر پابندی ہوگی، میئر کراچی

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں میں تھیلیوں پر پابندی لگائی جارہی ہے، ہمیں مل کر مسائل کو حل کرنا ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کےایم سی کی تمام مارکیٹوں میں تھیلیوں پر پابندیاں لگا رہا ہوں، شہر میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے، شہر میں گٹر کے ڈھکن لگاتے ہیں، نشہ کرنے والے نکال کر لے جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ زندگی کے 14 سال صدر کے آس پاس گھومتے ہوئے نکلے ہیں، اس شہر کے مسائل کو حل کریں گے، لوگوں کو امید دلانے کی ضرورت ہے۔

    میئر نے کہا کہ مختلف صنعتی علاقوں میں بیشتر صنعتیں پانی چوری میں ملوث ہیں، ان صنعتوں کے خلاف جلد کارروائی ہوگی، واٹر بورڈ کا کوئی بھی ملازم پانی چوری میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔

    انھوں نے واضح کیا کہ پانی کی چوری کے سسٹم کا حصہ نہیں ہوں، چور خود سامنے نہیں آتا لوگوں کو استعمال کرتا ہے، اس شہر کی کمان سنبھالی ہے اختیارات کی بات نہیں کریں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ریڈلائن جب کام کا آغاز ہوا تو اس وقت ڈالر 150 روپے کا تھا، آج ڈالر 310 روپے کا بھی نہیں مل رہا، ریڈلائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی کوشش ہے، سیف سٹی کے اوپر کام شروع کر دیا ہے، معاہدہ ہوچکا ہے۔

    پہلے فیز میں داخلی، خارجی راستوں، اہم مقامات پر 4 ہزار نئے کیمرے لگیں گے، جوہر چورنگی انڈر پاس آئندہ دو روز میں کھل جائیگا۔