Tag: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

  • میونسپل ٹیکس کے لیے بلدیہ عظمیٰ اور کے الیکٹرک میں معاہدہ

    میونسپل ٹیکس کے لیے بلدیہ عظمیٰ اور کے الیکٹرک میں معاہدہ

    کراچی: میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اور ٹیکس وصولی سے متعلق قرارمنظور ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے بتایا کہ سٹی کونسل اجلاس میں میونسپل یوٹیلیٹی چارجز و ٹیکس وصولی سے متعلق قرارداد منظور کی گئی، بلدیہ عظمیٰ اور کے الیکٹرک کے درمیان اجلاس میں بنیادی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والا اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا، آمدن کو شفاف طریقے سے شہر کی فلاح و بہبود اور ترقی کے مد میں خرچ کیا جائیگا۔

    میئر کراچی مرتضی وہاب کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اس مد میں ہونے والی تمام آمدن و اخراجات کی خود نگرانی کروں گا۔

    اس سے قبل میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ کےالیکٹرک بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق قرارداد منظور ہوئی ہے پچھلے ادوار میں فائلیں پھینک کر لوگ کہتے تھے ہمارے پاس اختیارات نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس معاملے کو ایشو بنا کر عدالت لے کر گئی تھی عدالت کا شکرگزار ہوں انھوں نے تسلیم کیا ٹیکس لگانا کونسل کا اختیار ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس ٹیکس سے 4 ارب روپے ماہانہ جمع ہوں گے، 100 یونٹ والوں سے ٹیکس نہیں لیا جائے گا جب کہ 100 سے 200 یونٹ والوں سے 20 روپے اور 200 سے 300 والوں سے 40 روپےٹیکس لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ مئیر کراچی مرتضی وہاب نے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی ختم کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس پر حکم امتناعی جاری کیا تھا اور بجلی بلوں کے ذریعے شہریوں سے میونسپل چارجز وصول کرنے سے روک دیا تھا۔

  • ’’لیاری ندی ہو یا ملیر ندی اسے گرین زون بنائیں گے‘‘

    ’’لیاری ندی ہو یا ملیر ندی اسے گرین زون بنائیں گے‘‘

    میئر کراچی نے کہا ہے کہ لیاری ندی ہو یا ملیر ندی اسے گرین زون بنائیں گے، جگہ اور پودے دیں گے آج سے ہی شجرکاری مہم کا آغاز کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عالمی یومِ ماحولیات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرارتی عناصر ہیں وہ پودے نکال کرلے جاتے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سب پر اثرانداز ہورہی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 2014 میں میری بیٹی پیدا ہوئی تو اس وقت گل مہر کا درخت لگایا، اب گل مہر کو بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں، میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں نے نیم کا درخت لگایا۔

    انھوں نے کہا کہ ڈیٹا بیس بنایا جائے کہ کراچی میں کتنے بچے بچیاں ہیں، صنعتیں میٹھا پانی استعمال کر رہی ہیں، پہلا ٹی پی ون گٹر باغیچے پر کام شروع کردیا ہے، ہمیں خود پودا لگانا ہوگا۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کوئی افغانستان اور امریکا سے آکر ملک ٹھیک نہیں کرےگا، فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم خود اس ملک کو ٹھیک کرینگے، معاشرے میں ایک دوسرے سےدوریوں کے قصوروار ہم خود ہیں۔

  • سیاسی اختلافات اپنی جگہ حافظ نعیم میرے بڑے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

    سیاسی اختلافات اپنی جگہ حافظ نعیم میرے بڑے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی اور پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ حافظ نعیم میرے بڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حافظ نعیم الرحمان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    اس موقع پر میئر کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ حافظ نعیم میرے بڑے ہیں۔ بلاول بھٹو کا یہی فلسفہ ہے نفرت و تفریق کی سیاست ختم ہو۔

    شہر قائد کے مئیر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • باتوں سے کام ہوتے تو نعیم الرحمان اقوام متحدہ کے سیکرٹری ہوتے: میئر کراچی

    باتوں سے کام ہوتے تو نعیم الرحمان اقوام متحدہ کے سیکرٹری ہوتے: میئر کراچی

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کے مسائل حل کرنا ہے، باتوں سے اگر کام ہوتے تو نعیم الرحمان اقوام متحدہ کے سیکرٹری بن چکے ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی کو میں یا میری جماعت پسند نہیں تو نہ ہو مگر کراچی کیلئے لازمی سوچیں،لوگوں کو تکلیف دے کر اس احتجاج پر یقین نہیں رکھتا۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو میں یا میری جماعت پسند نہیں تو نہ ہو مگر کراچی کے لئے لازمی سوچیں سیاسی احتجاج پر یقین رکھتا ہوں لوگوں کو تکلیف دے اس احتجاج پر یقین نہیں رکھتا سندھ اسمبلی کی عمارت کا ایک تقدس ہے۔

    ’’ لیاقت علی خان نے پاکستان کا جھنڈا اسی اسمبلی میں لہرایا تھا اسی اسمبلی کا ہی گھیراو کیا جارہا ہے جن کو عوام نے مسترد کیا وہ اجتجاج کررہے ہیں، جن کو عوام نے 8 فروری کو مسترد کیا انکو ہمیشہ عوام نے مسترد کیا ‘‘۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کو کبھی کراچی سے سیٹ نہیں ملی، جماعت اسلامی اپنے عروج کے دور میں کبھی نہیں جیتی، کراچی میں اس وقت مختلف جماعتوں کا اسٹیک ہے سب کو کام میں دھیان دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے مسائل حل کرنا ہے، باتوں سے اگر کام ہوتے تو نعیم الرحمان اقوام متحدہ کے سیکٹری بن چکے ہوتے باتوں سے کام ہوتا تو حلیم عادل او آئی سی کے ممبر بن چکے ہوتے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم ن لیگ کے ساتھ کچھ شرائط پر اتحاد پر ہیں، ہم نے ان سے کہا تھا سندھ کا گورنر پی پی سے ہوگا لیکن معاہدہ یہ ہوا کہ پنجاب کا گورنر پی پی اور سندھ کا ن لیگ سے ہوگا، امید کرتا ہوں ن لیگ اپنے وعدے کی پاسداری کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں بگاڑ کے کون کون ذمہ دار ہیں سب کو پتہ ہے ہمیں تو بگاڑ کو ٹھیک کرنا ہے کے ایم سی کے اثاثوں کو بحال کرنا چاہتے ہیں بند اسپورٹس کی چیزوں کو کھولنا ہماری ترجیح ہے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ اسکواش کپملکس موجود ہے مگر بچے کھیل نہیں جاسکتے، کے ایم سی کی جائیداد پر لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے، کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس میں ممبر شپ اسٹارٹ کروں تو اعتراض شروع ہوجاتا ہے۔

  • ویڈیو: قبضہ میئر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم اور مرتضیٰ وہاب آمنے سامنے

    ویڈیو: قبضہ میئر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حافظ نعیم اور مرتضیٰ وہاب آمنے سامنے

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وہ قبضہ میئر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں حافظ نعیم اور مرتضیٰ وہاب آمنے سامنے آئے، حافظ نعیم نے کہا مرتضیٰ وہاب سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے، اعتراض نظام پر ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان اپنی بات پر ڈٹ کر بولے کہ قبضہ میئر کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، انھوں نے کہا کونسل میں بجٹ لائیں اس پر بات کر لیتے ہیں۔

    انھوں نے کہا ایڈمنسٹریٹر کراچی پی پی کے تھے کیوں کہ 15 سال سے ان کی حکومت ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بجٹ پرانی تاریخوں میں پاس کرا لیا، ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہر یو سی کو کم از کم 3 کروڑ کے فنڈز تو دیں، میئر کراچی بجٹ لے کر آئیں اور اکثریت سے پاس کرا لیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا نعیم الرحمان سے سوال بنتا ہے کہ وہ کیوں اختلاف کی سیاست کر رہے ہیں؟ ہم خاموش نہیں ہیں کام کر رہے ہیں، بجٹ سے متعلق تمام تفصیلات کے ایم سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

    ’گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا‘

    میئر کراچی نے کہا ن لیگ یا جماعت اسلامی سے پارلیمانی سیاست پر لیکچر کی ضرورت نہیں ہے، میں چاہتا ہوں تمام جماعتیں سنجیدہ ہو کر بیٹھیں اور کراچی کے مسائل پر گفتگو کریں۔

    انھوں نے کہا ذمہ داری سے کہتا ہوں بجٹ 13 جون کو پاس ہو گیا تھا، کے ایم سی بجٹ سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں تھا، کونسل آئینی و قانونی باڈی ہے، جماعت اسلامی کو بجٹ پر اعتراض ہے تو قرارداد پیش کرے، حافظ نعیم الرحمان بات کے لیے تیار ہیں تو کل ان کے پاس آ جاتا ہوں۔


  • میئر کراچی  نے ’نامکمل‘ گلستان جوہر انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

    میئر کراچی نے ’نامکمل‘ گلستان جوہر انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

    کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نامکمل گلستان جوہر انڈر پاس کا افتتاح کردیا، 1100 میٹر طویل انڈرپاس عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نامکمل گلستان جوہر انڈر پاس عوام کے لئے کھول دیا، میئرکراچی اورڈپٹی میئر نےموٹر سائیکل پرانڈر پاس کامعائنہ بھی کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تین اہم منصوبوں پر2.1ارب روپےکی لاگت آئی، گلستان جوہر چورنگی پر انڈرپاس کا آج افتتاح کر رہے ہیں، انڈرپاس 1100میٹر لمبا اور 19میٹر چوڑا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور ناصر شاہ کاشکرگزار ہوں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ کنٹونمنٹ بورڈفیصل کاہے لیکن پیپلزپارٹی بلاتفریق کام کرنے پریقین رکھتی ہے، اختیارات کا رونانہیں روتی۔

    میئر کراچی نے کہا کہ یہ انڈرپاس کھولنا ضروری تھا تاکہ سروس لین پر کام کرسکیں ، جوہر چورنگی انڈر پاس کے اطراف سروس لین بھی ٹھیک کرکے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے60روزمیں بہت سارےمنصوبے مکمل ہونے کےقریب ہیں، اب ایک کےبعد ایک افتتاحی فیتےکٹیں گے۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ماضی میں جو لوگ تھے اگر وہ کام کرتے تویہ حالات نہ ہوتے، ت سے صرف ’’تنقید‘‘نہیں ’’ترقی ‘‘اور ’’تعمیر‘‘بھی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ سفاری پارک اور چڑیاگھر کراچی میں ترجیحی فہرست میں ہیں ، سفاری پارک اور چڑیاگھر کی بہتری کیلئے ٹیم بیرون ملک سےآرہی ہے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ناتھاخان پل پرکام چل رہاہےمیرے لئ ےکہناآسان تھاکہ اختیارات نہیں لیکن ناتھاخان کےنیچےکےانڈرپاس پرکل سےکام شروع کردیا جائے گا۔

  • ’حافظ نعیم 4 سال شیروانی کا انتظار کریں، کراچی کی بہتری کے لیے ساتھ دیں‘

    ’حافظ نعیم 4 سال شیروانی کا انتظار کریں، کراچی کی بہتری کے لیے ساتھ دیں‘

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان 4 سال شیروانی کا انتظار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ حافظ نعیم شہر کی بہتری کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ساتھ دیں، شیروانی کے لیے انہیں 4 سال کا انتظار کرنا ہوگا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کام اچھا ہونا چاہئے اورپورا ہونا چاہئے، چیئرمین پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا گجر نالے کے اطراف کی سڑکیں بھی بنائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وعدے کو تکمیل کے مراحل میں داخل کیے بغیر چلے گئے۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں سرکاری چیز فری ہونی چاہیے، ہمیں اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرپارک چلانے کی بات کرتے ہیں تو تنقید ہوتی ہے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ ہم بے ایمان نہیں اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرینگے، ملیر والا بد قسمت واقعہ ہوا سلمان عبداللہ مراد بچے کے والد کے پاس گئے۔

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کھمبے، لائٹیں اور پارکوں کی گرل چوری ہورہی ہے، سب ویڈیو تو بناتے ہیں کوئی 15 کو اطلاع نہیں کرتا، پی آئی ڈی سی پل دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے خوبصورت بنایا تھا کھمبا اٹھا کر لے گئے۔