Tag: میئر کراچی

  • مسئلہ فلسطین عالمگیر انسانی مسئلہ ہے، میئرکراچی

    مسئلہ فلسطین عالمگیر انسانی مسئلہ ہے، میئرکراچی

    کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نےکہا ہے کہ مسئلہ فلسطین ایک عالمگیر انسانی مسئلہ ہے، اسرائیل کا غاصبانہ تسلط انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی نفی اور توہین کا منہ بولتا ثبوت ہے، اقوام متحدہ فلسطین میں صیہونی مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت طلباء بھی موجود تھے۔

    فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ایک انسانی مسئلہ ہے اور اس کے لیے جد وجہد کرنا ایک عظیم فریضہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری مسلسل انسانی حقوق کی پامالی افسوس ناک ہے اور سرزمین فلسطین پر غاصب اسرائیل کا قبضہ درا صل انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی نفی اور توہین کے مترادف ہے۔

    mayour-karachi-1

    میئر کراچی نے فاؤنڈیشن کے وفد کو یقین دلایا کہ کراچی شہر کے عوام فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، میں بطور میئر کراچی فلسطین کاز کے لئے اپنا تعاون جاری رکھوں گا، علاوہ ازیں میئر کراچی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کے لئے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کیے  جائیں۔

    پڑھیں: ’’ فلسطین تنازعہ، علیحدہ ریاستوں کی صورت میں‌ حل ہوگا، امن کانفرنس اعلامیہ ‘‘

    اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسیم اختر کووفد کی جانب سے میئر کراچی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

    فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد نے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی طرف سے درخواست کی کہ شہر کراچی کی کسی ایک سڑک کو ’’شارع قدس‘‘ قرار دے کر قبلہ اول اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی نمونہ کیا جائے تا کہ آنے والی نسلوں تک مسئلہ فلسطین زندہ رہے۔

  • میئر کراچی کو قبضہ کیے گئے پلاٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

    میئر کراچی کو قبضہ کیے گئے پلاٹ پر داخلے سے روک دیا گیا

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمئیر کو کلفٹن میں قبضہ کئے گئے ایک پلاٹ پر داخل ہونے سے روک دیا گیا، وسیم اختر نے نالے پر قبضہ کی گئی دیواروں کو گرانے کے احکامات جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر شہر قائد کے دورے پر نکلے اورمختلف نالوں کا جائزہ لیا، کلفٹن میں نہر خیام کے نالے پر قبضہ کئے گئے پلاٹ پرمئیر کراچی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ نے انہیں روک دیا۔ جس کے بعد وسیم اختر نے نالے پر قبضہ کئے گئے پلاٹ کی دیواروں کو فوری طور پر گرانے کے احکامات جاری کردیئے۔

    مئیر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے نالوں پر بڑ ے بڑے لوگوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، قبضہ مافیا مضبوط ہوتا جارہا ہے۔

    صحافی کی جانب سے میئرکراچی سے گجرنالے پر قائم غریبوں کی بستی توڑ نے کا سوال کیا گیا تو وسیم اختر نے کہا کہ پرانی باتوں کی نہیں آج کی بات کریں۔ اس موقع پر مئیرکراچی ایم کیوایم لندن کے حوالے سے کیے گئے سوال پرگفتگو ختم کرکے چلے گئے، مئیر کراچی کے ہمراہ کے ایم سی کے دیگر افسران بھی مو جود تھے۔

  • ہمارے ہاتھ بندھے ہیں، کام نہیں کرنے دیا جا رہا،: وسیم اختر

    ہمارے ہاتھ بندھے ہیں، کام نہیں کرنے دیا جا رہا،: وسیم اختر

    کراچی: شہر میں جاری 100 روزہ صفائی مہم کے دوران میئر کراچی وسیم اختر کام کا جائزہ لینے عائشہ منزل پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہیں، ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میئر کی 100 روزہ صفائی مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران میئر وسیم اختر نے عائشہ منزل کا دورہ کیا اور وہاں کام کا جائزہ لیا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ بھی 100 روزہ صفائی مہم میں شامل

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں مقامی حکومتوں کو پنپنے نہیں دیا جاتا۔ اختیارات دیے جائیں یا نہ دیے جائیں شہر کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہیں، ہمیں کام کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ شہر کو چار چاند لگانا چاہتے ہیں۔ ایسا کرنے نہیں دیا جا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل تعلیم دلوانا آسان کام نہیں ہے۔ والدین مشکلات برداشت کر کے بچوں کو تعلیم دلاتے ہیں۔ شہری اپنے علاقوں کو صاف رکھیں۔ ہمارے دین میں صفائی نصف ایمان ہے۔ 100 دن کی مہم میں طلبہ اپنے علاقوں کو صاف رکھیں۔

  • وزیر اعلیٰ بھی 100 روزہ صفائی مہم میں شامل

    وزیر اعلیٰ بھی 100 روزہ صفائی مہم میں شامل

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی حمایت کے بعد خود کو مضبوط محسوس کر رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر کی 100 روزہ صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری نہیں جانتے کہ علاقہ کنٹونمنٹ کا ہے یاڈی ایم سی کا، عوام کو صرف مسائل کے حل سے دلچسپی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے 10 روز میں یونیورسٹی روڈ کی مرمت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شہر کے گٹر بہہ رہے ہیں، کچرا منہ چڑا رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کی جانب سے صفائی مہم کی حمایت پر میئر کراچی وسیم اختر نے مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی شمولیت کے بعد خود کومضبوط محسوس کر رہا ہوں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں اقتدار ملنے کے باجود عوام کو ڈلیور نہ کر سکے۔ وسیم اختر نے کہا کہ برسوں کا بگاڑ سدھارنے میں وقت لگے گا۔ اس بار سب مل کر نیک نیتی سے کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ میئر کراچی نے چند روز قبل شہر کی 100 روزہ صفائی مہم کا اعلان کیا تھا جس کا کل آغاز کردیا گیا۔

  • میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز

    میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر صفائی مہم پر نکلے تو ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں سے سامنا ہوگیا۔ وسیم اختر کہتے ہیں کہ 100 روز سڑکوں پر ہوں گے، سب کوغداروں کا پتہ چل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر شہر کی تعمیر اور ترقی کے لیے 100 روزہ منصوبے کے پہلے دن صفائی مہم کے لیے نکلے تو ان کا سامنا ایم کیو ایم لندن کے کارکنان سے ہوگیا۔

    میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفرنس کی جس کے دوران ایم کیو ایم لندن کے کارکنان نے بدمزگی پیدا کرنے کی کوشش کی تاہم وسیم اختر بھی ڈٹ گئے۔


    MQM-London workers raise pro-Altaf slogans in… by arynews

    وسیم اختر بدمزگی کی کوشش کرنے والوں پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 100 دن میں کراچی میں تبدیلی نظر آئے گی۔

    میئر وسیم اختر اور ان کی انتظامیہ نے شاہ فیصل کالونی میں صفائی کر کے سو روز مہم کا آغاز کیا۔

    واضح رہے کہ وسیم اختر نے دو دن قبل شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے 100 روزہ منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کا آج آغاز کردیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے 4 اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا چاہتے ہیں جس کے لیے ابتدائی طور پر بطور نمونہ عمل 15 سے 20 یو سیز میں اسکول، ڈسپنسری اور پلے گراؤنڈ بنانے جا رہے ہیں۔

  • ایکشن پلان ہوچکےاب ڈیولپمنٹ پلان شروع کریں،وسیم اختر

    ایکشن پلان ہوچکےاب ڈیولپمنٹ پلان شروع کریں،وسیم اختر

    کراچی: مئیر کراچی وسیم اختر کا کہناہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ پلان پرتوجہ دیں گےتوکراچی آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہناتھاکہ سندھ اسمبلی آکر اچھا لگا ہے،اسمبلی سےیادیں وابستہ ہیں۔

    میئر کراچی کا کہناتھا کہ اسمبلی آمد پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے خوش آمدید کیا اور اجرک اور ٹوپی پہنائی جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات میں کراچی سمیت سندھ بھر کےمعاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

    وسیم اختر کا کہناتھا ڈیولپمنٹ پلان پرتوجہ دیں گےتوکراچی آپریشن کی ضرورت نہیں پڑےگی۔انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر شہر کے مسائل حل کریں گے۔

    میئر کراچی کا کہناتھا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچرتباہ،پانی کی عدم فراہمی کےمسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 ماہ پہلے کراچی کا پہلا مسئلہ کچرا اٹھانا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ہارڈلائنرہوں مگرکراچی کے لیے ہوں۔اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دیں تاکہ عوام کی جانب سے منتخب کیے گئے نمائندے عوام کے بنیادی مسائل کوحل کرنےکے لیے کام کرسکیں۔