Tag: میئر مرتضیٰ وہاب

  • کراچی میں  قبر کی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی

    کراچی میں قبر کی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی

    کراچی : شہر قائد میں ایک قبر کی سرکاری قیمت 14300 روپے مقرر کردی گئی اور اضافی فیس وصول کرنے والے گورگن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا شہر میں اس وقت 200 سے زائد قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کے پاس صرف 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ تمام قبرستانوں کے انچارج فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں اور انتظامیہ قبر کےنرخ چودہ ہزار تین سو روپے سے زیادہ وصول نہ کرے۔

    انہوں نے خبردار کیا قبروں کی اضافی فیس وصول کرنے والے گورگن کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    میئر کراچی نے کہا کہ شکایت کی صورت میں کے ایم سی کمپلینٹ نمبر 0211339 پر اپنی شکایت اندراج کرائیں۔

    دوسری جانب کراچی میں غیرقانونی قبرستانوں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ مشترکا طورپر اس کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔