Tag: میاں اسلم

  • عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہمیں حکومت بنانے دی جائے: میاں اسلم

    عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہمیں حکومت بنانے دی جائے: میاں اسلم

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ہمیں حکومت بنانے دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ، نگراں حکومت، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے ہمیں حکومت بنانے دی جائے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے جنہیں مینڈیٹ دیا انہیں آنے دیں اگرہم نے پرفارم نہ کیا تو عوام دوبارہ ووٹ نہیں دیں گے، خدارا عوام پر رحم کریں ہم پریہ لوگ مسلط نہ کریں، یہ پی ڈی ایم 2 آ رہا ہے۔

    پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم نے کہا کہ 9 مئی سے متعلق سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز  موجود ہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث ن ہیں میری کوئی فوٹیج یا کال کاریکارڈ نہیں ہے، ہم پر امن شہری ہیں یہ ادارے ہمارے ہیں۔

    میاں اسلم نے کہا کہ سیاست میں 25 سال ہوگئے، یہ میرا چھٹا الیکشن ہے میں ایک سیاسی ورکر ہوں میں نے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے ضمیر مطمئن نہ ہو نہ میں نے کبھی ایسی کوئی بات کی جس سے پاکستان کا جھنڈا نیچے ہو۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست نے الیکٹبلز کی سیاست ختم کردی ہے اور میری درخواست ہے کہ اس مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، جا کر دیکھیں عوام کے دلوں میں کونسی جماعت راج کرتی ہے، راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے کلین سوئپ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب 19  مقدمات میں ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب 19 مقدمات میں ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے

    پشاور : پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم ضمانت کے لئے عدالت پہنچ گئے۔

    میاں اسلم نے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائرکردی، میاں اسلم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف اُنیس مقدمات درج ہیں۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا ہے کہ راہداری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ کی راہداری ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں گئیں۔

    پشاورہائیکورٹ کےجسٹس وقاراحمد درخواستوں پرسماعت کریں گے، میاں محمد اسلم کےخلاف مختلف نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔

  • ’کرونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی‘

    ’کرونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی‘

    لاہور: وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی، حکومت نے مہلک وائرس کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں میاں اسلم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آج بھی تنقید برائے تنقید کا طرز عمل چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، اپوزیشن کرونا پر سیاست کرکے معیشت کی بربادی چاہتی ہے، عوام اپوزیشن کی لوٹ مار اور منافقت کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں، ن لیگ نے تعلیم اور صحت کو نظر انداز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کرکے مال بنایا، کرپٹ ٹولے کی دولت بڑھتی رہی، غریب بنیادی سہولتوں کو بھی ترستے رہے، عوام کا خون چوسنے والے ہر مافیا کو شکست دیں گے۔

    اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس تاخیر کا شکار کیوں ہوئی؟

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن کے وائرس نے معیشت اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کو ذاتی مال سمجھ کر برباد کیا، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن کے ہر بت کو گرا دیں گے۔