Tag: میاں چنوں

  • انسانیت سوز واقعہ :  شوہر بیوی کو جوئے میں ہار گیا

    انسانیت سوز واقعہ : شوہر بیوی کو جوئے میں ہار گیا

    میاں چنوں: جوا کھیلنے والا شخص اپنی بیوی ہار گیا اور تاہم اہلیہ کے انکار پر جواری نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں شوہر بیوی کو جوئے میں ہار گیا۔

    خاتون نے جیتنے والے کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تاہم اہلیہ کے انکار پر جواری نے تشدد کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، واقعہ نواحی علاقہ 46 پندرہ ایل میں پیش آیا۔

    یاد رہے چند سال قبل چنیوٹ میں جواری شوہر اپنی بیوی کو جوئے میں ہار گیا تھا تاہم خاتون نے جواریوں کے ساتھ تعلقات بنانے کے انکار کیا تو تیز دھار آلے سے اس کا چہرہ بگاڑ دیا۔

    مہوش نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ میں نویں کلاس کی طالبہ ہوں پیپر دینے کیلئے اپنے میکے گئی ہوئی تھی، گزشتہ رات علی رضا مجھے واپس گھر لے گیا اور جوئے میں مجھے ہارگیا تھا، جب دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا کہا، میرے انکار پرعلی رضا غصے میں آگیا اور مجھے کمرے میں بند کردیا، شوہر نے تیز دھار آلے سے میرے چہرے پر کٹ لگائے۔

  • 9 سالہ بچی اور ماں پر پالتو کتے کا حملہ

    9 سالہ بچی اور ماں پر پالتو کتے کا حملہ

    گھر کے سامنے سے گزرتے ہوئے 9 سالہ بچی اور ماں پر پالتو کتے نے حملہ کردیا جس کے باعث دنوں زخمی ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ واقعہ میاں چنوں کے نواحی علاقے میں پیش آیا ڈسٹرکٹ پولیس افسر رانا عمر فاروق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ شوکت ماچھی نامی شخص کے گھر کے سامنے سے گزرتے ہوئے ماں بیٹی پر پالتو کتے نے حملہ کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ 9 سالہ فاطمہ اپنی والدہ کوثربی بی کے ہمراہ گھر جارہی تھی، شوکت علی ماچھی اور صابر علی ماچھی کے پالتو کتے نے ماں اور بیٹی کو کاٹ لیا۔

    ترجمان پولیس نے کہا کہ بچی فاطمہ اور کوثر بی بی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے، ملزمان کےخلاف ضابطے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • نشہ آور چیز کھلا کر ذہنی مر یض خاتون سے اجتماعی زیادتی

    نشہ آور چیز کھلا کر ذہنی مر یض خاتون سے اجتماعی زیادتی

    میاں چنوں: پل گھراٹ میں ذہنی مر یضہ کو نشہ آور چیز کھلا کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے قریب پل گھراٹ گاؤں میں ذہنی مر یضہ کو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

    ایم او ٹی ایچ کیو اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ خاتون کو نشہ آور چیز دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ذہنی مریض خاتون پر تشدد بھی کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد 4 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس: میاں چنوں واقعے پر بریفنگ

    انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس: میاں چنوں واقعے پر بریفنگ

    اسلام آباد: سینیٹ کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا جانے والا شخص ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا، ویڈیوز میں جو لوگ دیکھے جا سکتے ہیں ان کو پکڑ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب پولیس نے میاں چنوں واقعے پر سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خانیوال نے بتایا کہ میاں چنوں میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کا قتل ہوا، مذکورہ شخص کو مارنے کا اعلان امام مسجد نے کیا۔

    ڈی پی او کے مطابق مذکورہ شخص پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا گیا، مقتول ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا۔ اس شخص پر توہین مذہب کا کوئی گواہ بھی نہیں۔ کسی نے بھی اس شخص کو آگ لگاتے ہوئے نہیں دیکھا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ 15 پولیس اہلکار واقعے کی جگہ پہنچے، پولیس نے بچانے کی کوشش کی لیکن اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا، ویڈیوز میں جو لوگ دیکھے جا سکتے ہیں ان کو پکڑ لیا ہے۔

    سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ 300 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، واقعے میں ملوث 130 لوگ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

  • ہجوم کے ہاتھوں تشدد کو سختی سے کچلیں گے: وزیر اعظم

    ہجوم کے ہاتھوں تشدد کو سختی سے کچلیں گے: وزیر اعظم

    لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص پر بہیمانہ تشدد اور قتل کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہجوم کے ہاتھوں تشدد کو نہایت سختی سے کچلیں گے۔

    وزیر اعظم نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے واقعے کے ذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

    خانیوال میں کیا ہوا ہے؟

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں مشتعل ہجوم نے ایک شخص کو مبینہ توہین مذہب کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے ہلاک کر دیا ہے، اطلاعات کے مطابق واقعہ خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیش آیا ہے۔

    واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ہیں، ویڈیوز میں ہجوم کے ایک شخص کو اینٹوں اور پتھروں کا نشانہ بنانے اور لاش کو درخت سے لٹکانے کے مناظر ہیں۔

    خانیوال کی پولیس اور ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے دفتر نے واقعے کی تصدیق کی ہے، واقعے میں مقامی تھانے کے ایس ایچ او سید اقبال شاہ کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے وقت پولیس حالات کوسنبھالنے وہاں پہنچی تو مشتعل ہجوم نے پولیس پر بھی پتھراؤ کیا۔

    وقوعہ پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ہجوم کی بربریت کا نشانہ بننے والا شخص مقامی معلوم نہیں ہوتا، اسے اس سے پہلے علاقے میں نہیں دیکھا گیا البتہ وقوعے والے روز صبح سے کئی افراد نے اسے بھیک مانگتے دیکھا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • اسپتال میں وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث میری بچی جاں بحق ہوئی، ماں کا الزام

    اسپتال میں وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے باعث میری بچی جاں بحق ہوئی، ماں کا الزام

    میاں چنوں: وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال میں خصوصی پروٹوکول کے باعث ایک سال کی بچی ڈاکٹرز کی توجہ نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر ٹی ایچ کیو اسپتال میں شدید رش ہو گیا، جس کے باعث ایمرجنسی میں موجود ایک سال کی بچی جاں سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    بچی کی والدہ نے الزام لگایا کہ وزیرِ اعلٰی پنجاب کی آمد کے بعد ڈاکٹرز نے بچی پر توجہ نہیں دی، ڈاکٹرز وزیرِ اعلٰی پنجاب کے پروٹوکول میں لگے رہے، بچی کے علاج پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

    دوسری طرف ڈاکٹرز نے اپنا مؤقف دیا ہے کہ بچی کو کوئی ایسی ایمرجنسی لاحق نہیں تھی بلکہ وہ تھیلسیمیا کی مریض تھی۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج ٹی ایچ کیواسپتال کا دورہ کیا تھا، میاں چنوں کے دورے کے موقع پر وہ اپنے دوست کے گھر بھی گئے، جہاں انھوں نے دوست کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔


    پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی: ڈاکٹر یاسمین راشد


    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث بچوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ انھیں میاں چنوں میں جاں بحق ہونے والی ایک سالہ بچی سے متعلق بھی رپورٹ دی جائے۔

    دوسری طرف وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی کو فعال بنانا ان کی اوّلین ترجیح ہے، گزشتہ روز انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔

  • اسکول میں تھپڑ مارنے کا کھیل، طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    اسکول میں تھپڑ مارنے کا کھیل، طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    میاں چنوں: سرکاری اسکول میں تھپڑوں کے کھیل نے طالب علم کی جان لے لی، بلال اپنے ساتھی کے تھپڑ کھاتے کھاتے گرا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن وال کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں دو بچے ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے کا مقابلہ کر رہے تھے اور باقی لڑکے ان کے گرد کھڑے انھیں جوش دلا رہے تھے کہ بلال، عامر نامی طالب علم کا تھپڑ کھا کر گرا اور بے ہوش ہوگیا۔

    تھپڑوں کا مقابلہ کرنے والے دونوں لڑکے محسن وال کے سرکاری اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علم تھے۔ واضح رہے محسن وال ضلع خانیوال اور تحصیل میاں چنوں میں واقع ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ بلال بے ہوشی کے بعد بدقسمتی سے دوبارہ نہیں اٹھ سکا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے واقعے کو چھپا کر اسے ہارٹ اٹیک بتایا لیکن دس دن بعد ویڈیو سامنے آنے پر اصل واقعے کا پتا چلا۔

    میاں چنوں : نوزائیدہ بچہ حوالگی کے لیے قرعہ اندازی

    بدقسمت طالب علم بلال کے والدین کو جب اصل واقعے کا علم ہوا تو انھوں نے عامر کو معاف کردیا۔ افسوس ناک واقعے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں ایسے کھیلوں پر پابندی عائد کردی ہے جس میں ایک دوسرے پر تشدد کیا جاتا ہو۔

    واضح رہے کہ محسن وال کے سرکاری اسکول میں رواں ماہ چھٹی جماعت ہی کا ایک طالب علم کبڈی کھیلتے ہوئے گر کر بے ہوش ہوگیا تھا جس نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کویت میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونےوالے تین پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچادی گئیں

    کویت میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونےوالے تین پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچادی گئیں

    لاہور: کویت میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونےوالے نو میں سے تین پاکستانیوں کی لاشیں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں، تینوں کی تدفین پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل کویت میں مبینہ طورپر سلنڈر پھٹنے کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں نو پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے،جن میں سے چھ کو کویت میں ہی دفنادیا گیاتھا.

    *کویت: گھرمیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 پاکستانی جاں بحق

    آتش زدگی میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کے جسد خاکی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 206 کے ذریعے لاہور پہنچادی گئیں ہیں.

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو میتیں فوری وطن واپس لانے اور تین روز میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی تھی.

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والی لاشوں میں نسرین،ریحانہ اور آٹھ سالہ مہد کے جسد خاکی شامل ہیں.

  • میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: ٹرین اور مزدا میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    میاں چنوں: بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کے دوران ٹرین اور مزدا میں تصادم، تین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔

    میاں چنوں 45 والے بغیرپھاٹک ریلوے کراسنگ پرشدید دھند کے باعث مزدا ٹرک جس میں تین افراد سوار تھے ملتان سے لاہورجانیوالی موسیٰ پاک ٹرین سے ٹکر ا گیا ،جس کے نتیجے میں ٹرک ٹکروں میں بٹ گیا اور ٹرک میں سوار محمد جعفر ،غلام محمد اور ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جنکا تعلق کمالیہ سے بتایاجاتا ہے۔

    جاعہ وقوعہ پرموجود مشتعل افراد نے پولیس کو لاشیں دینے سے انکار کردیا اوردوسرے ٹریک پر لاہور سے کراچی جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین پر پتھراؤ شروع کردیا جس پر ٹرین میں سوار متعدد مسافر شدید زخمی ہوگئے اور ٹرین کے شیشہ بھی ٹوٹ گئے،جس کے بعد مشتعل افراد نے نیشنل ہائی وے روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیا، ریسکیو 1122کی طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔