Tag: میاں اسلم اقبال

  • گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں، میاں اسلم اقبال

    گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں، میاں اسلم اقبال

    لاہور: وزیر صنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والی کالی بھیڑوں کی جگہ جیل ہے۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ گراں فروش انسانیت کے دشمن ہیں، رعایت کے مستحق نہیں، معاشرے کے بے رحم عناصر قانون کے مطابق سخت سزا کے حقدار ہیں۔

    وزیر صنعت وتجارت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    دوسری جانب رمضان میں کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جوڈیشل ایکٹو ازم پینل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    درخواست کے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمضان میں اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے،قیمتوں میں اضافے،ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے قانون متعارف کرایاگیا۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نیا قانون غیر موثر ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،عدالت رمضان المبارک میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے۔

  • بار کے الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کی گئی، میاں اسلم اقبال

    بار کے الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کی گئی، میاں اسلم اقبال

    لاہور: پاکستان تحریک انساف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ بار کے الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کی گئی، بعض سینئر وکلا بار الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کا دفاع کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور وکلاء میں صلح ہوگئی تھی اگلے دن وکیلوں نے حملہ کیا، وکلاء گیٹ توڑ کر اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوئے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بار کے الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کی گئی، بعض سینئر وکلا بار الیکشن کے لیے شرمناک حرکت کا دفاع کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عداالت کے جج عبدالقیوم کے سامنے وکلاء کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    وکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • زبانی جمع خرچ نہیں اب عملی کام کرنے کا وقت ہے، میاں اسلم اقبال

    زبانی جمع خرچ نہیں اب عملی کام کرنے کا وقت ہے، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول میکنزم مستحکم بنا کرمصنوعی مہنگائی روکیں گے، زبانی جمع خرچ نہیں اب عملی کام کرنے کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پرائس کنٹرول میکنزم، اشیا کی قیمتوں ،مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کے دوران پنجاب میں آٹا، چینی، گھی سمیت 18 اشیائےضروریہ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم مستحکم بنا کر مہنگائی روکیں گے، زبانی جمع خرچ نہیں اب عملی کام کرنے کا وقت ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 808 روپے میں فروخت ہوگا، ہر تین ماہ بعد قیمتوں پر نظرثانی کا میکنزم بنایا جائے۔

    ن لیگ دور میں سرکاری خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف اشتہارات دیئے گئے، میاں اسلم اقبال

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ نے2009میں بلدیاتی ادارے ختم کیے، حکومتی خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف اشتہارات دیے گئے، اپوزیشن کو پرامن احتجاج یا مارچ کا حق دیں گے۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ نے2009میں بلدیاتی ادارے ختم کیے، پنجاب میں ن لیگ نے2015 میں بلدیاتی انتخابات کرائے، بلدیاتی انتخابات کے بعد دو سال بعد بھی اختیارات نہیں دیے، ن لیگ نے آخری سال میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیے۔

  • ن لیگ دور میں سرکاری خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف اشتہارات دیئے گئے، میاں اسلم اقبال

    ن لیگ دور میں سرکاری خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف اشتہارات دیئے گئے، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ نے2009میں بلدیاتی ادارے ختم کیے، حکومتی خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف اشتہارات دیئے گئے، اپوزیشن کو پرامن احتجاج یا مارچ کا حق دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے میں رقم کی ادائیگیوں کی وجہ سے تاخیر تھی۔

    اس منصوبے کی رقم ہماری حکومت ادا کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کسی منسٹری میں مداخلت نہیں کررہے، کابینہ میں متعلقہ منسٹربریفنگ اور ٹارگٹ سیٹ کرتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ دور میں حکومتی خزانے سے پی ٹی آئی کیخلاف ٹی وی اور اخبارات کو کروڑوں روپے اشتہارات دیئے گئے، جن میں،55سے58کروڑ روپے ہم نے دیئے مزید ادا کیے جارہے ہیں۔

    پنجاب میں ن لیگ نے2009میں بلدیاتی ادارے ختم کیے، پنجاب میں ن لیگ نے2015میں بلدیاتی انتخابات کرائے، بلدیاتی انتخابات کے بعد دو سال بعد بھی اختیارات نہیں دیئے، ن لیگ نے آخری سال میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیئے۔

    ڈینگی کے حوالے سے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ2017میں1100کنفرم ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئےتھے،2018میں بھی کنفرم ڈینگی کیسزکی1100کےلگ بھگ تعدادتھی،2017میں لاہورمیں 1100کنفرم ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئےتھے،2018میں لاہورمٰں کنفرم ڈینگی کیسزکی1100تعدادتھی،2019میں لاہورمیں کنفرم ڈینگی کیسزکی تعداد130تھی،130کنفرم کیسزمیں سے100اپنےگھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اپنی پالیسی ہے اپوزیشن کو پرامن احتجاج یا مارچ کاحق دیں گے۔

    مزید پڑھیں: حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، میاں اسلم اقبال

    کے پی یا وفاق کی سطح پر ان کی اپنی پالیسی ہے ہم پنجاب میں سہولت دیں گے لیکن مظاہرین اگر اداروں کےخلاف گفتگو کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب پولیس اب دامادوں، بیٹوں اورنواسوں کو پروٹوکول نہیں دے گی۔

  • پنجاب کے اندر4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز قائم کر رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    پنجاب کے اندر4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز قائم کر رہے ہیں، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب کے اندر 4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ساڑھے 10ارب ڈالر قرضہ واپس کیا ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مشکل ریفارمز کیے، ریونیو میں 30 فیصد بہتری آئی، عوام کو مالی مشکلات کا ہمیں اندازہ ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آئے گی، کوئی وزیر وسائل کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے پاکستان کے لے کام کرنا ہے۔

    دنیا میں ہم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے، میاں اسلم اقبال

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کسی اور ایجنڈے پر دھرنا چاہتے ہیں، مولاناصاحب بچوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

  • دنیا میں ہم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے، میاں اسلم اقبال

    دنیا میں ہم نریندر مودی کا چہرہ بے نقاب کرتے رہیں گے، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کسی اور ایجنڈے پر دھرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان نے نریندرمودی کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہم نریندر مودی کا چہرہ بےنقاب کرتے رہیں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کسی اور ایجنڈے پر دھرنا چاہتے ہیں، مولاناصاحب بچوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مدرسے کے بچوں کو ڈنڈوں کے ساتھ آنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، بچوں کو اشتعال دلانے سے انارکی پھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو نہیں روک رہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، میاں اسلم اقبال

    یاد رہے کہ دو روز قبل صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، ختم نبوت کے نام پر 20کروڑ کا چندا جمع کرنے والے مولانا کا اصل چہرہ وکی لیکس نے بے نقاب کردیا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، میاں اسلم اقبال

    مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، ختم نبوت کے نام پر 20کروڑ کاچندا جمع کرنے والے مولانا کا اصل چہرہ وکی لیکس نے بے نقاب کردیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لیے گئے قرضے ہم ادا کررہے ہیں۔

    پی پی ن لیگ کے پہلےسال سے موازنہ کرلیں ہماری کارکردگی بہتر ہے، پی پی اور ن لیگ الفاظ کے ہیرپھیر سےعوام کو گمراہ کررہی ہے، خواجہ آصف نے تو جعلی ووٹ پر تو اسٹےآرڈر کا سہارا لیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کا مسئلہ اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہے، وہ پہلی مرتبہ اسمبلی میں نہیں پہنچے اس لیے پریشان ہیں، مولانا فضل الرحمان نے ختم نبوت کے نام پر20کروڑ روپے کا چندا جمع کیا، ان کا اصل چہرہ تو وکی لیکس بھی بےنقاب کرچکا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو لانگ مارچ اور دھرنے کی اجازت ہے لیکن انہیں دو چیزوں سے روکیں گے، مظاہرین کو توڑپھوڑ اور اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی بالکل اجازت نہیں دیں گے، مارچ اور دھرنا صرف اور صرف کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن آنے دیں پھر یہ ہی لوگ ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے کے نعرے لگائیں گے، فضل الرحمان کے ترجمان ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں خود پیدا ہوگئے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی فضل الرحمان کو استعمال کررہی ہے جبکہ فضل الرحمان خود ان دونوں جماعتوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، میاں اسلم اقبال

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ستمبر کا آزادی مارچ اکتوبر میں چلا گیا ہوسکتاہے اکتوبر سے اور آگے چلا جائے، وقت آنے دیں لانگ مارچ اور دھرنے کا بھی پتہ چل جائے گا، ہمیں معلوم ہے یہ لوگ مدرسے کےبچوں کو استعمال کرینگے، ہماری طرف سے دھرنےاورلانگ مارچ کی مکمل اجازت ہے۔

  • پنجاب حکومت سولر انرجی کا استعمال بڑھانےکی حکمت عملی بنا رہی ہے، میاں اسلم اقبال

    پنجاب حکومت سولر انرجی کا استعمال بڑھانےکی حکمت عملی بنا رہی ہے، میاں اسلم اقبال

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سولر کمپنیوں کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا میں جس میں سولرانرجی کے لیے پبلک پرائیویٹ اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا۔

    سولر کمپنیز نے شمسی توانائی کی فراہمی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت سولر انرجی کا استعمال بڑھانے کی حکمت عملی بنا رہی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر کمپنیاں انڈسٹریل اسٹیٹس کے لیے شمسی توانائی کا قابل عمل پلان دیں، سولر کمپنیوں کو کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    آنے والے چار برس ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے، میاں اسلم اقبال

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اطلاعات پنجاب میاں‌ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے، ملک کو مستحکم بنیادیں دینا چاہتے ہیں۔

    میاں‌ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کہ انشاءاللہ آنے والے چار برس ترقی وخوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے اور عام آدمی کی مشکلات کم سے کم کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے۔

  • حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، میاں اسلم اقبال

    حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، میاں اسلم اقبال

    لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت میں نقص نکالنے والی ن لیگ کو کرپشن ختم ہو جانے کا غم ہے، پنجاب میں صنعتی زون پوری طرح فعال اور کام کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر اطلاعات نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کے رہنما خوش فہمی کا شکار ہے کہ پنجاب کے عوام کے وہ ٹھیکیدار ہیں ان کو صرف اپنی کرپشن کے ختم ہوجانے کو غم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے حقائق جانے بغیر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی ہے، میں صرف اتنا کہوں گا کہ ارسطو صاحب! پنجاب میں اب تک ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

    پنجاب میں صنعتی زون پوری طرح فعال اور کام کر رہے ہیں۔ آپ جھوٹ بولنے کی بجائے میڈیا کے ہمراہ آ کر پنجاب حکومت کی کارکردگی دیکھ لیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کے لئے2023ء تک صبر سے کام لیں، پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر منصوبے ملک بھر میں جاری ہیں۔

  • آنے والے چار برس ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے، میاں اسلم اقبال

    آنے والے چار برس ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے، میاں اسلم اقبال

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب میاں‌ اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے، ملک کو مستحکم بنیادیں دینا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے قرضوں کے بوجھ اور مسائل کے انبار حل کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والے چار برس ترقی وخوشحالی کی نوید ثابت ہوں گے اور عام آدمی کی مشکلات کم سے کم کرنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام جاری ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت ملک کو مستحکم بنیادیں دینا چاہتی ہے اسی لیے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر کرپشن کے خاتمے اور لانگ ٹرم پالیسیز متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مخصوص سیاسی مقاصد کے لیے منفی پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادواراقتدار میں ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ احتسابی عمل کے بارے میں دانستہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ نوازلیگ اور پیپلزپارٹی اپنا بویا ہوا کاٹ رہی ہے اور انہیں قومی دولت کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس کرنا ہوگا۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کو اقتدار کا غم کھائے جا رہا ہے لیکن انہیں مزید چار سال عوامی مینڈیٹ کا انتظارکرنا ہوگا۔