Tag: میئر کراچی

  • مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج

    مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج

    کراچی : مرتضیٰ وہاب کا میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب کامیئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کے نوٹی فکیشن کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست گزار محمد عامر نے استدعا کہ الیکشن کمیشن کا مرتضیٰ وہاب کی بطورمیئرتقرری کانوٹی فکیشن معطل کیاجائے۔

    درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن لڑنے کیلئےجو قانون بنایا گیا وہ آئین سےمتصادم ہے، مرتضیٰ وہاب کے انتخاب کےقانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔

    آئینی درخواست میں معاملے کی نوعیت کے پیش نظر 20 جون کو سماعت کی استدعا کی ہے جبکہ درخواست میں صوبائی حکومت،الیکشن کمیشن ،مرتضیٰ وہاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

  • کراچی کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑوں گا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑوں گا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑوں گا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر قائد کو چلانے کے لیے صوبائی حکومت کی سپورٹ چاہیے ہوتی ہے، کراچی بڑا شہر ہے ہمیں تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے گا، میئر جب سڑک پر ہوتا ہے تو تمام ادارے مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں اختیارات بھی ہوں اور چیک اینڈ بیلنس بھی ہو۔

    نومنتخب میئر کراچی نے کہا کہ اگر اداروں کے معاملات میں دوسرے ادارے مداخلت کریں گے تو کام نہیں ہوسکتا، سٹی کونسل معروضی وجود میں آگئی ہے جو ایک قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کوشش کروں گا ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں، سیاسی معاملات کو سیاسی پلیٹ فارم پر ہی لڑنا چاہیے عدالتوں میں نہیں۔

    پی ٹی آئی کے آج 31 لوگ نہیں آئے تھے، حافظ نعیم الرحمان

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آج 31 لوگ نہیں آئے تھے، 6 سے 7 لوگ ایسے بھی تھے جو کل رات تک رابطے میں تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگ بھی تھے جو اپنے بھائی کو ویڈیوز دے کر گئے تھے، ایسی ویڈیوز بھی موجود ہیں لوگ کہہ رہے ہیں کہ دباؤ ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ان لوگوں کو ایک مقام پر رکھا تھا یہ کیسا الیکٹورل سسٹم ہے کہ 30 لوگ غائب ہیں۔

  • بلاول، زرداری کی نظریں آپ پر ہیں، یو سی چیئرمینوں کے عشائیے میں پی پی رہنماؤں کا خطاب

    بلاول، زرداری کی نظریں آپ پر ہیں، یو سی چیئرمینوں کے عشائیے میں پی پی رہنماؤں کا خطاب

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد میئر مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ رات یو سی چیئرمینوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کے الیکشن کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے نامزد میئر مرتضیٰ وہاب نے یو سی چیئرمینز کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں پی پی کے 155 یو سی چیئرمین شریک ہوئے۔

    رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور نے تقریب سے خطاب میں کہا کل آپ کوڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہے، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری آپ کو دیکھ رہے ہوں گے، ان کی نظریں آپ پر ہیں۔

    فریال تالپور نے کہا الیکشن کا نتیجہ دیکھ کر قیادت آپ پر فخر محسوس کرے گی، پارٹی قیادت آپ کو دیکھ رہی ہوگی اُن کا سر فخر سے بلند کرنا آپ کا کام ہے، مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد کو ایڈوانس مبارک دیتی ہوں۔

    آج پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا: حافظ نعیم

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کل تک صبر کیجیے گا جب تک نتیجہ نہیں آ جاتا تب تک انتظار کیجیے گا، میئر کے الیکشن کے بعد ڈپٹی میئر کو دوبارہ ووٹ دینا، کل آپ سب کو نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے، صبر کے لیے دوائی چاہیے تو میں ساتھ لایا ہوں۔ نثار کھوڑو نے کہا یاد رکھو پولنگ بند کرانے کا الزام ہم پر نہ آئے، کل صبر کا دامن تھامے رکھنا ہے۔

    سعید غنی نے کہا جماعت اسلامی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے گی، کہ الیکشن کا عمل ممکن نہ ہو، جماعت والے ہر حربہ استعمال کر کے الیکشن ٹالنے کی کوشش کریں گے، ہم سب نے ذمہ داری سے اس عمل کو ہر حال میں مکمل کرانا ہے۔

  • آج پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا: حافظ نعیم

    آج پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا: حافظ نعیم

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر تمام ممبر آئیں گے تو ہمیں سو فی صد ووٹ ملیں گے، انشا اللہ جماعت اسلامی کا میئر بنے گا، میئر کراچی کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کو سرپرائز ملے گا۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا پی ٹی آئی کے چیئرمینوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے لوگوں کو غائب کیا ہے، دنیا کو معلوم ہے کہ لوگوں کو الگ کر کے رکھا ہوا ہے لیکن الیکشن کمیشن کو معلوم نہیں۔

    حافظ نعیم نے کہا ہمیں سیٹیں زیادہ ملیں انھوں نے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا، آج ہم 9 ٹاؤنز جیت چکے ہیں انھوں نے 4 ٹاؤنز پر قبضہ کر لیا، اشتہارات دینے کے لیے پیسہ بہت اور کام کرنے کے لیے پیسہ نہیں، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی کو پسند نہیں کرتے۔

    انھوں نے کہا سندھ ہائیکورٹ نے گرفتار لوگوں کو سامنے لانے کے لیے آرڈرجاری کیے، اگر تمام ممبر آئیں گے تو ہمیں 100 فی صد ووٹ ملیں گے، پیپلز پارٹی سے کہتا ہوں جمہوریت، آئین اور قانون کو تسلیم کریں، لوگوں کو موقع دیں وہ اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں، کیوں زبردستی کی سیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    حافظ نعیم نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی اے ٹیم کا کردار ادا کر رہا ہے، لیکن آپ عوام کے جذبوں کو شکست نہیں دے سکتے۔

  • میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان کا دعویٰ

    میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان کا دعویٰ

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ میئر کراچی ہماری پارٹی کا ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی رہنما ہم سے رابطے میں ہیں اور امید ہے پی ٹی آئی والے اپنے چیئرمین کی ہدایت کے خلاف نہیں جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ پارٹی ہدایت کے برعکس ووٹ دیں گے تو ان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا اور پارٹی ہدایت کے باوجود نہیں آتے تو پارٹی ان کے خلاف کارروائی کرے گی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ڈپٹی میئر کراچی کا عہدہ پی ٹی آٗئی کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں سے بھی بات چیت کررہی ہے، ہم نے ن لیگ، جے یو آئی، ٹی ایل پی سے بھی رابطہ کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے نام پر پیپلزپارٹی میں ابھی بھی جھگڑے چل رہے ہیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھ حکومت کا ترمیم کردہ اینی پرسن والا قانون کل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے جارہے ہیں، الیکشن تو مرتضیٰ وہاب نے لڑا نہیں باہر سے آرہے ہیں کہیں ان کے لالے نہ پڑجائیں۔

  • میئر کراچی کے لیے  ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    میئر کراچی کے لیے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ میئرکراچی کے لیے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میئر کراچی کے لیے یپلزپارٹی کے نمبرز پورے نہیں ہیں اب یہ جو بھی کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سندھ حکومت کے ہاتھ میں ٹول آگیا ہے اس کی آر میں یہ دھمکیاں دینے میں کامیاب نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے قانونی طور پر میئر کے لیے گنتی پوری نہیں ہورہی یہ نو مئی کے واقعات کو جواز بناکر طاقت کا استعمال کررہے ہیں اورمقدمات کی دھمکیاں دے کر لوگوں کو توڑنے کی کوشش جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نمبر سے واضح ہوگیا ہے کہ میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا، ڈھائی سال سے یہ بلدیاتی الیکشن تک نہیں چاہتے تھے اب میئر کے انتخاب کے لیے جلدی ہوگئی ہے۔

    اس سے قبل پروگرام ’خبر‘ میں پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میئر کیلئے پیپلزپارٹی کراچی کی سب سےبڑی جماعت کےطور پر سامنے آئی کراچی کی بڑی جماعت ہونےکی وجہ سےاصولی طور پر میئر ہمارا ہوناچاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عددی اعتبار سے ہم سب سے آگے ہیں جب کہ جماعت اسلامی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر ہے، اس اعتبار سے میئر بنانا ہمارا حق ہے، اس پراسس کو جلد مکمل ہونا چاہیے تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔

  • میئر کراچی کے لیے ہمارے 9 ارکان کم ہیں، سعید غنی کا اعتراف

    میئر کراچی کے لیے ہمارے 9 ارکان کم ہیں، سعید غنی کا اعتراف

    کراچی: صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے اعتراف کیا ہے کہ اگر میئر کراچی کے لیے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے ارکان مل جائیں تو ہمارے 9 ارکان کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پی پی کی جانب سے الیکشن کے بعد سے تحریک انصاف سے سپورٹ کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی ممبرز کا اتفاق ہو چکا تھا۔

    سعید غنی نے کہا ’’کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کر کے ووٹ دینے سے روکا جا رہا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ ممبرز ووٹ دینا چاہتے ہیں تو 9 مئی واقعے کے بعد ہم انھیں گرفتار نہ کریں، اصولی طور پر سمجھتا ہوں کہ اگر وہ جیل میں ہوئے تو ووٹ دینے کے لیے انھیں لایا جانا چاہیے۔‘‘

    وزیر محنت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکثر ممبر خود جماعت اسلامی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، انھوں نے کہا تھا اگر کراچی کے مسائل حل کرنے ہیں تو پیپلز پارٹی کا میئر بہتر ہوگا۔

    انھوں نے کہا ’’جماعت اسلامی کہہ رہی تھی کہ حلقے بھی پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں، بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیاں ہمیشہ سے حکومتیں کرتی تھیں، 2013 میں قانون بنایا گیا تھا اور اسی کے تحت حلقہ بندی حکومت نے کرنی تھی، لیکن عدالت نے کہا کہ حلقہ بندیاں کرنا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔‘‘

    سعید غنی نے کہا ’’حافظ نعیم کی دلیل مان بھی لیں تو 2015 میں بھی پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیاں کی تھیں، اس وقت تو ہم نہیں جیتے، ایم کیو ایم کا میئر بن گیا تھا، اس بار جو حلقہ بندیاں ہوئیں وہ الیکشن کمیشن نے کی ہیں ہم نے نہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’ہم تو اب بھی چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے ساتھ بیٹھیں اور آگے بڑھیں، اگر میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کو اکثریت ملتی ہے تو میئر بن جائیں، اگر انھیں ووٹ نہیں ملتا تو پھر جو بھی نتائج ہوں کھلے دل سے تسلیم کریں۔‘‘

  • ’ناجائز ایڈمنسٹریٹر کو ناجائز میئر بنانے کی مذمت کرتے ہیں‘

    ’ناجائز ایڈمنسٹریٹر کو ناجائز میئر بنانے کی مذمت کرتے ہیں‘

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ناجائز ایڈمنسٹریٹر کو اب ناجائز میئر بنانے کا اعلان کر دیا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی نے پی پی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کے عہدے کے لیے نامزدگی پر رد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ناجائز ایڈمنسٹریٹر کو ناجائز میئر بنانا چاہتے ہیں۔‘‘

    پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے یہ بلدیاتی الیکشن سے بچتے اور بھاگتے پھر رہے تھے، جب زبردستی الیکشن کرائے گئے تو دھاندلی کی سب حدیں پار کر لی گئیں، الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر نتائج کو تبدیل کیا گیا۔

    مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی نے کہا ’’اب پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کو بھی اغوا کیا جا رہا ہے، اور منتخب نمائندوں پر مقدمے کر کے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔‘‘

    مرتضیٰ وہاب کی میئرکراچی کیلیے نامزدگی پر حافظ نعیم کا ردعمل

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما کاشف شورو کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

  • مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ

    مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ

    کراچی: پیپلز پارٹی نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میئر کراچی کے لئے پیپلز پارٹی نے  آصف زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو اور سینئر رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفقی وزیر بلاول بھٹو نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی کیلئے پی پی کے امیدوار کی منظوری دیدی ہے۔

    کراچی کے 25 ٹاؤنز میں چیئرمین کے امیدواروں کے نام بھی فائنل کرلیے گئے ہیں، پرویز دودا بلدیہ، ہمایوں محمد خان ماڑی پور ٹاؤن چیئر مین جبکہ سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کیلئےچیئرمین کے امیدوار ہونگے۔

    اس کے علاوہ پیپلز پارٹی نے حیدرآباد میئر  کے لیے کاشف شورو کے نام کی منظوری دی ہے۔

  • زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی کا الزام

    زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی کا الزام

    کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے الزام لگایا ہے کہ جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ حافظ نعیم نے خود کہا ہے کہ ہمیں ووٹ اس لیے ملا کہ سیلاب متاثرین کو راشن دیا، زکوٰة کا پیسہ جماعت اسلامی نے اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ میئر کراچی کا انتخاب مئی میں‌ متوقع ہے، جنوری میں‌ الیکشن ہوا ہے لیکن میئر کراچی کے لیے 4 ماہ لگا دیے گئے، الیکشن کمیشن بتا دے کہ اتنی تاخیر کی وجہ کیا ہے؟

    انھوں نے سوال اٹھایا کہ 11 سیٹوں کا الیکشن 18 جنوری کو کیوں نہیں ہو سکتا تھا؟ انھوں نے مزید کہا کہ قانون میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن 60 دن میں تمام کیسز نمٹائے گا۔

    جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے باہر ان کی مقبولیت کہاں چلی گئی ہے، کراچی سے باہر نکل کر ان کی حالت کیوں خراب ہے، جب کہ ہم نے شہری اور دیہی علاقوں میں الیکشن جیتا ہے، کراچی میں ہمارے 5 ایم این ایز ہیں، ضمنی الیکشن اور کنونمنٹ بورڈ ہم نے جیتے ہیں، ہمارے مینڈیٹ پر سوال اٹھاتے ہو تو سب سے بڑا سوال آپ کے مینڈیٹ پر ہے۔