Tag: میاں بیوی

  • اولاد نہ ہونے پر میاں بیوی نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    اولاد نہ ہونے پر میاں بیوی نے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    شادی کے 7 سال کے بعد  اولاد نہ ہونے پر میاں بیوی نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اہم قدم اٹھا لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے احمد نگر میں پیش آیا ہے، جہاں محبت کی شادی کے 7 سال گزرنے کے بعد اولاد نہ ہونے پر میاں بیوی نے خودکشی کرلی۔

    رپورٹ کے مطابق لکشمن اور رانی کی 7 سال پہلے محبت کی شادی ہوئی تھی، ان کے یہاں اب تک کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی اور وہ مقروض بھی ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق اولاد کی کمی اور بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو گئے تھے، اسی بے چینی کی حالت میں دونوں نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔

  • پارٹی سے واپسی پر میاں بیوی خوفناک حادثے میں ہلاک

    پارٹی سے واپسی پر میاں بیوی خوفناک حادثے میں ہلاک

    ممبئی: بھارت میں سالگرہ کی پارٹی سے واپسی آنے والے میاں بیوی ایک کار کی ٹکر سے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔

    یہ خوفناک واقعہ بھارت کے جنوب ممبئی میں پیش آیا، جہاں سالگرہ کی پارٹی منا کر بائیک پر گھر لوٹنے والے اکبر داؤد اور کرن انور سگنل پر ایک نابالغ ڈرائیور کی کار ٹکرا گئی، کار کی رفتار انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بائیک سمیت کئی فٹ ہوا میں اچھل کر دور ڈیوائیڈر پر جاگرے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص اکبر کی سالگرہ منانے اس کی بیوی اور دیگر دوست ان کے ساتھ گئے تھے، سالگرہ کی پارٹی منا کر جب وہ لوٹ رہے تھے تو اس وقت یہ حادثہ پیش آیا۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں متاثرین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا سر اور جسم کے دیگر حصوں میں شدید چوٹ لگنے اور زیادہ خون بہہ جانے کے سبب علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔

    سڑک حادثہ میں فوت ہونے والی خاتون کے اہل خانہ نے کہا کہ حادثہ کے فوراً بعد اگر انہیں طبی مدد فراہم کر دی جاتی توممکن تھا کہ کرن بچ جاتی، ان کا یہ بھی الزام تھا کہ حادثہ کے بعد تاخیر سے کرن کو اسپتال داخل کیا گیا تھا اس وقت تک بہت خون بہہ چکا تھا ۔

     جبکہ پولیس نے کمسن لڑکے اور اس کے  والد کے خلاف لاپروائی سے گاڑی چلانے، دو لوگوں کی موت کا سبب بننے اور دوسروں کی جان کا خطرے بننے کے تحت مقدمہ  درج کرلیا ۔

  • بیوی 41 برس سے شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کیوں کھاتی ہے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    بیوی 41 برس سے شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کیوں کھاتی ہے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    ٹیکساس: کبھی کبھی میاں بیوی کے پیار کے عجیب قصے سامنے آتے ہیں، امریکا میں بھی ایسے ہی ایک جوڑے کے درمیان پیار کا یہ حیران کن قصہ سامنے آیا ہے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون ٹریسی ہاویل 41 سالوں سے شوہر کو لنچ بھجوانے سے قبل اس میں سے ایک لقمہ کھا لیتی ہیں، جب لوگوں کو اس کی وجہ سے معلوم ہوئی تو وہ حیران رہ گئے۔

    یہ خاتون چار عشروں سے جب بھی اپنے شوہر  کلف فورڈ کے لیے لنچ پیک کرتی ہیں تو پہلے اس میں سے ایک لقمہ کھانا کبھی نہیں بھولتیں۔

    ٹریسی ہاویل نے اس سلسلے میں فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور اپنی عجیب عادت کے بارے میں لوگوں کو بتایا، انھوں نے بتایا کہ وہ ٹیکساس میں رہائش پذیر ہیں، اور وہ اکتالیس برس سے اپنے میاں کے لیے لنچ پیک کرتے ہوئے اس میں سے ایک لقمہ ضرور لیتی ہیں۔

    اس پوسٹ کے ساتھ انھوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک برگر نظر آتا ہے جس کے ایک کونے سے ایک ٹکڑا کھایا گیا ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ یہ دراصل ان کے شوہر کا لنچ ہے، ایک مرتبہ جب میں ان کے آفس گئی تھی تو میرے شوہر نے کہا تھا جس کے ساتھ آپ پیار کرتے ہیں اگر اس کے ساتھ لنچ شیئر کرو تو اس کا مزہ بڑھ جاتا ہے۔

    Clifford and I have been married almost 41 years and I have made his lunch every working day since day 1.
    On occasion I…

    Posted by Tracy Howell on Tuesday, December 1, 2020

    یہ پوسٹ اتنی دل چسپ تھی کہ بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے پسند کیا، ٹریسی نے بتایا کہ وہ پہلے دن سے ہی شوہر کے لیے لنچ تیار کر کے بھیجتی ہیں، لیکن شوہر کی بات کے بعد ایک مرتبہ انھوں نے لنچ پیک کرتے وقت  برگر میں سے ایک لقمہ کھا کر بھیج دیا۔

    جب شوہر گھر آئے تو انھوں نے کہا کہ کسی نے ان کے لنچ میں سے لقمہ کھا لیا تھا، لیکن ٹریسی نے بتایا کہ وہ لقمہ انھوں نے ہی کھایا تھا کیوں کہ وہ انھیں جوائن نہیں کرپاتی، اور اس طرح لنچ شیئر کر لیا، اس کے بعد لقمہ کھایا ہوا لنچ بھیجنا انھوں نے اپنی عادت بنا لیا۔

  • کوٹ رادھا کشن: سنگ دل شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    کوٹ رادھا کشن: سنگ دل شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور تین بچوں کو قتل کر دیا

    کوٹ رادھا کشن: سنگ دل شخص نے غیض و غضب میں اپنے ہی گھر کو اجاڑ دیا، بیوی اور تین معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے، شوہر نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوی اور شیر خوار سمیت 3 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا بیوی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے ہی خاندان کا خاتمہ کر دیا۔

    مقتولین میں 2 ماہ کا شبیر، 2 سال کی عطیہ، 12 سالہ نوید اور 29 سال کی نازیہ شامل ہیں، جو سنگ دل شخص کا نشانہ بن گئے۔

    شیر خوار بچے پر کلہاڑی کے وار کرتے وقت بد بخت شخص کو باپ ہونے کا جذبہ بھی نہ روک سکا، ایک بچے کو شدید زخمی حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : نویں کلاس کے طالب علم نے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا، بہن زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، بیوی بچوں کو قتل کرنے والے بد بخت شخص کا نام جابر بتایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں نویں جماعت کے طالب علم نے والدین سے شکایت کرنے پر اسکول پرنسپل کو قتل اور اس کی بہن کو زخمی کر دیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

  • اسلام آباد: 100 سے زائد وارداتوں میں مطلوب نو سربازجوڑا گرفتار

    اسلام آباد: 100 سے زائد وارداتوں میں مطلوب نو سربازجوڑا گرفتار

    اسلام آباد: شہر اقتدار سے فراڈکے100سےزائدمقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزم گرفتار کرلیے گئے، دونوں ملک کے کئی شہروں میں وارداتیں کرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان درحقیقت ایک مرد اور خاتون پر مشتمل جوڑا ہے جن کے نام شیخ رؤف اور صوفیہ صدیقی بتائے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شیخ رؤف اسلام آباد میں ایف الیون گولڈن ہایٹس کے نزدیک اپنی ساتھی صوفیہ صدیقی پر تشددکررہاتھا ، قریب ہی موجود کسی شخص نے یہ صورتحال دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔

    لڑکی پر تشدد کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی تو حراست میں آنے کے بعد دونوں ملزمان نے ایک دوسرے کے کرتوت از خود پولیس کو بتانا شروع کردیے۔

    ملزمہ صوفیہ صدیقی نے بیان دیا کہ شیخ رؤف جعلی نکاح نامہ بنا کر وارداتیں کرتا تھا اور ان وارداتوں میں اسے ساتھ رکھا کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں میاں بیوی پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ صوفیہ صدیقی اورشیخ عبدالرؤف پرکراچی میں50مقدمات ہیں،ملزمان پرلاہورمیں 15اوردیگرشہروں میں بھی مقدمات درج ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا نوسربازی سمیت دیگرسنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ، ملزمان نےاسلام آبادمیں بھی وارداتیں کی ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔

  • دبئی جانے والے میاں بیوی سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد

    دبئی جانے والے میاں بیوی سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد

    کراچی : اے ایس ایف نے دبئی جانیوالے میاں بیوی سے ایک کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، ایک اور مسافر سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پریوینٹو کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈیپاچر لاؤنج پر تعینات ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے دوران چیکنگ غیر ملکی کرنسی لے جانے والے ضعیف العمر میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 605سے دبئی جانے والے مسافر حاجی ستار اور اس کی بیوی سلمیٰ کے قبضے سے تین لاکھ ستاون ہزار درھم اور 70ہزار سعودی ریال برآمد ہوئی تھی، ملزمان کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ ۔(1,2000000) روپے سے زائد ہے،  ملزمان حاجی ستار اور اس کی اہلیہ سلمیٰ نے برآمد شدہ کرنسی کو ٹفن کیریئر اور کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا۔


    مزید پڑھیں: اے ایس ایف عملےنے مسافر کے پاؤنڈز اور لیپ ٹاپ لوٹا دیئے


     علاوہ ازیں اے ایس ایف نے ایک اور کارروائی میں بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی، ملزم عمران کا تعلق سرگودھا سے ہے، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • میاں بیوی کی نوک جھونک کے نقصانات

    میاں بیوی کی نوک جھونک کے نقصانات

    لندن : ایک تحقیق کے مطابق میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک کی عادت کی وجہ سے دونوں کے وزن میں اضافہ ہوتا ہے، بحث وتکرار کی وجہ سے ایک وقت کا کھانا کھانے کے سات گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی شرکاء جو کیلوریز خرچ نہیں کر سکے وہ سالانہ ساڑھے پانچ کلو وزن کے برابر تھے۔

    اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی سے منسلک ماہرین کے مطابق کہ میاں بیوی کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافی جھگڑوں سے انسانی بدن کا میٹا بولک نظام متاثر ہوتا ہے، خاص طور پر جسم میں چربی والی غذاؤں کو پراسس کرنے کا عمل تبدیل ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے جسم حراروں کا استعمال مناسب طور پر نہیں کر سکتا اور یہ اضافی چربی نتیجتاً شادی شدہ جوڑوں میں موٹاپے کے خطرے میں اضافہ کرتی ہے۔

    مطالعے سے ثابت ہوا کہ ڈپریشن میں مبتلا جوڑے جن میں آپس میں گرما گرم بحث و تکرار ہوئی تھی، اُنہوں نے کم جھگڑا کرنے والے جوڑوں کے مقابلے میں کھانا کھانے کے بعد بہت کم کیلوریز برن یا استعمال کیں۔

    نتائج سے ثابت ہوا کہ ایسے جوڑوں کے خون میں انسولین کی مقدار بھی زیادہ تھی جبکہ محققین کے بقول انسولین جسم میں چربی کا ذخیرہ کرنے میں مدد کرتی ہے اور خون میں چربی کی ایک قسم ‘ٹرائی گلسٹرائس’ کی سطح کو کم رکھتی ہے۔

    امریکی محققین کے مطالعے میں 43 جوڑے شامل تھے، جن کی شادی کو کم از کم تین برس کا عرصہ ہو گیا تھا، ان کی عمریں 24 سے 61 سال کے درمیان تھیں۔ شرکاء سے ان کی ازدواجی زندگی میں اطمینان، مزاج سے متعلق مرض اور ڈپریشن کی علامات کے بارے میں ایک سوالنامہ بھروایا گیا۔