Tag: میاں اسلم اقبال

  • نیب قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے: میاں اسلم اقبال

    نیب قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے: میاں اسلم اقبال

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب، میاں‌ اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نیب قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پی ٹی آئی وزرا کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں.

    میاں‌ اسلم اقبال نے کہا کہ نیب نے ہمارے وزیرکو اب بھی زیرحراست رکھا ہوا ہے، اپوزیشن دوستیاں نبھانے کے بجائے حق کی بات کرے.

     پی پی رہنما خورشید شاہ کو نیب نے بلایا تھا، مشورہ ہے کہ خورشید شاہ کے پاس جو بھی ثبوت ہیں، وہ پیش کردیں.

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، کرپشن کے ثبوت آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں، صوبائی وزیرسبطین خان کا تعلق میانوالی سے ہے، وہ بھی زیرحراست ہیں، سبطین خان اپنی بے گناہی ثابت کریں اور باہر آجائیں.

    مزید پڑھیں: نیب نے 71 ارب وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے: جسٹس (ر) جاوید اقبال

    وزیر اطلاعات پنجاب کا کسی کا نام لیے بغیر کہنا تھا کہ جو شخص وزیراعظم کے جہازمیں بیٹھ کر بیرون ملک چلا جائے، اس کو کیسے پکڑا جائے گا، اس کا بھی تعین کیا جائے.

    خیال رہے کہ گزشتہ آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو روالپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے قوم نے وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہا، میاں اسلم اقبال

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے قوم نے وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہا، میاں اسلم اقبال

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو بندوق کے زور پر نہیں جھکا سکتا، مودی اور بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے قوم نے وزیراعظم کی آواز پرلبیک کہا، کل ہرپاکستانی نے باہرنکل کرثابت کیا وہ بھی کشمیری ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو بندوق کے زور پر نہیں جھکا سکتا، مودی اور بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔

    صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خا ن کا جنرل اسمبلی میں خطاب قوم کی ترجمانی ہوگا، وزیراعظم اقوام عالم کو کشمیرمیں بھارتی مظالم پر آگاہ کریں گے۔

    پنجاب کابینہ سے تبدیلوں سے متعلق میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں نہیں ہو رہیں تاہم وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار تبدیلی پر با اختیار ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 27ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 27ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، میاں اسلم اقبال

    بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیرپراپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور جبر کشمیریوں کو جھکا سکا ہے اور نا کبھی جھکا سکے گا، بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نہتے کشمیری اپنے لہو سے جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ بھارتی مظالم اور جبر کشمیریوں کو جھکا سکا ہے اور نا کبھی جھکا سکے گا۔

    میڈیا سے گفتگو میں میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

    پاکستانی قوم مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھر پور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔

    پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن کر بھر پور وکالت کی ہے۔ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کرائے اور معصوم کشمیریوں کا خون بہانے سے باز رہے۔

  • مسئلہ کشمیر کواس اندازمیں اجاگرکرناعمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، وزیراطلاعات پنجاب

    مسئلہ کشمیر کواس اندازمیں اجاگرکرناعمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، وزیراطلاعات پنجاب

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو انتہائی اہمیت دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کواس اندازمیں اجاگر کرناعمران خان کا ہی کریڈٹ ہے، پاکستان نے بھارت کو ناک آؤٹ کر دیا، اب حل نکالنا ہوگا۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ثابت ہوا کہ شخصیت سچی ہو تو پرچیوں کی ضرورت نہیں رہتی، عالمی میڈیا نےعمران خان کے دورہ امریکا کو انتہائی اہمیت دی، خارجہ محاذ پر پاکستان تیزی سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

    امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔ پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش بھی کی۔

  • پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، وزیر اطلاعات ایک بار پھر تبدیل

    پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، وزیر اطلاعات ایک بار پھر تبدیل

    لاہور: پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، وزیر اطلاعات صمصام بخاری سمیت متعدد وزرا کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات کو ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا، صمصام بخاری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ انہوں نے رواں برس 6 مارچ کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

    صمصام بخاری کو سابق وزیر فیاض الحسن چوہان کے متنازعہ بیانات کے باعث مستعفی ہونے کے بعد صوبے کا نیا وزیر اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔

    سابق وزیر اطلاعات فیاض چوہان اقلیتی برادری سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    فیاض چوہان نے ہندو برادری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ میرا مخاطب بھارتی وزیر اعظم، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، پاکستان میں ہندو اقلیت نہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں ہندوؤں کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔

    تاہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس نوعیت کا کوئی بھی بیان قابل قبول نہیں، کسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی۔

    صمصام بخاری کی جگہ میاں اسلم اقبال کو اطلاعات اور کلچر کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

    دیگر تبدیل شدہ محکمے

    پنجاب کابینہ میں مزید کئی وزرا کے محکمے تبدیل کیے گئے ہیں، یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لے کر وزیر کھیل پنجاب محمد تیمور خان کو سیاحت کا محکمہ دیا گیا ہے۔

    اسی طرح راجہ بشارت سے وزارت بلدیات کا قلمدان واپس لے کر سوشل ویلفیئر اور محکمہ بیت المال کا چارج دے دیا گیا۔