Tag: میانمر

  • میانمار کی ریاست راکھین میں اسکول پر شیلنگ

    میانمار کی ریاست راکھین میں اسکول پر شیلنگ

    راکھین:‌میانمار کی ریاست راکھین میں اسکول پر شیلنگ کے نتیجے میں درجنوں بچے زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھین میں خودمختاری کی لڑائی کے دوران مسلح بدھ مت کے پیروکاروں اور افواج کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئی ہیں۔

    مقامی رکن پارلیمنٹ نے نیوز ایجنسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ آرٹلری فائر سے اسکول کو نشانہ بنایا گیا ہے، شیلنگ کے نیتجے میں خواموی چونگ گاؤں کے پرائمری اسکول میں زیر تعلیم متعدد بچے زخمی ہوگئے۔

    رکن پارلیمنٹ کے مطابق وزارت صحت نے 19بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے اور اس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    فوجی ترجمان اور بدھ متوں نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے، فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 20 ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے اور حملے کے ذمہ دار باغی ہیں۔

    واضح رہے کہ سرکاری فوج اور بدھ مت کے باغیوں کے درمیان خطے کی خودمختاری کے لیے مسلح جھڑپیں جاری ہیں اور 2018 سے اب تک دسیوں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

    اراکان آرمی کی جانب سے مسلح بغاوت کی وجہ سے خطے میں نیا انتشار پیدا ہوا جہاں بدترین ملٹری کریک ڈاؤن کے باعث مسلم اکثریت والے خطے میں 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان ہجرت کر چکے ہیں۔

  • میانمر کی صورتحال پر عمران خان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

    میانمر کی صورتحال پر عمران خان نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد: میانمر کے مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو خط تحریر کر دیا، اقوام متحدہ مسلمانوں کے تحفظ میں ناکام نظر آرہی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میانمر کی صورت حال پر بان کی مون کو لکھے گئے گئے خط میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلے عام مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی جو انتہائی شرمناک ہے۔

    اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا اور نہ ہی اس حوالے سے عالمی برادری نے کوئی آواز اٹھائی۔

    عمران خان نے کہا ہے میانمر کی بد تر صورت حال کے باعث مسلمان ہجرت کرنے پر مجبور ہیں،مگر انسانی حقوق کے علمبرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

    عمران خان نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

    پاکستانی حکومت کی جانب سے خاموشی پر بھی عمران خان نے سخت تنقید کی اور کہا کہ سمندر میں پھنسے مسلمانوں کے لئے ترکی کے صدر نے جو اقدام کئے وہ قابل تعریف ہیں مگر حکومت پاکستان کیوں خاموش ہے،مسلم برادری کے تحفظ میں پاکستان بھی اپنا کردار ادا کرے۔