Tag: میاں بیوی کا قتل

  • اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل

    اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

    مقتول نثاراور اس کی بیوی کو رات گے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ، مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا اور کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    مقتول لڑکی کراچی میں مقیم تھی جہاں سےمقتول نثار شادی کر کے لایا تھا، واقع تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمریاں میں پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں ،یہ غیرت کے نام پرقتل ہی ہے ، تفتیش کررہے ہیں کس نےمارا۔

  • لاہور  میں چھت پرسوئے ہوئے میاں بیوی کا قتل

    لاہور میں چھت پرسوئے ہوئے میاں بیوی کا قتل

    لاہور : باغبانپورہ میں چھت پرسوئے ہوئے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، مبینہ ملزم یاسر مقتولہ کا کزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں چھت پرسوئے ہوئے میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مبینہ ملزم یاسر نے دونوں میاں بیوی کوقتل کیا، ملزم یاسرمقتولہ کا کزن ہے، مقتولہ نے ملزم پر 324 کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

    پولیس کی جانب سے ملزم یاسر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے شادباغ میں گاڑی میں سوار ایک شخص کو قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ سے ملی۔