Tag: میاں بیوی جھگڑا

  • میاں بیوی کے جھگڑے میں سالے کی سفاکانہ حرکت، شیر خوار بچے کے منہ میں مرچی ڈال دی

    میاں بیوی کے جھگڑے میں سالے کی سفاکانہ حرکت، شیر خوار بچے کے منہ میں مرچی ڈال دی

    کراچی: میاں بیوی کے جھگڑے میں سالے نے بہنوئی کو دھمکانے کے لیے 6 ماہ کے بچے کے منہ میں ہری مرچ ڈال دی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق سفاک مامون نے اپنے 6 مال کے بھانجے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے، منہ میں مرچی ڈال کر ویڈیو کراچی بھینس کالونی میں موجود اس کے والد کو شیئر کی ہے۔

    والد وارث نے پولیس کو بتایا کہ بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ میکے لاڑکانہ چلی گئی تھی، بیوی کے بھائی نے دھمکیاں دیں کہ اسے طلاق دو، مجھے واٹس ایپ پر معصوم بچے پر تشدد کی ویڈیو بھیجی ہے۔

    وارث نے کہا کہ بیٹے کو جھنجھوڑ کر زبردستی منہ میں ہری مرچ بھی ڈالی گئی، میرے بچے پر تشدد کی ویڈیوز بھیج کر مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، پولیس میری مدد کرکے انصاف دلائے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چوہدری نے واقعےکا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی انہوں نے انچارج مرکز شکایات سب انسپکٹر اختر علی کو حقائق معلوم کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔

    لاڑکانہ پولیس کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچہ محمد وارث میرانی نامی شخص کا بیٹا ہے، محمد وارث میرانی بھینس کالونی کراچی کا رہائش ہے، اس کی اہلیہ ناراض ہو کر لاڑکانہ میں والد اور بھائی کے پاس مقیم ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بچے کے ماموں نے اس کے والد پر دباؤ ڈالنےکیلئے تشدد کر کے ویڈیو بنائی تاہم ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید حقائق معلوم کیے جارہے ہیں۔

  • ‘میں شوہر کو چھوڑ سکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا نہیں’

    ‘میں شوہر کو چھوڑ سکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا نہیں’

    بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں سوشل میڈیا کی وجہ سے ایک جوڑے کا جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ہے۔

    آج کل سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام اور فیس بک کا معاشرے میں بہت زیادہ استعمال ہو رہا ہے، ریلز بنانا، تصویریں پوسٹ کرنا اور لائکس اور کمنٹس کا انتظار کرنا بہت سے لوگوں کی ذہنی تسکین کا ذریعہ اور مشغلہ بن گیا ہے۔

    اسی طرح کا ایک معاملہ بھارت کے شہر پورنیہ میں سامنے آیا ہے، جہاں فیملی کاؤنسلنگ سینٹر پہنچنے والے ایک جوڑے کے درمیان سوشل میڈیا کی وجہ سے شروع ہونے والا جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔

    خاتون نے کونسلنگ سنٹر میں یہ کہہ کر سب کو چونکا دیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑیں گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر اپنی شکایت لے کر پولیس اسٹیشن سے فیملی کونسلنگ سنٹر پہنچا جہاں اس نے بتایا کہ میری بیوی میرے ساتھ وقت نہیں گزارتی اور ہمیشہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتی رہتی ہے۔

    شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی انجان لوگوں سے بات کرتی ہے، وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، اس کو فیملی کی کوئی فکر نہیں ہے، وہ فیملی کے بجائے اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزارتی ہے۔

    شوہر نے کہا کہ میری بیوی مختلف پوز میں تصویریں پوسٹ کرتی رہتی ہے، جو مجھے اور نہ ہی میرے گھر والوں کو پسند ہے اسی لیے گھر والے اس کی مخالفت کرتے ہیں، لیکن وہ کسی کی نہیں سنتی۔

    دوسری جانب بیوی نے سوشل میڈیا کے استعمال کو اپنا نجی معاملہ بتاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میرا ذاتی معاملہ ہے، مجھے اپنی تصویریں پوسٹ کرنے کا پورا حق ہے، میں اپنے شوہر کو چھوڑ سکتی ہے، لیکن انسٹاگرام اور فیس بک پر تصویریں پوسٹ کرنا بند نہیں کرسکتی۔

    کونسلنگ سینٹر کے رکن اور ایڈوکیٹ دیپک کمار نے کہا کہ خاتون کو بہت سمجھایا گیا لیکن وہ کسی کی سننے کو تیار ہی نہیں ہے، خاتون نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند نہیں کروں گی۔

    خاتون نے کہا کہ اس کے لیے میں اپنے شوہر اور خاندان کو چھوڑنے کے لیے بھی تیار ہوں، جب دونوں کے درمیان کوئی صلح نہیں ہوئی تو کونسلنگ سنٹر نے دونوں کو واپس بھیج دیا۔

    ایڈوکیٹ دلیپ کمار نے کہا کہ سوشل میڈیا جہاں لوگوں کو فائدہ پہنچا رہا ہے وہیں بہت سے لوگوں کے دماغ پر اس کا منفی اثر بھی پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے خاندان ٹوٹ رہے ہیں اور میاں بیوی کے رشتوں میں پھوٹ پڑ رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sheikhupura-husband-sets-wife-on-fire/