Tag: میاں بیوی گرفتار

  • کراچی : غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی  گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی: حلیہ بدل کر غیر ملکی شہری کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے کلفٹن تھانے کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی۔

    عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث رہا ، دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی۔

    بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی، کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیاتھا۔

    ایس ایس پی ملی کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج درج کیاگیا تھا۔

  • 13سالہ ملازمہ کی معمولی غلطی، میاں بیوی کا بچی پر آہنی راڈ سے بدترین تشدد

    13سالہ ملازمہ کی معمولی غلطی، میاں بیوی کا بچی پر آہنی راڈ سے بدترین تشدد

    راولپنڈی: 13سالہ گھریلو ملازمہ کی معمولی غلطی پر گھر کے مالک میاں بیوی آپے سے باہر ہوگئے آہنی راڈ سے بچی پر بدترین تشدد کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 13سالہ گھریلو ملازمہ اقرار سے معمولی غلطی ہونے پر راشد شفیق نامی شخص اور اس کی بیوی نے اسے آہنی راڈ سے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا، مالکان ملازمہ کی حالت تشویشناک ہونے پر بینظیر بھٹو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوئے۔

    اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ملازمہ پر تشدد سے جسم کے مختلف حصوں میں فیکچر آئے ہیں، سر پر گہرے زخموں کے نشانات ہیں، تشدد سے ہاتھ پاؤں مڑ گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملازمہ کو ہرممکن طبی امداد دیکر جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان نے تشدد کے بعد واقعے کو چھپانے کیلئے ملازمہ کو 3 دن تک بغیر طبی امداد کے گھر پر رکھا۔

    پولیس نے بتایا کہ سی پی او خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • گوجرانوالہ : منشیات کی آن لائن ہوم ڈلیوری کرنے والا جوڑا گرفتار

    گوجرانوالہ : منشیات کی آن لائن ہوم ڈلیوری کرنے والا جوڑا گرفتار

    گوجرانوالہ : پولیس نے آن لائن آرڈر، ہوم ڈلیوری اور پارسلز میں سپلائی ہونے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی، منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی گرفتار کرلیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 105کلو منشیات برآمد کرلی۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن رضوان طارق نے بتایا کہ ملزمان میاں بیوی منشیات علاقہ غیر سے خرید کر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر لارہے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان مذکورہ منشیات کو آن لائن آرڈر، ہوم ڈیلیوری اور پارسلز کے ذریعے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے والے تھے۔

    ایس ایس پی کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 5کلو700 گرام آئس،23کلو سے زائد چرس جبکہ 27کلو900گرام ہیروئن،47کلو500گرام سے زائد افیون بھی شامل ہے۔

    ملزم شوہر یوسف اور اس کی بیوی فہمیدہ سال 2012سے منشیات کا دھندہ کررہے ہیں، اروپ پولیس نے2021میں ملزم جوڑے کو پکڑا لیکن جیل سے آکر پھروہی کام کرنے لگا۔

    گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے اسکولز، کالجز اور نشہ کےعادی افراد کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔

  • سرگودھا میں  12 سالہ گھریلو ملازمہ کو پُرتشدد موت مارنے والے میاں بیوی گرفتار

    سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو پُرتشدد موت مارنے والے میاں بیوی گرفتار

    سرگودھا : سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو پُرتشدد موت مارنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے12سالہ گھریلوملازمہ کےقتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے، ڈی پی اوفیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے ملزم جواد بھٹی کو حافظ آباد اور بیوی کو لاہور سے پکڑا، ملزمان نے بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے ملازمہ دم توڑ گئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بچی کی لاش گھرمیں چھوڑکرفرارہوگئےتھے، بچی کے والدین نے یکم مارچ کو پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد تفتیش کی گئی۔

    وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نےواقعےکانوٹس لیااورخصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، ملزمان کیخلاف لاہور، ملتان،فیصل آباد،حافظ آباد،سرگودھا میں چھاپے مارے گئے۔

    ڈی پی او سرگودھا فیصل کامران نے بتایا کہ خصوصی ٹیموں نےملزمان کولاہوراورحافظ آبادسےگرفتارکیا، ملزمان نےجرم کااعتراف کرلیاہے جبکہ ملزمان سےآلہ قتل بھی برآمدکرلیاگیاہے۔

    فیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ بچی کےجسم پر 19سےزائدزخم پائےگئے تھے جوخراب ہوگئےتھے جبکہ تشددکی وجہ سےبچی کےگردےبھی فیل ہوگئے تھے۔

  • لاہور: کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ ،  ملوث میاں بیوی گرفتار

    لاہور: کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ ، ملوث میاں بیوی گرفتار

    لاہور: جوہرٹاؤن میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے واقعے میں ملوث میاں بیوی کوگرفتارکرلیا او ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کا سلسلہ روک نہ سکا، لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں کمسن ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں جاوید اقبال اور اسکی اہلیہ رباب جاوید شامل ہیں ، جاوید نے کمسن گھریلو ملازمہ رکھی ہوئی تھی، جس پر دونوں میاں بیوی اکثر اوقات تشدد کرتے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جب بچی پر تشدد کیا گیا تو اہل علاقہ نے اطلاع دی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    بچی کو میڈیکل کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا بچی کے چہرے پر اور ہاتھوں پر زخم کے نشان ہیں۔

  • گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کا ایک اور واقعہ، میاں بیوی گرفتار

    گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کا ایک اور واقعہ، میاں بیوی گرفتار

    راولپنڈی: 8 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں علی شیر اور بیوی بختاورشامل ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گھر میں کام کرنے والی بچی کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ 8 سالہ بچی پر تشدد کرنے والے جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔

    سی پی او نے اپنے بیان میں کہا کہ جن ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ان کے نام علی شیر اور بختاور ہیں جو کہ میاں بیوی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بچی بختاور اور علی شیر کے گھر میں کام کرتی تھی جس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج تھا۔

    سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد چھوٹی بچی کو مار پیٹ کا نشانہ بنانے والے قانون کی گرفت میں آئے۔

    سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کوعدالت میں پیش کیا جائے گا، بچوں پر تشدد، زیادتی اور استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • کراچی ایئرپورٹ : جدہ جانے والے میاں بیوی کے قبضے سے دوکلو ہیروئن برآمد

    کراچی ایئرپورٹ : جدہ جانے والے میاں بیوی کے قبضے سے دوکلو ہیروئن برآمد

    کراچی : اے ایس ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے601کے ذریعے دبئی سے براستہ جدہ جانے والے میاں بیوی کی اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی لی تو ان کے قبضے سے ایک کلو نو سو چالیس گرام ہیروئن برآمد ہوئی.

    ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،ایک شیر خوار بچی بھی والدین کے ساتھ تھی، ملزمان نے مذکورہ ہیروئن بچی کے دودھ کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی۔

     

     

     

    اے ایس ایف اہلکاروں نے میاں بیوی اور بچی کو حراست میں لے لیا، تفتیش کے بعد اے ایس ایف نے ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی بیس کلو ہیروئن اسمگل کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد، جدہ جانے والے مسافر سے چار کلو ہیروئن برآمد


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

    کراچی ایئرپورٹ سے میاں بیوی گرفتار،20 کلو ہیروئن برآمد

    کراچی : کسٹم پریوینٹو کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کو شش ناکام بنادی، اسمگلنگ میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائر پورٹ پر کسٹم پریوینٹو کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران ہیرو ئن اسمگل کرنے کو شش ناکام بناتے ہوئے مسافر جوڑے کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے20کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

    اس حوالے سے کلیکٹر کسٹم ڈاکٹر افتخار نے کراچی ائر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کسٹم کے عملے نے شک کی بنیاد پرنجی ایر لا ئن سے براستہ دبئی سے مالدیپ جانے والے میاں بیوی مسافر عامر اقبال اور راحیلہ اقبال کے سامان کی تلاشی لی۔

    تلاشی کے دوران ان کے سوٹ کیس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی دس کروڑ روپے مالیت سے زائد کی دس کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش ڈپٹی کلیکٹر کسٹم واصف ملک کو بتایا کہ ان کے گھر پر بھی ہیروئن موجود ہے، بعد ازاں چھاپہ مارنے پر ان کی رہائش گاہ سے دو سوٹ کیسوں میں چھپائی گئی مزید دس کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی گئی۔

    ڈاکٹر افتخارنے کہا کہ یہ کسٹم پریوینٹو عملے کی بڑی کارروائی ہے جس میں بیس کروڑ روپے سے زائد کی ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ، 1 کروڑ روپے کی ہیروئن و زیورات ضبط، مردعورت گرفتار


    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ایف آ ئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ملزمان کو ہیروئن فراہم کرنے والے افراد کی تلاش بھی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: لیاری سے بھتہ خور میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: لیاری سے بھتہ خور میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : رینجرز نےکامیاب کارروائی کرکے لیاری کے علاقے سے بھتہ خور میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے میں کارروائی  کرکےتاجروں سے بھتہ لینے والے میاں بیوی کوگرفتار کر لیا۔
    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اسپیشل ٹاسک فورس کو ایک مقامی تاجر کی جانب سے بھتے کی شکایت موصول ہوئی تھی ۔

    رینجرز اہلکار مذکورہ تاجر کی دکان کے آس پاس موجود تھے کہ ایک عورت بھتے کی رقم لینے دکان پر آئی تو رینجرز اہلکاروں نے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

    گرفتاربھتہ خور عورت کاکہنا تھا کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر بھی ملا ہوا ہے، رینجرز نے عورت کی نشاندہی پر اس کے شوہر عمران کو بھی گرفتار کرلیا۔