Tag: میئر لندن

  • میئر لندن نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے

    میئر لندن نے پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے

    میئر لندن سر صادق خان نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

    میئر لندن سر صادق خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تو کسی صورت ان کی ہار نہیں ہوگی۔

    نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بابراعظم فارم میں ہیں امید ہے پاکستان ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

    صادق خان نے کہا کہ پاک انگلینڈ میچز کے نتائج زیادہ اچھے نہیں رہے، وہ ہمیشہ جیتنے والی ٹیم کی حامی رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا بخار عروج پر پے، اہم ترین میچ کے اضافی ٹکٹ بھی شائقین نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیے۔

    پاکستان اور بھارت کا مقابلہ جس کا سب کو انتظار ہے، اس کی آن لائن ٹکٹس خریدنے کیلئے 20 سے 30 ہزار شائقین منتظر رہے مگر اضافی ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے، جس کے بعد میچ دیکھنے کے خواہشمند کئی لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس وقت پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹ بھی فروخت ہونے کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے باقی میچز کے ٹکٹس فی الحال آن لائن موجود ہیں۔

    دبئی میں ہونے والے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج اماراتی وقت کے مطابق دن 12 بجے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    بھارتی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے، جو اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف 20 فروری کو دبئی میں کھیلے گی جبکہ پاک بھارت مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

    بھارت گروپ کا اپنا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، شیڈول کے تحت چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں 4 مارچ کو ہوگا۔

  • میئر لندن کا ٹرمپ کے صدر بنتے ہیں بڑی خواہش کا اظہار

    میئر لندن کا ٹرمپ کے صدر بنتے ہیں بڑی خواہش کا اظہار

    میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اُٹھانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے ٹرمپ اس مرتبہ پہلے سے مختلف صدر ہوں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اس مرتبہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ’مل کر‘ کام کرنے کی خواہش ہے۔

    صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت اور ووٹ پر یقین رکھنے والوں کو امریکی صدر کو منتخب صدر تسلیم کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے وعدے کے مطابق حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل حملہ کیس میں ملوث تمام افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔

    نئے امریکی صدر نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتخابات میں قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا شروع کردیا۔

    امریکی صدر نے حلف اٹھاتے ہی اہم اعلانات کر دیے، ان کا کہنا تھا کہ 6 جنوری سمیت دیگر کئی ملزمان کی عام معافی کے اعلانات پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے وعدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والے تمام افراد کیلئے معافی کا اعلان کردیا۔

    اس کے علاوہ امریکی صدر نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈرز کے علاوہ فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈرز پر بھی دستخط کردیے۔

    امریکی سینیٹ نے مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی توثیق کردی گئی، ٹرمپ نے (اے آئی) مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق جوبائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر بھی منسوخ کردیا۔

    ترک صدر نے ٹرمپ کے صدر بننے پر کیا کہا؟

    ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بائیڈن کا2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کردیا، اس کے علاوہ انہوں نے اب تک پچھلی حکومت کے کم ازکم 80 ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کردیے۔

  • میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم سے کیا مطالبہ کیا؟

    میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم سے کیا مطالبہ کیا؟

    لندن: میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام انتخابات کا اعلان کریں۔

    صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہو گئے ہیں، جیتنے کے بعد انھوں نے کہا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

    میئر لندن نے کہا میں ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ہم شہر میں ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔

    برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے بھی کہا کہ امید ہے وزیر اعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں، ملک تبدیلی چاہتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sadiq-khan-elected-mayor-london-third-time/

    واضح رہے کہ صادق خان نے تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کی ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاست دان بن گئے ہیں۔ انھوں نے ووٹرز کو پیغام دیا کہ وہ لندن کے تمام شہریوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ سب کا میئر بنیں گے۔

    صادق خان نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو بھاری مارجن سے شکست دی تھی، صادق خان نے 48 فی صد ووٹ حاصل کیے اور سوزن ہال 33 نے فی صد ووٹ لیے، پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے گھر آنکھ کھولنے والے صادق خان 2016 میں لندن کے پہلے مسلمان میئر بنے تھے۔

  • برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات، میئر لندن کون ہوگا؟

    برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات، میئر لندن کون ہوگا؟

    برطانیہ بھر میں بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہوں گے، برٹش پاکستانی صادق خان ایک بار پھر میئر لندن کے امیدوار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اہم ترین مقابلے میئر لندن کے لئے کنزر ویٹو امیدوار سوزن ہال اور برٹش پاکستانی صادق خان کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لندن میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح 7 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گی، انگلینڈ میں 107 کونسلز کی 2 ہزار 600 نشستوں پر کونسلر کیلئے انتخاب ہوگا۔

    لندن: جنونی شخص کے تلوار سے حملے میں بچہ ہلاک

    برطانوی میڈیا کے مطابق لندن اسمبلی کے 25 ارکان کے انتخاب کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے، ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹرز کو تصویری شناخت دکھانا لازمی ہوگا۔

  • امریکی صدر کی لندن کے میئر صادق خان پر پھر تنقید

    امریکی صدر کی لندن کے میئر صادق خان پر پھر تنقید

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے لیے رسوائی کا باعث ہیں اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا حالیہ بیان لندن میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ پرتشدد واقعات کے پس منظر میں ہے جن میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

    لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے امریکی صدر کے بیان کو انتہائی ناگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ہلاک ہونے والے افراد کے المیے کو میئر پر تنقید کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے دائیں بازو کے رجحانات رکھنے والی مبصر کیٹی ہاپکنز کی لندن میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات کے بارے میں کی جانے والی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے تبصرہ تبصرہ کیا کہ صادق خان ایک مصیبت ہیں اور لندن کو جلد از جلد ایک نئے میئر کی ضرورت ہے۔

    ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ صادق خان لندن کے شہر کو تباہ کررہے ہیں۔

    دوسری جانب صادق خان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میئر اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ وہ اپنا وقت اس نوعیت کی ٹویٹس کا جواب دینے میں ضائع نہیں کریں گے، میئر کی پوری توجہ شہر میں بسنے والے لوگوں کی مدد کرنے اور دباؤ کا شکار ہنگامی سروسز سے نمٹنے پر ہے۔

    جیرمی کوربن نے بھی صادق خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحیح انداز میں پولیس کو اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کررہے ہیں جبکہ کیٹی ہاپکنز نفرت اںگیز اور تقسیم کا باعث بننے والے نظریے کا پرچار کررہی ہے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میئر لندن صادق خان پر شدید تنقید، بے حس میئر قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میئر لندن صادق خان پر شدید تنقید، بے حس میئر قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر شدید تنقید کی ہے، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ صادق خان بہ طور میئر بد ترین ثابت ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے میئر صادق خان مکمل طور پر نا کام رہے ہیں، وہ بد ترین میئر ثابت ہوئے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میرے بہ جائے میئر لندن کو چاہیے کہ اپنے شہر میں جرائم پر توجہ دیں، وہ ایک ’بے حس ناکام‘ میئر ہے۔

    ٹرمپ نے لکھا کہ صادق خان ہر حوالے سے ناکام ثابت ہوئے، انھوں نے برطانیہ کے نہایت اہم اتحادی امریکا کے صدر کے دورے سے متعلق احمقانہ باتیں کیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خان انھیں نیو یارک کے ایک نہایت احمق اور نا اہل میئر ڈی بلاسیو کی یاد دلاتا ہے، جس نے اسی طرح نا خوش گوار حرکتیں کیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو ڈی بلاسیو کا چھوٹا ورژن قرار دیا، کہا کہ خان نیو یارک کے میئر کے قد کا آدھا ہے لیکن دونوں کا کام بد ترین ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ایونٹ ہو، وہ اپنے عظیم دوست برطانیہ کی طرف قدم آگے بڑھاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی نگاہیں برطانوی دورے پر مرکوز ہیں۔

    خیال رہے کہ میئر لندن صادق خان نے صدر ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ وہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، میئر لندن صادق خان

    لندن کے لیے روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا برطانوی دورے کے دوران صادق خان سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ڈی بلاسیو کا جڑواں ہے۔

    گزشتہ ماہ جب بِل ڈی بلاسیو نے امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کیا تو امریکی صدر نے کہا کہ وہ نیو یارک کی تاریخ کا بد ترین میئر ہے۔

    اس کے جواب میں ڈی بلاسیو نے انھیں چال باز فن کار قرار دیا، انھوں نے ایک نیوز شو میں کہا ٹرمپ ’چال باز ڈان‘ ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، میئر لندن صادق خان

    ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، میئر لندن صادق خان

    لندن: میئر لندن صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 ویں صدی کا فاشسٹ قرار دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے ریلیوں میں دئیے گئے بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ان کے خیالات آزادی، اور مذہبی آزادی کی امریکی اقدار کے خلاف ہیں۔

    صادق خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دائیں بازو کی جماعتیں اٹھ رہی ہیں جو 70 سالہ حقوق کے لیے کی گئی ہماری جدوجہد، آزادی اور لبرل جمہوری اقدار کے لیے ایک سنگین خطرہ ہیں۔

    برطانوی اخبار میں لکھے گئے آرٹیکل میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے تین روزہ دورے کے موقع پر ٹرمپ کے لیے ریڈ کارپٹ استقبال برطانوی روایت کے خلاف ہے۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ بغیر ڈیل کے ہی یورپی یونین سے نکل جائے، ٹرمپ

    واضح رہے کہ 2016 میں لندن کی میئر شپ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے صادق خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل برطانیہ پہنچیں گے جہاں وہ ملکہ برطاںیہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

  • میئر لندن صادق خان کو قتل کی دھمکیاں، پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

    میئر لندن صادق خان کو قتل کی دھمکیاں، پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

    لندن: برطانوی دارالحکومت کے مسلمان اور پاکستانی نژاد میئر صادق خان کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں، پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت انہیں تحویل میں لے لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین سے انخلا سے متعلق ریفرنڈم کے انعقاد سے میئر صادق خان کو دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہوا، انہیں زیادہ تر دھمکیاں شدت پسند سفید فام شہریوں کی جانب سے دی جارہی ہیں۔

    میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیوں سے ڈرتے نہیں اور نہ ہی انہیں نفرت کا اظہار کرنے والوں سے کسی قسم کا خوف ہے البتہ میری فیملی ضرور پریشان ہے جن کی تسلی کے لیے سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: میئر لندن صادق خان نے بریگزٹ معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا

    واضح رہے کہ پولیس سے رجوع کرنے کے بعد میئر لندن کو 24 گھنٹے کے لیے حفاظتی تحویل میں لیا گیا اور ان کی سرگرمیاں محدود کردی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق میئر لندن صادق خان کو تین ماہ کے دوران ٹیلی فون اور دیگر ذرائع سے ملنے والی دھمکیوں کی 17 شکایتیں پولیس میں درج کرائی جاچکی ہیں۔

    میئر لندن کو 237 دھمکیاں سوشل میڈیا پر دی گئیں، دھمکیوں پر صادق خان کے اہل خانہ بھی پریشان ہیں جبکہ پولیس حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔