Tag: میانوالی

  • سنگین حادثے کے بعد فوری مدد، میانوالی میں یہ کیا ہوا؟ (ویڈیو رپورٹ)

    سنگین حادثے کے بعد فوری مدد، میانوالی میں یہ کیا ہوا؟ (ویڈیو رپورٹ)

    (28 اگست 2025): پاکستان میں اکثر حادثات کے بعد زخمیوں کو فوری طبی امداد نہیں ملتی لیکن میانوالی میں زخمی کو فوری ریسکیو اور طبی مدد دی گئی۔

    پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے بیشتر شہر میں خودکار کیمروں کا جال بچھا کر اور انہیں ایک مربوط نظام سے جوڑ کر سیف سٹی بنا دیا گیا ہے۔ یہ سیف سٹی کیمرے ہر وقت ہر کسی پر نظر رکھتے ہیں اور عوام کے لیے بروقت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

    میانوالی کو بھی سیف سٹی کا درجہ حاصل ہے۔ یہاں لگے سیف سٹی کیمرے بھی ہر وقت نظر رکھتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ مصروف شاہراہ پر ہوا جہاں سیف سٹی نے ایک شخص کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    میانوالی کی مصروف شاہراہ پر ایک دل دہلا دینے والا حادثہ رونما ہوا۔ بے قابو لوڈر رکشا انتہائی تیز رفتاری سے موڑ مڑنے والی کار سے جا ٹکرایا۔ حادثے کا یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے لمحہ بہ لمحہ محفوظ کیا۔

    جس وقت سی سی ٹی وی کیمرے یہ منظر دیکھ رہا تھا۔ عین اسی وقت کنٹرول روم میں بھی یہ حادثہ دیکھا جا رہا تھا۔

    سیف سٹی افسر نے حادثے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔ انہوں نے ریسکیو ٹیم اور ٹریفک وارڈن کو موقع پر روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد موقع پر فراہم کر کے اسپتال منتقل کیا۔

    پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یاد رکھیں! سڑک پر ایک لمحے کی لاپروائی، بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ سیف سٹی کیمرے ہر وقت متحرک ہیں لیکن اصل تحفظ تب ہی ہو سکتا ہے، جب ہم سب قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

  • میانوالی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار ہوگئے

    میانوالی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار ہوگئے

    میانوالی(8 اگست 2025): سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 6 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی میں کندیاں کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے رائفلز، 2 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے، فرار ہونیوالے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے کندیاں کے قریب ناکہ بندی کرلی، دہشت گرد پولیس ودیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

  • گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے نوجوان جان سے چلا گیا

    گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے نوجوان جان سے چلا گیا

    میانوالی : پنجاب کے شہر میانوالی میں گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گیلے کپڑوں سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    نوجوان لگائی گئی سولر پلیٹ کی صفائی کر رہا تھا کہ اچانک شدید جھٹکا لگا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    عینی شاہدین کے مطابق اوشاک پینل کو گیلا کپڑا لگا کر صاف کر رہا تھا جبکہ پینل دھوپ میں مکمل چارج ہو چکا تھا اور پانی کے باعث کرنٹ پیدا ہوا، جس نے نوجوان کو کرنٹ لگا ، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔

    خیال رہے بہت سے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ سولر پینل سے بجلی خارج نہیں ہوتی، یا وہ کرنٹ نہیں دیتا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

    مکمل دھوپ میں چارج سولر پلیٹوں میں وولٹیج موجود ہوتا ہے، اور اگر پانی یا گیلا کپڑا لگایا جائے تو کرنٹ لگنے کا قوی امکان ہوتا ہے، جو مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

    سولر پلیٹس کی صفائی کے وقت اہم احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے، سولر پلیٹس کی صفائی ہمیشہ خشک کپڑے یا خصوصی برش سے کریں اور صفائی سے قبل کنٹرولر یا انورٹر سے کنکشن منقطع کریں۔

  • بچوں کی لڑائی ، 2 سگے بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کردیا

    بچوں کی لڑائی ، 2 سگے بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کردیا

    میانوالی : بچوں کی لڑائی پر دو سگے بھائیوں نے ڈنڈوں کے وار کرکےایک دوسرے کو قتل کردیا، ڈی پی اومیانوالی اختر فاروق نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقےگھنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بچوں کی لڑائی پر 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔

    ڈنڈوں کے وار کرکے دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کردیا ،پولیس نے بتایا کہ بچوں کے گلی میں کھیلنے پر جھگڑا ہوا اور ا والدین جھگڑے میں آگئے۔

    بھائیوں کی شناخت محمد آصف اور عبدالباسط کےنام سے ہوئی، تاہم ڈی پی اومیانوالی اختر فاروق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پپلاں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں بچوں کو تیز موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنے پر ہونے والے معمولی جھگڑے کے دوران دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

    جاں بحق دونوں افراد کی شناخت فاروق اور حسین کے نام سے ہوئی تھی،اہلخانہ کا کہنا تھا جھگڑا بچوں کو تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے سے منع کرنے پر پیش آیا، مقتولین پارٹنر شپ پر پاپڑ کا کارخانہ چلاتے تھے۔

  • میانوالی: قبول خان چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    میانوالی: قبول خان چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    میاںوالی : پولیس نے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان چیک پوسٹ پر خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق میاںوالی میں تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر12سے14 دہشت گردوں نے راکٹ لانچرزاور ہینڈگرنیڈز سے حملہ کیا، جس پر پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کرکے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

    حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات 2 اہلکار گولی لگنے زخمی ہوئے، تاہم فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او میانوالی اور بہادراہلکاروں کو شاباش دی اور کہا گزشتہ چند ماہ میں پولیس نے دہشت گردوں کے نو حملے ناکام بنائے ہیں۔

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عام شہریوں کو ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنے لگی

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عام شہریوں کو ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنے لگی

    لاہور : پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئر ایمبولینس سے مریض کی کامیاب منتقلی عمل میں لائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جان بچانے کا "گولڈن آور” شروع ہوگیا، جس کے تحت عام شہریوں کو بھی ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنے لگی۔

    میانوالی میں چھت سے گرنے والی خاتون کی ایئرایمبولینس کےذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی کرکے جان بچائی گئی۔

    چالیس سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی، ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے انھیں فوری علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔

    ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ میانوالی میں ائیرایمبولینس کی پہلی لینڈنگ ہوئی ، جس میں خاتون مریضہ کو ریسکیو کیا گیا، یہ ٹرائیل بیس آزمائشی سروس تھی، ایئر ایمبولینس کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا۔

    مریض کے اہل خانہ نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر "فرشتہ” قرار دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پنجاب کی عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کرلیا گیا ہے، میانوالی میں چھت سے گرنے والی خاتون کو راولپنڈی اسپتال پہنچایا گیا۔

    انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیاری اور بروقت علاج ہر شہری کا حق ہے اور اسے یقینی بنایا جائے گا۔

  • میانوالی: بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    میانوالی: بھائی نے بہن کو قتل کردیا

    میانوالی: تھانہ عیسیٰ خیل کی حدود میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنجاب کے میانوالی میں پیش آیا جہاں تھانہ عیسیٰ خیل کی حدود میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیکر ڈی ایس پی سے رپورٹ طلب کرلی ہے تاہم عیسیٰ خیل ایس ایچ او کو پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچنےکا حکم بھی جاری کیا ہے۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ قتل کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کے بعد تحقیقار کا آغاز کیا جائے گا۔

  • میانوالی میں مدر چائلڈ اسپتال کا افتتاح

    میانوالی میں مدر چائلڈ اسپتال کا افتتاح

    میانوالی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی میں مدر چائلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں شروع کیے گئے ہیلتھ کارڈ سے 29 لاکھ لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی میں مدر چائلڈ اسپتال کا افتتاح کردیا، اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈلیوری کے دوران سب سے زیادہ خواتین کی اموات پاکستان میں ہوتی ہیں، اپنی حکومت کے ساڑھے 3 سال میں سب سے زیادہ خوشی ہیلتھ کارڈ کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک ہیلتھ انشورنس پر 30 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پورا خیبر پختونخواہ ہیلتھ کارڈ سے کور ہے، کسی بھی نجی اسپتال سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس ہے ہماری حکومت گئی تو ہیلتھ کارڈ پر وفاق کی توجہ نہیں ہے، وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ کو فنڈ نہیں کر رہی، ہیلتھ کارڈ آنے کے بعد لوگوں نے اسپتال بنانا شروع کر دیے تھے۔

    سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں ہیلتھ کارڈ سے پورا پنجاب کور کریں، ہیلتھ کارڈ سے 29 لاکھ لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

  • مریم نواز، نوازشریف اور  شہباز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

    مریم نواز، نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

    میانوالی : پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر نے وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی میں وزیرداخلہ رانا ثناللہ، مریم نواز،نوازشریف ، وزیراعظم شہبازشریف اورخواجہ آصف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی۔

    مقدمے کی درخواست پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر سلیم گل نے ڈی پی او کو دی ہے۔

    جس میں کہا کہ رانا ثناللہ نے ٹی وی پر پاکستان کی عدلیہ کو دھمکیاں دیں ، راناثنااللہ کے بیان سے ججوں میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ راناثنانے چیف سیکریٹری پنجاب ، کمشنر لاہور کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، دھمکی آمیزبیان جیو ٹی وی پرچلنےکی وجہ سے پنجاب بیوروکریسی میں خوف و ہراس پھیلا۔

    پی ٹی آئی ضلع میانوالی کے صدر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ،رانا ثنا نے بیانات مریم نواز، شہباز اور نوازشریف کے کہنے پر دیے۔

  • کرپشن کرنے والوں سے نہ بات ہوگی نہ ہی این آراو دیں گے، وزیراعظم کا واضح اعلان

    کرپشن کرنے والوں سے نہ بات ہوگی نہ ہی این آراو دیں گے، وزیراعظم کا واضح اعلان

    میانوالی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے ڈاکوؤں سےڈیل کرنےوالی قوم تباہ ہوجاتی ہے ، کرپشن کرنےوالوں سے نہ بات ہوگی نہ این آراو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میراایک گلہ ہے ، کارکنوں کواتنی دوررکھاانہیں سامنے آنے دینا تھا، میانوالی کےکارکنان کاآج خاص طورپرشکریہ اداکرتاہوں، میانوالی کےکارکنان کی وجہ سےآج میں یہاں تک پہنچا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5سال مکمل ہونگے تومیانوالی میں تاریخی ترقی ہوچکی ہوگی، میانوالی کےعوام ہمیشہ میرےساتھ چلے ہیں ، وعدہ کیاتھا موقع ملا تو میانوالی کے لوگوں کے احسان کابدلہ اپنی کارکردگی سے چکاؤں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی ایسانہیں ہوا کہ کمزورعلاقوں کوساتھ لےکرچلنےکی کوشش ہوئی ہو، غریب اورغریب ہو گیا، پیچھے رہنے والے علاقے اور پیچھے رہ گئے، 5سال مکمل ہوں گے توسب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہوچکی ہوگی، میانوالی کے لیےسڑک بنناشروع ہوگئی ہے،ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نمل یونیورسٹی اقتدارمیں آکرنہیں اپنی محنت سے بناناشروع کی، نمل یونیورسٹی میں دنیابھرسےلوگ آکرتعلیم حاصل کررہےہیں، نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈیونیورسٹی بنےگی۔

    مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان ہی دنیاکابڑمسئلہ مہنگائی ہے، سوچنےکی بات ہےمہنگائی کیوں ہوئی، کوروناکےباعث دنیامیں تجارت کم اورکاروبارختم ہوگئے، تجارت کم ہونے سےچیزیں کم ہونےلگیں اورمہنگائی بڑھ گئی۔

    عمران خان نے بتایا کہ 1982کےامریکامیں تاریخ کی سب سےزیادہ مہنگائی ہوئی ، پاکستان اب بھی اللہ کاشکرہےکہ سب سےزیادہ سستاملک ہے، تیل ،کوئلے اورخوردنی تیل کی قیمتیں باہربڑھیں توپاکستان میں بھی بڑھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 3مہینےمیں دنیا میں قیمتیں کم ہونگیں توپاکستان میں بھی کم ہوجائیں گی، کم آمدن والوں کوتیل ،گھی اوردالوں پر30فیصدکی سبسڈی دے رہے ہیں۔

    کامیاب پاکستان پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام میں سب سےکمزورخاندانوں کی مددکی جائےگی، ایک خاندان کو بلاسود 5 لاکھ قرضہ دیا جائے گا، 27 لاکھ روپے کا سود کے بغیر گھر بنانے کے لیے قرض ملے گا۔

    ہیلتھ کارڈ سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیدیں گے، سرکاری اورنجی اسپتالوں میں 10لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوسکے گا، غریب خاندان میں بیماری ہوتوخاندان قرض لےکرعلاج کراتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیسہ نوجوانوں کی اسکالر شپس پر خرچ کر رہےہیں، وفاقی، پنجاب اور کے پی حکومت 47ارب روپےکی اسکالر شپس دیں گی، 62 لاکھ نوجوانوں کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کسی کی غلامی نہیں کرے گا، پاکستان وہ ملک بنے گا، جو کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا، پاکستان اب وہ ملک ہے ، جس میں عوام کے مفاد میں فیصلے ہوں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ جن کانظریہ مختلف ہےان سےبات کرنےکےلیےتیارہیں، لیفٹ ہو یا رائٹ سب کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں، بلوچستان میں یا کوئی اورسب سےبات چیت کریں گے، ان سے بات نہیں کریں گے جو پاکستان کاپیسہ لوٹ کرباہر لے گئے، لوٹ مارکرنے والوں اورکرپشن کرنے والوں سے بات ہوگی نہ این آراو دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑےڈاکوؤں سےڈیل کرنےوالی قوم تباہ ہوجاتی ہے، ہرمہذب معاشرہ چوروں کوجیلوں میں ڈالتاہے ان سے ڈیل نہیں کرتا، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پربنی مسلمان قوم نےحکمرانی کی، ہم پاکستان کواٹھائیں گےاور ایک عظیم قوم بنائیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ اس ملک کوادھرلےکرجاؤں جس کے لیے پاکستان بناتھا، کوئی طاقت پاکستانی قوم کوعظیم بننےسےنہیں روک سکتی، دنیامیں مثال دی جاتی ہے پاکستانی قوم نےکوروناکابہترین مقابلہ کیا۔

    عمران خان نے مزید بتایا کہ مہنگی بجلی کےمعاہدے ہماری حکومت سے پہلے کےہیں، سولرٹیوب ویل سےمتعلق کام شروع کریں گے، بلدیاتی الیکشن آرہا ہےآپ بھرپورتیاری کریں اور میانوالی کےعوام بلدیاتی انتخابات میں بھرپورشرکت کریں۔