Tag: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

  • کراچی کی اندرون گلیوں کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں، میئر مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی اندرون گلیوں کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں، میئر مرتضیٰ وہاب

    کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی اندرون گلیوں کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 25 ٹاؤن ہیں اور ایک کے ایم سی ہے، مین شہر اور بڑی گلیاں کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، اندرون گلیوں کی ذمہ دارکےایم سی نہیں، ٹاؤن کی سڑکوں کی ذمہ داری ٹاؤن کمیٹیوں کی ہوتی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اندرون گلیوں کا دورہ کیا تو جگہ جگہ روڈ کٹے ہوئے ملے ہیں، سوئی گیس یا پانی کی لائن بچھانے کیلئے روڈ کاٹ دیا جاتا ہے۔

    کراچی بارش: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    میئرکراچی نے کہا کہ ایسی بہت سی گلیاں اور سڑکیں ہیں جو کے ایم سی کی ذمہ داری نہیں، شہریوں کو ایشو ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹیوں کو سڑکوں کی مرمت کےلیے فنڈز ملتے ہیں، ٹاؤن کمیٹیاں میرے ماتحت نہیں آتی اس وجہ سےمسائل ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-rain-update/

  • کراچی میں مویشی منڈی کا افتتاح ہوگیا

    کراچی میں مویشی منڈی کا افتتاح ہوگیا

    میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا افتتاح کردیا، انھوں نے نے منڈی کو کراچی کی رونق بھی قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈی کی وجہ سے شہرقائد میں رونق لگ جاتی ہے، کراچی مویشی منڈی میں لاکھوں جانور لائے جاتے ہیں، پاکستان بھر سے بیوپاری مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی منڈی میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں، ٹریفک مسائل ہمارے لیے چیلنج ہے، جولوگ آتے ہیں ان کیلئے ٹریفک کے مسائل بھی حل کریں گے۔

    کراچی مویشی منڈی میں خریداروں کے لیے منفرد ٹوکن سسٹم متعارف

    رات کے اوقات میں پولیس پٹرولنگ کو مزید مؤثر بنائیں گے، تبدیلی کا لفظ بےکار ہوگیا یہ بہتری کا سال ہے، بڑے پیمانے پرٹریڈ ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق یہ بہتری جاری رہے گی، اُمید ہے بیوپاریوں کا کاروبار یہاں پر اچھا چلےگا۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملکی معیشت کے حوالے سے شہر قائد کی اہمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-illegal-cattle-markets-established-areas-removed/

  • 100 ارب منتقل کرائیں، سحری، افطاری کرانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، میئرکراچی

    100 ارب منتقل کرائیں، سحری، افطاری کرانے سے مسائل حل نہیں ہوتے، میئرکراچی

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سحری اور افطاری کرانے سے نہیں کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل پر چورنگی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامران بھائی، وعدے کو پورا کریں 100 ارب روپے منتقل کرائیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آپ وفاقی حکومت سے 100 ارب دلوائیں میں حساب دوں گا، یا تو اعلان نہ کرو، اگرکرتے ہو تو پورا کرو، بات کرنا آسان ہوتا ہے کام کرنا مشکل ہے۔

    وفاق سے 100 ارب کراچی کو کیسے ملیں گے؟ گورنر سندھ نے فارمولا بتا دیا

    میئر کراچی نے مزید کہا کہ گورنر صاحب، میں نے آپ کے کہنے پر خط لکھا تھا، کامران بھائی میری ڈیمانڈ کیے ہوئے 8 روز ہوگئے، گورنر سندھ میرا دوست اور اس شہر کا محسن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ نئے پارکس بنانے جا رہی ہے، کراچی میں 50 پارکس کے وژن کو پورا کریں گے۔

    کراچی کے میئر کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو کام کے ذریعے جواب دیں گے، اللہ پاک حاسدین کے شر سے سب کو بچائے۔

    https://urdu.arynews.tv/governor-sindh-kamran-tessori-murtaza-wahab/

  • کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، واٹر بورڈ نے بڑی رعایت فراہم کردی

    کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، واٹر بورڈ نے بڑی رعایت فراہم کردی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کیلئے اہم اقدام کیا ہے، بقایاجات کی ادائیگی کیلئے خصوصی رعایتی پالیسی میں توسیع کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واٹر کارپوریشن نے بقایاجات ادائیگی کیلئے خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی توسیع کی ہے، ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئےرعایتی اسکیم کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو آسان اقساط میں واٹرکارپوریشن بقایاجات جمع کرانے کا موقع ملےگا، شہری مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، بروقت واٹر کارپوریشن کے بقایاجات ادا کریں۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کی آمدن بڑھنے سے فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتر سہولتوں کی فراہمی میں مدد ملے گی، شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولت کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

    ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ رعایتی پالیسی کی تحت واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین مستفید ہونگے، ریٹیل صارفین کو بقایاجات جمع کرانے پر رعایت کیساتھ اقساط کی سہولت فراہم کی جائیگی، تمام بقایاجات یکمشت ادائیگی پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    6 ماہ میں بقایاجات کی ادائیگی کرنے والے کو 25 فیصد رعایت دی جائےگی، 9 ماہ میں بقایاجات جمع کرانے والے کو 20 فیصد رعایت ملے گی۔

    ترجمان واٹرکارپوریشن نے مزید بتایا کہ ایک سال میں بقایاجات جمع کرانے والوں کو 15 فیصد رعایت دی جائےگی، 15 ماہ میں بقایاجات جمع کرانے والوں کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

    گزشتہ 3 ماہ میں رعایتی پالیسی سے واٹر کارپوریشن کی آمدن میں ماہانہ 20 کروڑ اضافہ ہوا، مقررہ تاریخ کے بعد نادہندگان کیخلاف واٹر کارپوریشن کے نئے ایکٹ کے تحت ایکشن ہوگا۔

    ترجمان نے کہا کہ صارفین رعایتی بلزحاصل کرنے کیلئے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز آفس سے رابطہ کریں، صارفین کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کریں۔